🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. مسنَد عَبدِ اللهِ بنِ عَمرو بنِ العَاصِ رَضِیَ الله تَعالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 7063 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 7063
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8185
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5593
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7063
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُوشِكُ أَنْ يُغَرْبَلَ النَّاسُ غَرْبَلَةً، وَتَبْقَى حُثَالَةٌ مِنَ النَّاسِ، قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ، وَكَانُوا هَكَذَا"، وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قَالُوا: فَكَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا كَانَ ذَلِكَ؟ قَالَ:" تَأْخُذُونَ مَا تَعْرِفُونَ، وَتَذَرُونَ مَا تُنْكِرُونَ، وَتُقْبِلُونَ عَلَى خَاصَّتِكُمْ، وَتَدَعُونَ عَامَّتَكُمْ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں ان کی چھانٹی ہو جائے گی اور صرف جھاگ رہ جائے گی ایسا اس وقت ہو گا جب وعدوں اور امانتوں میں بگاڑ پیدا ہو جائے اور لوگ اس طرح ہو جائیں (راوی نے تشبیک کر کے دکھائی) لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اس سے بچاؤ کا راستہ کیا ہو گیا؟ فرمایا: ”نیکی کے کام اختیار کرنا برائی کے کاموں سے بچنا اور اپنے خاص معاملات کی طرف متوجہ رہنا اور عام لوگوں کے معاملات کو چھوڑ دینا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7063]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ: 478.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8185
" يوشك أن يأتي زمان يغربل فيه الناس غربلة، وتبقى حثالة من الناس قد مرجت عهودهم وأماناتهم واختلفوا فكانوا هكذا - وشبك بين أصابعه - قالوا: كيف بنا يا رسول الله؟ قال: تأخذون ما تعرفون وتدعون ما تنكرون وتقبلون على أمر خاصتكم وتذرون أمر عامتكم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ ایک ایسا زمانہ آئے جس میں لوگوں کو خوب چھانٹا جائے گا اور صرف نکمے لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کے عہد اور امانتیں گڈمڈ ہو چکی ہوں گی اور وہ آپس میں اس طرح اختلاف کریں گے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر لیں۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس وقت ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو (بھلائی) تم پہچانتے ہو اسے اختیار کرو اور جو (برائی) تم نہ پہچانو اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص معاملات کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور عام لوگوں کے معاملات کو چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8185]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن ابن عمر. الصحيحة 205.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5593
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: كَيْفَ أَنْتَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ، وَاخْتَلَفُوا وَصَارُوا هَكَذَا؟ وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قَالَ: فَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَأْخُذُ مَا تَعْرِفُ، وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَتُقْبِلُ عَلَى خَاصَّتِكَ، وَتَدَعُ عَوَامَّهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمر! تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے پست اور ناکارہ افراد میں رہ جاؤ گے، جن کے عہد و پیمان اور امانتیں فاسد ہو جائیں گی اور وہ باہم اس طرح (اختلاف کا شکار) ہوں گے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس حالت کی تصویر کشی کے لیے) اپنی مبارک انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست فرمایا۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر (ایسے حالات میں) میرے لیے کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بات کو اختیار کر لینا جسے تم (شریعت کی روشنی میں) معروف (بھلائی) پہچانتے ہو اور اسے چھوڑ دینا جسے تم منکر (برائی) جانتے ہو، اور تم اپنے خاص متعلقین (یا اپنے ذاتی احوال) کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا اور عام لوگوں (کے ہجوم اور فتنوں) کو چھوڑ دینا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5593]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6472، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12199، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5950، 5951، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7473، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5568»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں