🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 6246 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 6246، 27339
سنن ابوداود: 2196، 2197
سنن نسائی: 3422
مصنف ابن ابی شیبہ: 18667
سنن دارقطنی: 3927، 4034
الفتح الربانی: 7249
السنن الكبرى للبيهقي: 14943، 14944، 14978، 14986
المعجم الکبیر للطبرانی: 11093، 21295
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14944
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهَ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةَ تَطْلِيقَةٍ قَالَ: عَصَيْتَ رَبَّكَ وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ لَمْ تَتَّقِ اللهَ فَيَجْعَلْ لَكَ مَخْرَجًا، ثُمَّ قَرَأَ: {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ} [الطلاق: ١] " فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ".
مجاہد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ان سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی تھیں، انہوں نے فرمایا کہ تو نے اللہ کی نافرمانی کی، تیری بیوی تجھ سے الگ ہو گئی، تو اللہ سے ڈرا نہیں تاکہ اللہ تیرے لیے نکلنے کی راہ بنا دیتا۔ پھر یہ آیت پڑھی: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ﴾ [سورة الطلاق: 1] ”ان کی عدت کے شروع میں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14944]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14978
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ نا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، نا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، نا أَبِي، نا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، وَحُمَيْدٌ الْأَعْرَجُ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ مِائَةً قَالَ:" عَصَيْتَ رَبَّكَ وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ لَمْ تَتَّقِ اللهَ فَيَجْعَلْ لَكَ مَخْرَجًا، {مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا} [الطلاق: ٢] ، {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ} [الطلاق: ١] " فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ".
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے اپنی بیوی کو سو طلاقیں دے دی تھیں، تو انہوں نے فرمایا: تو نے اپنے رب کی نافرمانی کی ہے اور تیری بیوی تجھ سے جدا ہو گئی، تو اللہ سے ڈرا نہیں کہ اللہ تیرے لیے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا﴾ [سورة الطلاق: 2] ”جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کے لیے نکلنے کی راہ بنا دیتا ہے“، ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ﴾ [سورة الطلاق: 1] ”اے نبی! جب تم اپنی عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت (کے آغاز) کے لیے طلاق دو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14978]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14986
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، نا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي بَعْضُ بَنِي أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: طَلَّقَ عَبْدُ يَزِيدَ أَبُو رُكَانَةَ وَإِخْوَتُهُ أُمَّ رُكَانَةَ وَنَكَحَ امْرَأَةً مِنْ مُزَيْنَةَ فَجَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: مَا يُغْنِي عَنِّي إِلَّا كَمَا تُغْنِي هَذِهِ الشَّعَرَةُ لِشَعْرَةٍ أَخَذَتْهَا مِنْ رَأْسِهَا فَفَرِّقْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ، فَأَخَذَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمِيَّةٌ فَدَعَا بِرُكَانَةَ وَإِخْوَتِهِ ثُمَّ قَالَ لِجُلَسَائِهِ:" أَتَرَوْنَ فُلَانًا يُشْبِهُ مِنْهُ كَذَا وَكَذَا مِنْ عَبْدِ يَزِيدَ وَفُلَانًا مِنْهُ كَذَا وَكَذَا؟" قَالُوا: نَعَمْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَبْدِ يَزِيدَ:" طَلِّقْهَا"، فَفَعَلَ قَالَ:" رَاجِعِ امْرَأَتَكَ أُمَّ رُكَانَةَ وَإِخْوَتِهِ"، فَقَالَ إِنِّي طَلَّقْتُهَا ثَلَاثًا يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ:" قَدْ عَلِمْتُ رَاجِعْهَا، وَتَلَا {يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ} [الطلاق: ١] " قَالَ أَبُو دَاوُدَ: حَدِيثُ نَافِعِ بْنِ عُجَيْرٍ وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رُكَانَةَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ فَرَدَّهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَحُّ لِأَنَّهُمْ وَلَدُ الرَّجُلِ وَأَهْلُهُ أَعْلَمُ بِهِ أَنَّ رُكَانَةَ إِنَّمَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ الْبَتَّةَ فَجَعَلَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاحِدَةً، قَالَ الشَّيْخُ: وَقَدْ رُوِيَ.
عکرمہ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رکانہ اور اس کے بھائیوں کے والد عبد یزید نے ام رکانہ کو طلاق دے دی اور مزینہ قبیلے کی عورت سے شادی کرلی۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، کہتی ہے کہ اس نے مجھے اتنی کفایت بھی نہیں کی جیسے یہ سر کے بال ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے اور اس کے درمیان تفریق کروا دیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ آیا تو رکانہ اور اس کے بھائیوں کو بلایا، پھر مجلس والوں سے فرمایا: ”کیا تم دیکھتے ہو کہ فلاں، عبد یزید کے مشابہ ہے اور فلاں فلاں چیز میں؟“ انہوں نے کہا: ہاں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد یزید سے فرمایا: ”تو اس کو طلاق دے دے۔“ تو اس نے طلاق دے دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنی بیوی ام رکانہ سے رجوع کرلے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اس کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جانتا ہوں، تو اس سے رجوع کر۔“ اور اس آیت کی تلاوت کی: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ﴾ [سورة الطلاق: 1] ”اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو ان کو عدت کے اندر طلاق دیا کرو۔“
(ب) عبداللہ بن علی بن یزید بن رکانہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رکانہ نے اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ دی تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو واپس کر دیا۔ یہ زیادہ صحیح ہے؛ کیونکہ اولاد اور اہل گھر کے معاملات کو زیادہ مانتے ہیں کہ رکانہ نے اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ ہی دی تھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ایک شمار کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 14986]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ الْكُوفِيِّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي ثَلَاثًا، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " عَصَيْتَ رَبَّكَ، وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ، قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ فِي قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ) ".
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا: اے ابو عباس! میں نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تم نے اپنے رب کی نافرمانی کی، اور تمہاری بیوی تم سے جدا ہو گئی۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: 'اے نبی! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت میں طلاق دو'“ [الطلاق: 1] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11093]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 88، حدیث 11139»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 113، 114، 115، 116، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3393 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5556، 11538، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2197، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1058، 1064، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15016، 15053، 15052، 15054، 15088، 15085، 15086، 15087، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3926، 3924، 3925، 3927، 3928، 3929، 4035، 4036، 4034، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10928، 11348، 11349، 11351، 11350، 11352، 11353، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18024، 18102، 18103، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4481، 4482، 4483، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11157»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21295
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِي ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ذَكَرَ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الزُّهْرِيُّ ، أَنَّ قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ ابْنَةَ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، وَكَانَتْ مَحْرَمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ ، فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ خَالَتُهَا وَكَانَتْ عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَبَعَثَتْ إِلَيْهَا خَالَتُهَا فَانْتَقَلَتْهَا إِلَى بَيْتِهَا، وَمَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ عَلَى الْمَدِينَةِ، قَالَ قَبِيصَةُ : بَعَثَنِي مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ إِلَيْهَا فَسَأَلَهَا: مَا حَمَلَهَا عَلَى أَنْ تُخْرِجَ امْرَأَةً مِنْ بَيْتِهَا قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا؟ فَقَالَتْ: " لِأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِذَلِكَ " ثُمَّ قَصَّتْ حَدِيثَهَا فَقَالَتْ: " وَأَنَا أُخَاصِمُكُمْ بِكِتَابِ اللهِ يَقُولُ اللهُ فِي كِتَابِهِ: إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحْصُوا الْعِدَّةَ وَاتَّقُوا اللهَ رَبَّكُمْ لا تُخْرِجُوهُنَّ مِنْ بُيُوتِهِنَّ وَلا يَخْرُجْنَ إِلا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ مُبَيِّنَةٍ لا تَدْرِي لَعَلَّ اللهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا، وَلَمْ يَكُنِ الْحَبْسُ لِلرَّجْعَةِ، ثُمَّ قَالَ: فَإِذَا بَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ الثَّالِثَ فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ أَوْ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ، وَاللهِ مَا ذَكَرَ اللهُ بَعْدَ الثَّالِثَةِ حَبْسًا بَعْدَمَا أَمَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَى مَرْوَانَ فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: " حَدِيثُ امْرَأَةٍ، حَدِيثُ امْرَأَةٍ، ثُمَّ أَمَرَ بِالْمَرْأَةِ فَرُدَّتْ إِلَى بَيْتِهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا.
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: محمد بن مسلم زہری رحمہ اللہ نے ذکر کیا کہ قبیصہ بن ذویب رحمہ اللہ نے انہیں بتایا کہ سعید بن زید بن عمرو بن نفیل کی بیٹی، جو محرمہ بنت قیس تھیں - فاطمہ بنت قیس ان کی خالہ تھیں - عبداللہ بن عمرو بن عثمان کے نکاح میں تھیں، تو اس نے انہیں تین طلاقیں دے دیں، تو ان کی خالہ نے انہیں پیغام بھیج کر اپنے گھر منتقل کر لیا، جبکہ مروان بن حکم مدینہ کا حاکم تھا۔ قبیصہ کہتے ہیں: مروان بن حکم نے مجھے ان کے پاس بھیجا کہ میں ان سے پوچھوں: کس بات نے انہیں اس پر آمادہ کیا کہ وہ ایک عورت کو اس کی عدت پوری ہونے سے پہلے اس کے گھر سے نکالیں؟ تو انہوں نے کہا: ”کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسی کا حکم دیا تھا۔“ پھر انہوں نے اپنا واقعہ بیان کیا اور کہا: ”اور میں تم سے اللہ کی کتاب کے ذریعے جھگڑا کرتی ہوں، اللہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے: ”جب تم عورتوں کو طلاق دو تو انہیں ان کی عدت کے وقت کے لیے طلاق دو، اور عدت کا شمار رکھو، اور اپنے رب اللہ سے ڈرو، انہیں ان کے گھروں سے نہ نکالو، اور نہ وہ خود نکلیں، سوائے اس کے کہ وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں“ [الطلاق: 1] ،“تمہیں نہیں معلوم، شاید اللہ اس کے بعد کوئی نئی بات پیدا کر دے“ [الطلاق: 1] ، اور یہ روکنا رجوع کے لیے نہیں تھا، پھر فرمایا: ”پھر جب وہ اپنی مقررہ مدت، یعنی تیسری، کو پہنچ جائیں تو انہیں معروف طریقے سے روک لو یا معروف طریقے سے رخصت کر دو“ [البقرہ: 231] ، اللہ کی قسم! اللہ نے تیسری طلاق کے بعد کسی روکنے کا ذکر نہیں کیا، اس کے بعد کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جو حکم دیا۔“ قبیصہ کہتے ہیں: پھر میں مروان کے پاس واپس آیا اور اسے بتایا، تو اس نے کہا: ”ایک عورت کی حدیث ہے، ایک عورت کی حدیث ہے۔“ پھر اس نے اس عورت کو حکم دیا تو اسے اس کے گھر واپس بھیج دیا گیا یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہو گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21295]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 374، حدیث 927»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1480، ومالك فى «الموطأ» برقم: 2155 / 519، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 821، 822، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4049، 4250، 4251، 4252، 4253، 4254، 4289، 4290، 4291، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6973، 6974، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3222 / 1، 3237 / 1، 3244 / 2، 3245 / 1، 3403 / 2، 3404 / 3، 3405 / 4، 3418 / 1، 3419 / 2، 3547 / 1، 3548 / 2، 3553 / 1، 3550 / 4، 3551 / 5، 3554 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5311، 5313، 5332، 5566، 5567، 5568، 5582، 5581، 5708، 5709، 5711، 5712، 5714، 5715، 5989، 9200، 9199، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2284، 2289، 2290، 2288، (2/253)، (2/254) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1135 (م)، 1135، 1180، 1180 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2223، 2320، 2321، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1869، 2024، 2032، 2035، 2036، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 589، 1357، 1355، 1356، 1358، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13887، 13893، 14128، 14129، 14150، 14151، 15045، 15567، 15575، 15583، 15582، 15584، 15814، 15817، 15815، 15816، 15818، 15819، 15822، 15820، 15821، 15823، 15825، 15831، 15833، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3920، 3952، 3954، 3958، 3957، 3960، 3963، 3961، 3962، 3970، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27742، 27961، 27963، 27962، 27967، 27964، 27965، 27968، 27969، 27970، 27971، 27973، 27974، 27978، 27977، 27975، 27976، 27979، 27980، 27983، 27984، 27981، 27982، 27985، 27986، 27989، 27987، 27988، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1750، والحميدي فى «مسنده» برقم: 367، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1584، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12021، 12025، 12022، 12024، 12026، 12027، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18989، 18990، 19175، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4239، 4240، 4242، 4241، 4245، 4243، 4244، 4508، 4506، 4507، 4509، 4513، 4510، 4511، 4512، 4514، 4518، 4519، 4515، 4516، 4517، 4520، 4521، 4522، 4524، 4526، 4531، (3/64) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2642، 2643، والطبراني فى «الكبير» برقم: 906، 907، 911، 909، 910، 912، 916، 913، 914، 915، 917، 921، 918، 919، 920، 924، 925، 931، 928، 929، 930، 932، 933، 936، 937، 934، 935، 938، 942، 943، 939، 940، 941، 944، 945، 948، 946، 947، 950، 949، 953، 954، 951، 952، 955، والطبراني فى «الصغير» برقم: 381، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 239، 1142، 1600، 3461، 7109، 7847»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں