🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9485 (کل: 11 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 9485، 13177
سنن ترمذی: 1338
شمائل ترمذی: 336
صحیح ابن حبان: 5292
السنن الكبرى للبيهقي: 11945
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6715
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5257
المعجم الکبیر للطبرانی: 21854
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1661
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3294
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9485
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَوَكِيعٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أُهْدِيَتْ لِي ذِرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى كُرَاعٍ لَأَجَبْتُ" ، قَالَ وَكِيعٌ فِي حَدِيثِهِ:" لَوْ أُهْدِيَتْ إِلَيَّ ذِرَاعٌ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر مجھے ہدیہ میں صرف ایک دستی دی جائے تو میں قبول کرلوں گا اور اگر ایک پائے کی دعوت دی جائے تب بھی قبول کرلوں گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9485]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، خ : 5178
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1338
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ، لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ عَلَيْهِ، لَأَجَبْتُ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَلِيٍّ، وَعَائِشَةَ، وَالْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، وَسَلْمَانَ، وَمُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے کھر بھی ہدیہ کی جائے تو میں قبول کروں گا اور اگر مجھے اس کی دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- انس کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں علی، عائشہ، مغیرہ بن شعبہ، سلمان، معاویہ بن حیدہ اور عبدالرحمٰن بن علقمہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1338]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 1216) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں اس بات کی ترغیب ہے کہ غریب آدمی کی دعوت اور معمولی ہدیہ کو بھی قبول کیا جائے، اسے کم اور حقیر سمجھ کر رد نہ کیا جائے، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع اور سادگی کا بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ کتنے سادہ اور متواضع تھے، اپنے لیے آپ کسی تکلف اور اہتمام کو پسند نہیں فرماتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح صحيح الجامع (5257 و 5268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 336
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلتُ، وَلوْ دُعِيتُ عَلَيْهِ لَأَجَبْتُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے بکری کا ایک پایہ بھی تحفہ اور ہدیہ میں دیا جائے تو میں اسے قبول کرلوں گا اور اگر مجھے اس کی طرف دعوت دی جائے تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔“ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى تواضع رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 336]
تخریج الحدیث: { «‏‏‏‏صحيح» ‏‏‏‏ }:
«(سنن ترمذي: 1338، وقال: حسن صحيح)، صحيح ابن حبان (الموارد: 1065) من حديث سعيد بن ابي عروبه به.»
اس روایت کی سند میں اگرچہ قتادہ مدلس ہیں، لیکن صحیح بخاری (2568، 5178) وغیرہ میں اس کے شواہد ہیں جن کے ساتھ یہ بھی صحیح ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13177
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أنَّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ"، قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ إِلَيْهِ، وَقَالَ رَوْحٌ عَلَيْهِ لَأَجَبْتُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر مجھے کہیں سے ہدیہ میں بکری کا ایک کھر آئے تب بھی قبول کرلوں گا اور اگر صرف اسی کی دعوت دی جائے تب بھی قبول کرلوں گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13177]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5292
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ دُعِيتُ إِلَى كُرَاعٍ، لأَجَبْتُ، وَلَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ، لَقَبِلْتُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے پائے کی دعوت دی جائے تو میں اسے قبول کر لوں گا اور اگر وہ مجھے تحفے کے طور پر دیا جائے تو میں اسے قبول کر لوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5292]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5292، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1338، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12064، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13379، والطبراني فى (الصغير) برقم: 687» «رقم طبعة با وزير 5268»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11945
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحُرْفِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، ثنا أَبُو الْجُمَاهِرِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَوْ أُهْدِيَ إِلِيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى كُرَاعٍ لَأَجَبْتُ"، وَكَانَ يَأْمُرُنَا بِالْهَدِيَّةِ صِلَةً بَيْنَ النَّاسِ وَقَالَ:" لَوْ قَدْ أَسْلَمَ النَّاسُ قَدْ تَهَادَوْا مِنْ غَيْرِ جُوعٍ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے پائے کا ہدیہ دیا جائے تو میں قبول کروں گا اور اگر مجھے پائے کی دعوت دی جائے تو میں اسے قبول کروں گا“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں لوگوں کے درمیان صلہ رحمی کرنے کے لیے ہدیوں کا حکم دیتے تھے اور فرمایا: ”اگر لوگ اسلام لے آئیں تو بغیر بھوک کے بھی ہدیے دیا کریں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11945]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الي قوله لا جبت، احمد 13209۔ ترمذي 1338»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6715
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، تَهَادَوْا، فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَسُلُّ السَّخِيمَةَ، وَتُورِثُ الْمَوَدَّةَ، فَوَاللَّهِ لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! ایک دوسرے کو تحفے دو، کیونکہ تحفہ، دشمنی (یا ناراضگی) کو ختم کرتا ہے، محبت پیدا کرتا ہے، اللہ کی قسم اگر مجھے پایا تحفے کے طور پر دیا جائے، تو میں قبول کر لوں گا، اور اگر مجھے ایک دستی کی دعوت دی جائے، تو میں قبول کر لوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6715]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1937) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1549)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5257
«لو أهدي إلي كراع لقبلت ولو دعيت عليه لأجبت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے بکری کی پائے کا تحفہ دیا جائے تو میں اسے قبول کروں گا، اور اگر مجھے اس پر دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5257]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت حب] عن أنس. حم 2/ 512، خ: هبة - أبي هريرة2.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21854
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَتْنَا حُبَابَةُ بِنْتُ عَجْلَانَ الْخُزَاعِيَّةُ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي حَفْصَةُ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ ، عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ " مَا جَزَاءُ الْغَنِيِّ مِنَ الْفَقِيرِ؟ قَالَ: " النَّصِيحَةُ وَالدُّعَاءُ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ نَكْرَهُ رَدَّ اللُّطْفِ. قَالَ: " مَا أَقْبَحَهُ لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ.
سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! غریب پر مالدار کا کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نصیحت اور دعا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم تحفہ واپس کرنا ناپسند کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنا برا ہے، اگر مجھے بکری کا پایا بھی ہدیہ کیا جائے تو میں قبول کروں گا، اور اگر مجھے بکری کی دستی کے کھانے پر بلایا جائے تو میں قبول کروں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21854]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 162، حدیث 392»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1661
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَتْنَا حَبَابَةُ بِنْتُ عَجْلَانَ ، عَنْ أُمِّهَا أُمِّ حَفْصٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ ، عَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ ، قَالَتْ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُكْرَهُ رَدُّ اللُّطْفِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏مَا أَقْبَحَهُ! لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَيْهِ لَأَجَبْتُ» .‏‏‏‏
سیدہ ام حکیم بنت وداع الخزاعیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کیا: کیا کسی کے لطف و کرم یا معمولی ہدیہ کو رد کر دینا ناپسندیدہ ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ عمل کتنا ہی قبیح اور برا ہے! اگر مجھے ہدیے میں (بکری کے) پائے بھی پیش کیے جائیں تو میں انہیں ضرور قبول کروں گا، اور اگر مجھے اس کی دعوت دی جائے تو میں اس دعوت کو ضرور قبول کروں گا۔“
ائمہ و شارحین کے نزدیک اس حدیث سے یہ سبق ملتا ہے کہ کسی کے ہدیہ یا دعوت کو حقیر جان کر ٹھکرانا نہیں چاہیے، کیونکہ اصل مقصود تالیفِ قلب اور باہمی تعلقات کی استواری ہے، چاہے وہ شے بظاہر معمولی ہی کیوں نہ ہو۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوليمة/حدیث: 1661]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6134، 6135، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3294»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں