🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. مسنَد عَبدِ اللهِ بنِ عَمرو بنِ العَاصِ رَضِیَ الله تَعالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 7035 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 7035
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12666
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1573
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7035
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ يَعْنِي أَبَاهُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَجْلِسٍ:" أَلَا أُحَدِّثُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ يَقُولُهَا، قَالَ: قُلْنَا: بَلَى، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ:" أَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مجلس میں تین مرتبہ فرمایا: ”کیا میں تمہیں یہ نہ بتاؤں کہ قیامت کے دن تم میں سب سے زیادہ میری نگاہوں میں محبوب اور میرے قریب تر مجلس والا ہو گا؟ ہم نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ!! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جس کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7035]

الحكم على الحديث:
حديث حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12666
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [ وَ ] أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟". فَأَعَادَهَا ثَلَاثًا أَوْ مَرَّتَيْنِ. قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ أَحْسَنُكُمْ خُلُقًا". فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کیا میں تمہیں ان لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں جو قیامت کے دن میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں گے، اور تم میں سے بیٹھنے کے اعتبار سے میرے سب سے زیادہ قریب ہوں گے؟ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین یا شاید دو مرتبہ دہرائی، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”میرے نزدیک تم میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہوں گے، جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6735 و 7035)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3549، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6995»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1573
«إن أقربكم مني منزلا يوم القيامة: أحاسنكم أخلاقا في الدنيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ قیامت کے دن تم میں سے میرے سب سے زیادہ قریب رہنے والے وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق دنیا میں تم سب سے اچھے ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1573]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ابن عساكر] عن أبي هريرة. المشكاة 4797، الصحيحة 792.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں