الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 6174 (کل: 32 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2730
مسند الحمیدی: 1201
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7721
31 تا 32
حدیث نمبر: 1266
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ، أَنَّهُ جَاءَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ لَيَالِيَ الْحَرَّةِ فَاسْتَشَارَهُ فِي الْجَلَاءِ مِنَ الْمَدِينَةِ، وَشَكَا إِلَيْهِ أَسْعَارَهَا وَكَثْرَةَ عِيَالِهِ، وَأَخْبَرَهُ أَنْ لَا صَبْرَ لَهُ عَلَى جَهْدِ الْمَدِينَةِ. فَقَالَ لَهُ: وَيْحَكَ، لَا آمُرُكَ بِذَلِكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «لَا يَصْبِرُ أَحَدٌ عَلَى جَهْدِ الْمَدِينَةِ وَلَأْوَائِهَا، فَيَمُوتُ إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا - أَوْ: شَهِيدًا - يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِذَا كَانَ مُسْلِمًا» .
ابو سعید مولیٰ المہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ واقعۂ حرہ کی راتوں میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے مدینہ منورہ چھوڑ کر کوچ کر جانے کے بارے میں مشورہ طلب کیا، نیز انہوں نے وہاں کی گرانی اور اپنے عیال کی کثرت کا شکوہ کیا اور بتایا کہ وہ مدینہ کی تنگی و سختی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے، تو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”افسوس تم پر! میں تمہیں ایسا کرنے کا ہرگز مشورہ نہیں دوں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو کوئی بھی مدینہ کی تنگی اور اس کی سختیوں پر صبر کرے اور اسی حالت میں اسے موت آ جائے تو قیامت کے دن میں اس کے لیے سفارشی یا گواہ ہوں گا، بشرطیکہ وہ مسلمان ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1374، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11160، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1261»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1374، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11160، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1261»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 5943
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَصْبِرُ عَلَى لَأْوَائِهَا وَجَهْدِهَا إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا - أَوْ شَهِيدًا - يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
وَلَا يَخْرُجُ مِنْهَا أَحَدٌ رَغْبَةً عَنْهَا، إِلَّا أَبْدَلَهَا اللهُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ.
وَلَا يَخْرُجُ مِنْهَا أَحَدٌ رَغْبَةً عَنْهَا، إِلَّا أَبْدَلَهَا اللهُ مَا هُوَ خَيْرٌ مِنْهُ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بھی مدینہ منورہ کی تنگیوں اور اس کی سختیوں پر صبر کرے گا، میں قیامت کے دن اس کے لیے سفارشی یا گواہ ہوں گا، اور جو کوئی بھی مدینہ سے بے رغبتی کرتے ہوئے اسے چھوڑ کر جائے گا تو اللہ تعالیٰ مدینہ کو اس سے بہتر رہنے والا عطا فرما دے گا، اور حقیقت میں مدینہ ہی ان کے لیے بہتر ہے اگر وہ اس بات کا علم رکھتے ہوتے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5943]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1363، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1577، وأخرجه فتح الباري برقم: 6190، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5917»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1363، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1577، وأخرجه فتح الباري برقم: 6190، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5917»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن