🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. مسنَد عَبدِ اللهِ بنِ عَمرو بنِ العَاصِ رَضِیَ الله تَعالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 6978 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 6978
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5489
المعجم الکبیر للطبرانی: 11384
المعجم الاوسط: 2665
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6978
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ العاص ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَأْتِي الرُّكْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ، لَهُ لِسَانٌ وَشَفَتَانِ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن حجر اسود جب آئے گا تو وہ جبل ابو قبیس سے بڑا ہو گا اور اس کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6978]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبد الله بن المؤمل.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5489
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَبْعَثُ اللَّهُ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَهُمَا عَيْنَانِ وَلِسَانٌ وَشَفَتَانِ، يَشْهَدَانِ لِمَنِ اسْتَلَمَهُمَا بِالْوَفَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غَسَّانَ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ حجر اسود اور رکن یمانی کو اٹھائے گا ان دونوں کی دو آنکھیں ہوں گی ایک زبان ہو گی دو ہونٹ ہوں گے یہ دونوں اس شخص کے حق میں گواہی دیں گے جس نے مکمل طور پر ان کا استلام کیا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں بکر بن محمد قرشی کے حوالے سے حارث بن عنسان کے حوالے سے نقل کی ہے ان دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5489]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11432)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11432»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11384
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَكِيعِيُّ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَبْعَثُ اللهُ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَهُمَا عَيْنَانِ وَلِسَانٌ وَشَفَتَانِ يَشْهَدَانِ لِمَنِ اسْتَلَمَهُمَا بِالْوَفَاءِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن حجرِ اسود اور رکنِ یمانی کو اس حال میں اٹھائے گا کہ ان کی دو آنکھیں، ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے، وہ ہر اس شخص کے حق میں گواہی دیں گے جس نے وفاداری سے انہیں چھوا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 182، حدیث 11432»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2736، 2735، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3711، 3712، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 208، 209، 210، 211، 212، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1686، والترمذي فى «جامعه» برقم: 961، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1881، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2944، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9324، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2250، 2435، 2687، 2842، 2841، 3580، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2719، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12479»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2665
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ: نَا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ الْمُزَنِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الرُّكْنُ وَالْمَقَامُ يَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهُمَا لِسَانٌ وَشَفَتَانِ أَعْظَمُ مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ، يَشْهَدَانِ لِمَنْ وَافَاهُمَا بِالْوَفَاءِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حجرِ اسود اور مقامِ ابراہیم قیامت کے دن اس حال میں آئیں گے کہ ان کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے جو جبلِ ابوقبیس سے بھی بڑے ہوں گے، وہ دونوں اس شخص کے حق میں وفاداری کی گواہی دیں گے جس نے وہاں (ایمان و اخلاص کے ساتھ) حاضری دی ہو گی۔“
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف حارث بن غسان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2665]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں