الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 6005 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 3144
الفتح الربانی: 4529
الجامع الكامل: 5197
المعجم الکبیر للطبرانی: 11444
المعجم الاوسط: 9198
حدیث نمبر: 6005
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَلَقَ طَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ" مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ" وَالْمُقَصِّرِينَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حلق کر ایاجب کہ صحابہ کر ام رضی اللہ عنہ میں سے بعض نے حلق اور بعض نے قصر کر ایا چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یا دو مرتبہ حلق کر انے والوں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں، پھر فرمایا: اور قصر کر انے والوں پر بھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6005]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ: 1727، م: 1301.
ترقیم عبدالباقی: 1301 ترقیم شاملہ: -- 3144
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، قَالَ: " حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَلَقَ طَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: وَالْمُقَصِّرِينَ ".
لیث نے نافع سے حدیث بیان کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ایک جماعت نے سر منڈایا، اور ان میں سے کچھ نے بال کٹوائے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سر منڈانے والوں پر رحم فرمائے۔“ ایک یا دو مرتبہ (دعا کی) پھر فرمایا: ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ (ان کے لیے صرف ایک بار دعا کی۔) [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3144]
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈوایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے ایک گروہ نے سر منڈوایا اور بعض نے بال کٹوائے، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ ایک بار فرمایا یا دو بار، پھر فرمایا: «وَالْمُقَصِّرِينَ» ”اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3144]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1301
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3311
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: قَالَ: مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَلَقَ رِجَالٌ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَقَصَّرَ آخَرُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ" قَالُوا: فَمَا بَالُ الْمُحَلِّقِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ظَاهَرْتَ لَهُمْ الترحُّمَ؟ قَالَ:" لَمْ يَشُكُّوا" قَالَ: فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حدیبیہ کے مقام پر کچھ لوگوں نے حلق کروایا اور کچھ نے قصر، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! حلق کرانے والوں کو معاف فرما دے“، ایک صاحب نے عرض کیا: قصر کرانے والوں کے لئے بھی تو دعا فرمائیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ قصر کرانے والوں کے لئے فرمایا کہ ”اے اللہ! قصر کرانے والوں کو بھی معاف فرما دے“، صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! حلق کرانے والوں میں ایسی کون سی بات ہے کہ آپ ان پر اتنی شفقت فرما رہے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ شک میں نہیں پڑے ہیں“، یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس چلے گئے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3311]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف الضعف يزيد بن أبى زياد
حدیث نمبر: 4529
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: حَلَقَ رِجَالٌ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَقَصَّرَ آخَرُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ) ) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: ( (يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ) ) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: ( (يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ) ) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: ( (وَالْمُقَصِّرِينَ) ) قَالُوا: فَمَا بَالُ الْمُحَلِّقِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ظَاهَرْتَ لَهُمُ الرَّحْمَةَ؟ قَالَ: ( (لَمْ يَشُكُّوا) ) قَالَ: فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: حدیبیہ والے دن کچھ لوگوں نے سر منڈوا دیا اور کچھ نے تقصیر کروائی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی مونڈنے والوں پر رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کروانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی مونڈنے والوں پر رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کروانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا: اللہ تعالی مونڈنے والوں پر رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور تقصیر کروانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بار فرمایا: اور تقصیر کروانے والوں پر بھی اللہ رحم کرے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا وجہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سر منڈوانے والوں کے لیے رحمت کا بڑا اظہار کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انھوں نے تو کوئی شک نہیں کیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے گئے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4529]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔أخرجه ابن ماجه: 3045، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3311 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3311»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ ”سرمونڈنے والوں نے تو کوئی شک نہیں کیا۔“اس کا مفہوم یہ ہے کہ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی ہی کو اچھا سمجھا اور اس معاملے میں کوئی شک نہیں کیا، لیکن جن لوگوں نے تقصیر کروائی، ظاہری طور پر ایسے لگتا ہے کہ گویا ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کے بارے میں کوئی شک ہوا ہے کہ انھوں نے تقصیر کروائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کو ترک کر دیا۔ واضح رہے کہ اس مقام پر صرف سر منڈوانے والوں کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے کہ انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کی اقتدا کی، جبکہ تقصیر کروانے والوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے دی گئی رخصت سے ہی فائدہ اٹھایا، جبکہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ سرمنڈوانا افضل ہے، لیکن ظاہری طور پر انھوں نے اس افضیلت کے تقاضے پورے نہیں کیے۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔أخرجه ابن ماجه: 3045
حدیث نمبر: 5197
5197. عن عبد الله بن عباس قال: حلق رجال يوم الحديبية وقصر آخرون فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:يرحم الله المحلِّقين قالوا: يا رسول الله والمقصرين؟ قال:يرحم الله المحلّقين قالوا:يا رسول الله والمقصرين؟ قال:يرحم الله المحلِّقين قالوا:يا رسول الله والمقصِّرين؟ قال: والمقصِّرين. قالوا: فما بال المحلِّقين يا رسول الله ظاهرتَ لهم الرّحمة؟قال:لم يشكُّوا قال: فانصرف رسول اللهصلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (3311)، واللّفظ له، والطّحاويّ في شرح معانيه (4057)، وابن ماجه (3045) مختصراً، كلّهم من حديث محمد بن إسحاق، حدّثني عبدالله بن أبي نجيح، عن مجاهد، عن ابن عباس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 11444
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ، قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ فَقَالَ بَعْدَ ثَلَاثٍ: " وَالْمُقَصِّرِينَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اور بال کتروانے والوں پر؟ تو تین بار کے بعد فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں پر بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 201، حدیث 11492»
حدیث نمبر: 9198
حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ ، نَا عَلِيُّ بْنُ زِيَادٍ اللَّحْجِيُّ ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ: ذَكَرَ زَمْعَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ، يَقُولُ: حَلَقَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحُدَيْبِيَةِ، فَحَلَقَ نَاسٌ كَثِيرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَرْحَمُ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ: I " رَحِمَ اللهُ الْمُحَلِّقِينَ I "، قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: I " وَالْمُقَصِّرِينَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر سر منڈوایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے بہت سے لوگوں نے بھی سر منڈوا لیے۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اور بال کتروانے والوں پر بھی (دعا فرمائیے)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”اللہ سر منڈوانے والوں پر رحم فرمائے۔“ پھر تیسری مرتبہ فرمایا: ”اور بال کتروانے والوں پر بھی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9198]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1367»