الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 6049 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 6049
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16730
المعجم الاوسط: 4319
حدیث نمبر: 6049
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّمَا النَّاسُ كَالْإِبِلِ الْمِئَةِ، لَا تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کی مثال ان سو اونٹوں کی سی ہے جن میں سے ایک بھی سواری کے قابل نہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6049]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ، خ: 6498، عبد الرحمن بن عبد الله بن دينار- وإن كان في حديثه ضعف- قد توبع.
حدیث نمبر: 16730
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّمَا النَّاسُ كَالْإِبِلِ الْمِائَةِ لَا يُوجَدُ فِيهَا رَاحِلَةٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: رَوَاهُ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمِ، عَنْ أَبِيهِ، وَهُوَ الصَّحِيحُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگوں کی مثال ایسے 100 اونٹوں کی مانند ہے جن میں سے سواری کے قابل کوئی نہیں ملتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام طبرانی نے کہا: ہے: اسے معمر نے زہری کے حوالے سے سالم کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں اسی طرح مذکور ہے جس طرح امام طبرانی نے بیان کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16730]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7960»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4319
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، قَالَ: نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّمَا النَّاسُ كَالْإِبِلِ الْمِائَةِ، لَا يُوجَدُ فِيهَا رَاحِلَةٌ» .
هَكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ بِالْبَصْرَةِ، وَرَوَاهُ بِصَنْعَاءَ: عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ، وَهُوَ الصَّحِيحُ.
هَكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ بِالْبَصْرَةِ، وَرَوَاهُ بِصَنْعَاءَ: عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ، وَهُوَ الصَّحِيحُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ سو اونٹوں کی مانند ہیں جن میں سے ایک بھی سواری کے لائق نہیں ملتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”معمر نے اسے بصرہ میں اسی طرح (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند سے) روایت کیا، جبکہ صنعاء میں انہوں نے اسے زہری سے، انہوں نے سالم سے اور انہوں نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت کیا، اور یہی صحیح ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4319]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7964»