الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9157 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 9157
معجم صغیر للطبرانی : 616
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1999
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2413
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4338
1 تا 10
حدیث نمبر: 9157
حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " مَنْ خَبَّبَ خَادِمًا عَلَى أَهْلِهَا فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا فَلَيْسَ مِنَّا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی نوکر کو اس کے اہل خانہ کے خلاف بھڑکاتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف بھڑکاتا ہے وہ بھی ہم میں سے نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9157]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي
حدیث نمبر: 616
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ سَهْلٍ السُّكَّرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، بِمِصْرَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ يَحْيَى بْنُ وَاضِحٍ ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ الْخُرَاسَانِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا"، لا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو تُمَيْلَةَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ریشم کا لباس پہنے اور چاندی کے برتنوں میں پیئے وہ ہم میں سے نہیں، اور جو کسی عورت کو اس کے خاوند پر خراب کرے، یا کسی غلام کو اس کے مالکوں کے خلاف کرے تو وہ بھی ہم میں سے نہیں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب اللباس/حدیث: 616]
تخریج الحدیث: «حدیث صحیح، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13959، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4837، 8022، والطبراني فى «الصغير» برقم: 698
قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد الله الرزي ولم أعرفه وبقية رجاله وثقوا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 332)»
قال الهيثمي: فيه محمد بن عبد الله الرزي ولم أعرفه وبقية رجاله وثقوا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 332)»
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
حدیث نمبر: 7743
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُطَرِّفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُطَرِّفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف کر دے اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جو کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطرف ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7743]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطرف ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1824)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1824»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7744
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ لَيْسَ مِنَّا وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّزِّيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ریشم پہنتا ہے، اور چاندی کے برتن میں پیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف کر دے یا غلام کو اس کے آقاؤں کے خلاف کر دے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ رزی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7744]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (698)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8225
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ، وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو طِيبَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو طِيبَةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ریشم پہنے اور چاندی کے برتن میں پیئے وہ ہم میں سے نہیں ہے، اور جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف کر دے یا کسی غلام کو اس کے آقاؤں کے خلاف کر دے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوطیبہ عبداللہ بن مسلم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی بھی کر جاتا ہے، اور دوسروں کے برخلاف بھی نقل کرتا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8225]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوطیبہ عبداللہ بن مسلم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی بھی کر جاتا ہے، اور دوسروں کے برخلاف بھی نقل کرتا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8225]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (698)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9364
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَجْلَبَ عَلَى الْخَيْلِ يَوْمَ الرِّهَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف کر دے اور وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے حوالے سے خراب کر دے وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو گھڑ دوڑ کے دن گھوڑے پر چیخ و پکار کرے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9364]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9364]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2413)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1824، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 273، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1999، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4338»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1999
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُصْعَبٌ ، حَدَّثَنِي الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ أَجْلَبَ عَلَى الْخَيْلِ يَوْمَ الرِّهَانِ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے گھڑ دوڑ کے دن (شور و غل یا کسی ناجائز طریقے سے) گھوڑوں کو بھڑکایا، اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جس نے کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف ورغلایا، اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف اکسا کر ان کے تعلقات بگاڑ دیے۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 1999]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1824، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7743، 9363، 9364، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 273، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4338»
حدیث نمبر: 2413
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُصْعَبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ أَجْلَبَ عَلَى الْخَيْلِ يَوْمَ الرِّهَانِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف ورغلایا، اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف بگاڑ کر (میاں بیوی کے تعلقات میں) فساد پیدا کیا، اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جس نے گھڑ دوڑ کے مقابلے والے دن گھوڑوں کو (شور و غل یا ناجائز طریقے سے) اشتعال دلایا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2413]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون (وليس منَّا من أجلب على الخيل …)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1824، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7743، 9363، 9364، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 273، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1999، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6423، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4338، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2409»

حدیث نمبر: 1803
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ إِلَّا مَعْمَرٌ ، وَلَا عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا عُثْمَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيٌّ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف ورغلایا، اور وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف بہکایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن طاؤس رحمہ اللہ سے صرف معمر رحمہ اللہ نے، اور معمر رحمہ اللہ سے صرف عثمان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ علی رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1803]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عثمان بن مطرف وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 332» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 273، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2413، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1999، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11558»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 273، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2413، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1999، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11558»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عثمان بن مطرف
حدیث نمبر: 4837
حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ سَهْلٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: نَا أَبُو تُمَيْلَةَ ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ قَالَ: نَا أَبُو مِجْلَزٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ وَشَرِبَ فِي الْفِضَّةِ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا، أَوْ عَبْدًا عَلَى مَوَالِيهِ فَلَيْسَ مِنَّا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو تُمَيْلَةَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو تُمَيْلَةَ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ریشم پہنا اور چاندی (کے برتن) میں پی لیا وہ ہم میں سے نہیں ہے، اور جس نے کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف ورغلایا یا کسی غلام کو اس کے مالکوں کے خلاف بھڑکایا تو وہ (بھی) ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابو تمیلہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4837]
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی گئی ہے، اور اسے نقل کرنے میں ابو تمیلہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4837]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13959، والطبراني فى «الصغير» برقم: 698، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8022»