🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9684 (کل: 22 مقامات، 12 کتب)
مسند احمد: 9684، 13562
صحیح بخاری: 7440
سنن ترمذی: 3148
مشکوۃ المصابیح: 5572
مصنف ابن ابی شیبہ: 33846، 40431
المستدرک علی الصحیحین: 3424، 8729
السنن الكبرى للبيهقي: 20778
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11137، 13928، 18305، 18515
المعجم الکبیر للطبرانی: 9726، 10218، 12421
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4572
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3064
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5750، 6373، 7738
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11137
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا قَالَ: يُجْلِسُهُ [ فِيمَا ] بَيْنَهُ وَبَيْنَ جِبْرِيلَ، وَيَشْفَعُ لِأُمَّتِهِ، فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ إِذَا لَمْ يُتَابَعْ، وَعَطَاءُ بْنُ دِينَارٍ قِيلَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: یعنی پروردگار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے درمیان بٹھائے گا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی شفاعت کریں گے، تو یہ مقام محمود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ ضعیف ہے جب اس کی متابعت نہ کی گئی ہو اور ایک راوی عطاء بن دینار ہے ایک قول کے مطابق اس نے سعید بن جبیر سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12474)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13928
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ، وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ قَرَأَ (عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا) "، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ". فَقَطْ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا ہے، اور بے شک تمہارے آقا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے خلیل ہیں، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اولاد آدم کے سردار ہوں گے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے: ”اور تمہارے آقا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے خلیل ہیں۔“ اور یہ حدیث کے درمیان میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10256)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10257، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18305
عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - الدَّجَّالَ فَقَالَ: يَفْتَرِقُ النَّاسُ ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ تَتْبَعُهُ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِأَرْضِ آبَائِهَا مَنَابِتِ الشِّيحِ، وَفِرْقَةٌ تَأْخُذُ شَطَّ هَذَا الْفُرَاتِ، فَيُقَاتِلُهُمْ وَيُقَاتِلُونَهُ، حَتَّى يَجْتَمِعَ الْمُؤْمِنُونَ بِغَرْبِيِّ الشَّامِ، فَيَبْعَثُونَ إِلَيْهِ طَلِيعَةً، فِيهِمْ فَارِسٌ عَلَى فَرَسٍ أَشْقَرَ أَوْ أَبْلَقَ، فَيُقْتَلُونَ لَا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ بِشَيْءٍ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَيَزْعُمُونَ أَنَّ الْمَسِيحَ يَنْزِلُ فَيَقْتُلُهُ. قَالَ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَهْلِ الْكِتَابِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، ثُمَّ يَخْرُجُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيَمْرُجُونَ فِي الْأَرْضِ فَيُفْسِدُونَ فِيهَا. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ دَابَّةً مِثْلَ هَذِهِ النَّغْفَةِ فَتَدْخُلُ فِي أَسْمَاعِهِمْ وَمَنَاخِرِهِمْ ; فَيَمُوتُونَ، فَتَنْتُنُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ، فَيَجْأَرُ أَهْلُ الْأَرْضِ إِلَى اللَّهِ، فَيُرْسِلُ اللَّهُ مَاءً فَيُطَهِّرُ الْأَرْضَ مِنْهُمْ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ رِيحًا فِيهَا زَمْهَرِيرٌ بَارِدَةٌ، فَلَا تَدَعُ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مُؤْمِنًا إِلَّا كُفِتَ بِتِلْكَ الرِّيحِ. ثُمَّ تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى شِرَارِ النَّاسِ، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ، فَلَا يَبْقَى خَلْقٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ إِلَّا مَاتَ إِلَّا مَنْ شَاءَ رَبُّكَ، ثُمَّ يَكُونُ بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونَ، فَلَيْسَ فِي الْأَرْضِ شَيْءٌ مِنْ بَنِي آدَمَ خُلِقَ إِلَّا فِي الْأَرْضِ مِنْهُ شَيْءٌ،ثُمَّ يُرْسِلُ اللَّهُ مَاءً مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ يُمْنِي كَمَنِيِّ الرِّجَالِ، فَتَنْبُتُ جُسْمَانُهُمْ، وَلُحْمَانُهُمْ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ كَمَا تَنْبُتُ الْأَرْضُ مِنَ الرَّيِّ. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ:" وَاللَّهُ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ"، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ ; فَتَنْطَلِقُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَى جَسَدِهَا فَتَدْخُلُ فِيهِ، فَيَقُومُونَ فَيَحْيَوْنَ حَيَّةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ، قِيَامًا لِرَبِّ الْعَالَمِينَ. ثُمَّ يَتَمَثَّلُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - لِلْخَلْقِ فَيَلْقَاهُمْ، فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْخَلْقِ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ شَيْئًا إِلَّا هُوَ مُرْتَفِعٌ لَهُ يَتْبَعُهُ، فَيَلْقَى الْيَهُودَ، فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: عُزَيْرًا. فَيَقُولُ: هَلْ يَسُرُّكُمُ الْمَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ بِهَيْئَةِ السَّرَابِ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ:" وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا"، ثُمَّ يَلْقَى النَّصَارَى فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا؟ الْمَسِيحَ. قَالَ: فَهَلْ يَسُرُّكُمُ الشَّرَابُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ كَالشَّرَابِ، وَكَذَلِكَ لِمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ شَيْئًا، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ. حَتَّى يَمُرَّ الْمُسْلِمُونَ، فَيَلْقَاهُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: نَعْبُدُ اللَّهَ لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، فَيَنْتَهِرُهُمْ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! إِذَا اعْتَرَفَ لَنَا عَرَفْنَاهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ، فَلَا يَبْقَى مُؤْمِنٌ إِلَّا خَرَّ سَاجِدًا، وَيَبْقَى الْمُنَافِقُونَ ظُهُورُهُمْ طَبَقًا وَاحِدًا، كَأَنَّمَا فِيهَا السَّفَافِيدُ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، فَيَقُولُ: قَدْ كُنْتُمْ تُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَأَنْتُمْ سَالِمُونَ. ثُمَّ يَأْمُرُ بِالصِّرَاطِ فَيُضْرَبُ عَلَى جَهَنَّمَ، فَيَمُرُّ النَّاسُ بِأَعْمَالِهِمْ زُمَرًا، أَوَائِلُهُمْ كَلَمْحِ الْبَرْقِ، ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ، ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ، ثُمَّ كَأَسْرَعِ الْبَهَائِمِ. قَالَ: ثُمَّ كَذَلِكَ حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ سَعْيًا، حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ مَشْيًا، حَتَّى يَجِيءَ آخِرُهُمْ رَجُلٌ يَتَلَقَّى عَلَى بَطْنِهِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَبْطَأْتَ بِي. فَيَقُولُ: أَبْطَأَ بِكَ عَمَلُكَ. ثُمَّ يَأْذَنُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - فِي الشَّفَاعَةِ، فَيَكُونُ أَوَّلَ شَافِعٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جِبْرِيلُ، ثُمَّ إِبْرَاهِيمُ، ثُمَّ مُوسَى - أَوْ قَالَ: عِيسَى -.
قَالَ سَلَمَةُ: ثُمَّ يَقُومُ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَافِعًا لَا يُشَفَّعُ أَحَدٌ بَعْدَهُ فِيمَا يُشَفَّعُ فِيهِ، وَهُوَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ الَّذِي وَعَدَهُ اللَّهُ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا، وَلَيْسَ مِنْ نَفْسٍ إِلَّا وَتَنْظُرُ إِلَى بَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ، وَبَيْتٍ فِي النَّارِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ وَهُوَ يَوْمُ الْحَسْرَةِ، قَالَ: فَيَرَى أَهْلُ النَّارِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ، وَيَرَى أَهْلُ الْجَنَّةِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي النَّارِ فَيُقَالُ: لَوْلَا أَنْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ.
ثُمَّ يَشْفَعُ الْمَلَائِكَةُ، وَالنَّبِيُّونَ، وَالشُّهَدَاءُ، وَالصَّالِحُونَ، وَالْمُؤْمِنُونَ، فَيُشَفِّعُهُمُ اللَّهُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، فَيُخْرِجُ مِنَ النَّارِ أَكْثَرَ مِمَّا أُخْرِجَ مِنْ جَمِيعِ الْخَلْقِ بِرَحْمَةِ اللَّهُ، حَتَّى مَا يَتْرُكُ فِيهَا أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ:" مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ"، وَعَقَدَ بِيَدِهِ:" قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ"، وَعَقَدَ أَرْبَعًا.
قَالَ سُفْيَانُ بِيَدِهِ، وَعَقَدَ أَرْبَعًا، وَعَقَدَ أَرْبَعَ أَصَابِعَ، وَوَصَفَهُ أَبُو نُعَيْمٍ. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: تَرَوْنَ فِي هَؤُلَاءِ أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ؟ فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ لَا يُخْرِجَ مِنْهَا أَحَدًا، غَيَّرَ وُجُوهَهُمْ، وَأَلْوَانَهُمْ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَيَشْفَعُ، فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ عَرَفَ أَحَدًا فَلْيُخْرِجْهُ، فَيَجِيءُ بِالرَّجُلِ فَيَنْظُرُ فَلَا يَعْرِفُ أَحَدًا، فَيَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا فُلَانُ أَنَا فُلَانٌ، فَيَقُولُ: مَا أَعْرِفُكَ، فَيَقُولُونَ:" رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ قَالَ اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ"، فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ أُطْبِقَتْ عَلَيْهِمْ فَلَا يَخْرُجُ مِنْهُمْ بَشَرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ، مُخَالِفٌ لِلْحَدِيثِ الصَّحِيحِ، وَقَوْلُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوَّلُ شَافِعٍ".
ابوزعراء بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے دجال کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک گروہ دجال کے پیچھے چلا جائے گا، ایک گروہ اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین پر چلا جائے گا جہاں شیح نامی بوٹی اُگتی ہے اور ایک گروہ دریائے فرات کے کنارے آ جائے گا، دجال ان کے ساتھ جنگ کرے گا اور وہ لوگ دجال کے ساتھ جنگ کریں گے، یہاں تک کہ اہل ایمان، شام کے مغربی علاقے میں اکٹھے ہوں گے اور دجال کے بارے میں اطلاع دینے کے لئے کچھ لوگوں کو بھیجیں گے، اُن میں سے کوئی شہسوار تیز سرخ رنگ کے گھوڑے پر سوار ہو گا یا سیاہ و سفید گھوڑے پر سوار ہو گا، وہ لوگ لڑائی میں حصہ لیں گے اور ان میں سے کوئی بھی واپس نہیں آئے گا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگوں کا یہ کہنا ہے: کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے اور دجال کو قتل کریں گے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اہل کتاب کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی اور روایت بیان کرتے ہوئے نہیں سنا، پھر یا جوج ماجوج نکل آئیں گے، وہ زمین میں پھیل جائیں گے اور فساد پیدا کریں گے، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور وہ ہر بلندی سے تیزی سے چلتے ہوئے آئیں گے۔“ پھر اللہ تعالیٰ ”نغفہ“ نامی کیڑے کی طرح کا ایک جانور ان پر مسلط کرے گا، وہ ان کے کانوں میں اور ان کے نتھنوں میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے وہ لوگ مر جائیں گے ان کی وجہ سے زمین بدبودار ہو جائے گی، لوگ اس صورتحال سے اللہ کی پناہ مانگیں گے، اللہ تعالیٰ ان پر بارش نازل کرے گا جس کے ذریعے زمین پاک ہو جائے گی، پھر اللہ تعالیٰ ایک ہوا بھیجے گا جس میں شدید سردی ہو گی روئے زمین پر موجود ہر مومن اس ہوا کے ذریعے انتقال کر جائے گا اور پھر قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی، پھر فرشتہ آسمان اور زمین کے درمیان صور کے پاس کھڑا ہو گا اور وہ اس میں پھونک مارے گا تو اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق مر جائے گی، البتہ ان کا معاملہ مختلف ہے جس کے بارے میں تمہارے پروردگار نے یہ چاہا (کہ وہ نہ مریں) پھر دو مرتبہ پھونک مارے جانے کے درمیان اتنا وقفہ ہو گا جو اللہ چاہے گا، زمین میں ہر انسان کے وجود کا کوئی نہ کوئی حصہ موجود ہو گا، پھر اللہ تعالٰی عرش کے نیچے سے پانی نازل کرے گا جو انسان کی منی کی طرح کا ہو گا، اس پانی کے ذریعے لوگوں کے جسم اور ان کے گوشت پھوٹ پڑیں گے جس طرح پانی کے ذریعے زمین سے نباتات پھوٹ پڑتے ہیں، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اللہ کی ذات وہ ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اور وہ بادلوں کو لے کر چلتی ہیں، ہم انہیں ایسے شہر کی طرف بھیجتے ہیں، جہاں کی زمین بنجر ہو اور پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کے بنجر ہو جانے کے باوجود زندگی دیدیتے ہیں، اسی طرح (لوگوں کو) دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔“ پھر فرشتہ صور کے ہمراہ آسمان و زمین کے درمیان کھڑا ہو گا، وہ اس میں پھونک مارے گا تو ہر جان اپنے جسم میں داخل ہو جائے گی، وہ لوگ اُٹھ کھڑے ہوں گے وہ سب ایک جیسی حالت میں زندہ ہوں گے اور تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑے ہوں گے، پھر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے سامنے آئے گا، مخلوق میں سے جو بھی اللہ تعالیٰ کے علاوہ جس کی بھی عبادت کرتا تھا، اس کا معبود اس کے سامنے آ جائے گا اور وہ اس کے پیچھے چلا جائے گا، اللہ تعالیٰ یہودیوں کے سامنے آئے گا اور دریافت کرے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ جواب دیں گے: سیدنا عزیر علیہ السلام کی، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم پانی کو پسند کرو گے؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائے گا جو سراب کی مانند ہو گی، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اس دن ہم جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے۔“ پھر وہ عیسائیوں کے سامنے آئے گا اور فرمائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ جواب دیں گے: سیدنا مسیح علیہ السلام کی، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم مشروب کو پسند کرو گے؟ وہ جواب دیں گے: جی ہاں! تو اللہ تعالیٰ انہیں جہنم دکھائے گا جو مشروب لگ رہی ہو گی۔ جو لوگ بھی اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جس کی عبادت کرتے تھے اُن کے ساتھ اسی طرح ہو گا، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور ان کو ٹھہرا دو! ان سے حساب لیا جائے گا۔“ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے پاس آئے گا اور ان سے ملاقات کرے گا اور دریافت کرے گا: تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ وہ لوگ کہیں گے: ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے تھے اور ہم کسی کو اس کا شریک قرار نہیں دیتے تھے، اللہ تعالیٰ ایک یا شاید (یہ شک راوی کو ہے) دو مرتبہ اُن کے ساتھ سختی سے بات کرے گا: تم کس کی عبادت کرتے ہو؟ وہ جواب دیں گے: سبحان اللہ! جب وہ ہمارے سامنے آئے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے، اس وقت پنڈلی سے کپڑا ہٹایا جائے گا، تو ہر مومن سجدے میں چلا جائے گا، صرف منافقین باقی رہ جائیں گے اُن سب کی کمر ایک جیسی ہو گی، یوں جیسے ان میں سلاخیں ہیں، وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! (تو ان سے کہا: جائے گا:) تمہیں پہلے سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا، اس وقت تم ٹھیک تھے (لیکن اس وقت تم نے سجدہ نہیں کیا)۔ پھر اللہ تعالیٰ پل صراط کے بارے میں حکم دے گا اسے جہنم پر لگا دیا جائے گا، لوگ اپنے اعمال کے حساب سے مختلف گروہوں کی شکل میں اس پر سے گزریں گے، ان میں پہلا گروہ یوں گزرے گا جیسے بجلی چمکتی ہے، پھر یوں گزرے گا جیسے ہوا چلتی ہے، پھر جیسے پرندہ اڑ کر جاتا ہے، پھر جیسے تیز رفتار جانور ہوتا ہے، انہوں نے بیان کیا، پھر اسی طرح لوگ چلتے رہیں گے، یہاں تک کہ کوئی شخص دوڑتا ہوا گزرے گا اور کوئی شخص پیدل چلتا ہوا گزرے گا، یہاں تک کہ ان میں سے جو آخری شخص ہو گا وہ پیٹ کے بل گھسٹتا ہوا گزرے گا اور یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو نے مجھے پیچھے کر دیا، تو پروردگار فرمائے گا: تمہارے عمل نے تمہیں پیچھے کیا ہے، پھر اللہ تعالیٰ شفاعت کا حکم دے گا تو قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے سیدنا جبرائیل علیہ السلام ہوں گے، پھر سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہوں گے، پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہوں گے۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: پھر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ہوں گے۔ سلمہ نامی راوی کہتے ہیں: پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوں گے، جن معاملات کے بارے میں شفاعت کی جا سکتی ہے ان میں ان کے بعد کوئی شفاعت نہیں کرے گا اور یہ وہ ”مقام محمود“ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے (یعنی جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کرے گا۔“ ہر شخص جنت میں موجود گھر اور جہنم میں موجود گھر کی طرف دیکھے گا، تو یہ کہا: جائے گا: اگر تم عمل کرتے، تو وہ حسرت کا دن ہو گا وہ کہتے ہیں: جہنمی اس گھر کو دیکھیں گے جو جنت میں ہو گا تو یہ کہا: جائے گا: اگر تم عمل کرتے، اور جنتی اس گھر کو دیکھیں گے جو جہنم میں ہو گا، تو یہ کہا: جائے گا: اگر اللہ تعالیٰ نے تم پر فضل نہ کیا ہوتا (تو تمہیں جنت نہیں ملنی تھی) پھر فرشتے، انبیاء اور شہداء، نیک لوگ اہل ایمان شفاعت کریں گے اور اللہ تعالیٰ اُن کی شفاعت قبول کرے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں، تو جہنم میں سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے اس سے زیادہ تعداد میں لوگ نکلیں گے جتنے ساری مخلوق (یعنی ساری مخلوق کی شفاعت) کی وجہ سے نکلے تھے، یہاں تک کہ جہنم میں کوئی ایسا فرد باقی نہیں رہے گا، جس میں کوئی بھلائی ہو، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”کون سی چیز تمہیں جہنم میں لے آئی؟“۔ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کے ذریعے گرہ لگائی، وہ لوگ کہیں گے: ”ہم نماز نہیں پڑھتے تھے اور ہم غریبوں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اور ہم (منفی قسم کا) غور و خوض کرنے والوں کے ساتھ غور و خوض کیا کرتے تھے اور ہم روز جزا کو جھٹلاتے تھے، یہاں تک کہ یقین ہمارے پاس آ گیا۔“ سفیان کہتے ہیں: انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے گرہ لگا کر (یعنی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بتایا) کہ ایسا ہو گا، انہوں نے چار انگلیوں کے ذریعے گرہ لگائی، ابونعیم نے ایسا کر کے دکھایا تھا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تمہیں ان میں سے کسی ایک میں کوئی بھلائی نظر آتی ہے؟ جب اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرے گا کہ اب جہنم میں سے کوئی نہ نکلے تو وہ ان کے چہروں اور ان کی رنگتوں کو تبدیل کر دے گا، پھر اہل ایمان میں سے ایک شخص آئے گا اور وہ شفاعت کرے گا، تو اُسے یہ کہا: جائے گا: اگر تم کسی کو پہچانتے ہو تو اُسے نکال لو، وہ شخص آئے گا اور جائزہ لے گا اُسے کوئی شخص نظر نہیں آئے گا، تو ایک جہنمی اس سے کہے گا: اے فلاں! میں فلاں ہوں، تو وہ کہے گا: میں تمہیں نہیں پہچانتا ہوں، پھر وہ لوگ یہ کہیں گے (یعنی جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے: ”اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں اس میں سے نکال دے، اگر ہم نے دوبارہ ایسے (جہنم میں جانے والے کام) کیے تو بیشک ہم ظالم ہوں گے، وہ (پروردگار) فرمائے گا: اس (جہنم) میں دھتکارے ہوئے (بن کر پڑے) رہو اور میرے ساتھ کلام نہ کرو۔“ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) جب وہ لوگ یہ کہیں گے: تو اُن پر جہنم کو بند کر دیا جائے گا اور پھر اُس میں سے کوئی بشر باہر نہیں آ سکے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور
یہ روایت موقوف ہے اور یہ ”صحیح“ حدیث کے مخالف ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوؤں گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9761)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3616، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 47»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18515
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: يَجْمَعُ اللَّهُ النَّاسَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، وَلَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ فَأَوَّلُ مَنْ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - يَتَكَلَّمُ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ:" لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، وَمِنْكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ". فَهَذَا قَوْلُهُ:" عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کرے گا، کوئی شخص کلام نہیں کر سکے گا، سب سے پہلے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کلام کریں گے اور وہ یہ کہیں گے: ”میں حاضر ہوں، سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہوتی ہے، بھلائی تیرے دست قدرت میں ہے، برائی تیری طرف نہیں جا سکتی، ہدایت یافتہ وہ ہے جسے تو نے ہدایت عطا کی ہو، تیرا بندہ تیرے سامنے ہے، تیری مدد سے ہے، تیری طرف لوٹنے والا ہے، تیرے مقابلے میں کوئی پناہ گاہ اور جائے نجات نہیں ہے، صرف تیری ہی ذات ہے، تو برکت والا ہے اور بلند و برتر ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، گھر (یعنی خانہ کعبہ) کے پروردگار!“۔ (راوی بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کرے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18515]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3462)، أخرجه مسند البزار برقم: 2926، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5750/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ولکن موقوف،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9726
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عَبْدِ اللهِ الدَّجَّالَ فَقَالَ: تَفْتَرِقُونَ أَيُّهَا النَّاسُ ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ تَتْبَعُهُ، وَفِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِأَرْضِ آبَائِهَا مَنَابِتِ الشِّيحِ، وَفِرْقَةٌ تَأْخُذُ شَطَّ هَذَا الْفُرَاتِ فَيُقَاتِلُهُمْ وَيُقَاتِلُونَهُ، حَتَّى يَجْتَمِعَ الْمُؤْمِنُونَ بِغَرْبِيِّ الشَّامِ، فَيَبْعَثُونَ إِلَيْهِ طَلِيعَةً فِيهِمْ فَارِسٌ عَلَى فَرَسٍ أَشْقَرَ أَوْ أَبْلَقَ فَيُقْتَلُونَ لَا يَرْجِعُ إِلَيْهِمْ شَيْءٌ ".
قَالَ: وَحَدَّثَنِي أَبُو صَادِقٍ : عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: " فَرَسٌ أَشْقَرُ "، قَالَ عَبْدُ اللهِ : وَيَزْعُمُ أَهْلُ الْكِتَابِ أَنَّ الْمَسِيحَ يَنْزِلُ فَيَقْتُلُهُ " - وَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَهْلِ الْكِتَابِ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا - " ثُمَّ يَخْرُجُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيَمُوجُونَ فِي الْأَرْضِ فَيُفْسِدُونَ فِيهَا، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللهِ : وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللهُ عَلَيْهِمْ دَابَّةً مِثْلَ هَذِهِ النَّغَفَةِ فَتَلِجُ فِي أَسْمَاعِهِمْ وَمَنَاخِرِهِمْ فَيَمُوتُونَ، فَتُنْتِنُ الْأَرْضُ مِنْهُمْ "، قَالَ: " فَتَجْأَرُ الْأَرْضُ إِلَى اللهِ فَيُرْسِلُ اللهُ مَاءً فَيُطَهِّرُ الْأَرْضَ مِنْهُمْ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللهُ رِيحًا فِيهِ زَمْهَرِيرٌ بَارِدَةً، فَلَا تَدَعُ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مُؤْمِنًا إِلَّا كُفِتَ بِتِلْكَ الرِّيحِ، ثُمَّ تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى شِرَارِ النَّاسِ، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ، وَلَا يَبْقَى خَلْقٌ لِلهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا مَاتَ، إِلَّا مَنْ شَاءَ رَبُّكَ، ثُمَّ يَكُونُ بَيْنَ النَّفْخَتَيْنِ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَكُونَ "، قَالَ: " فَلَيْسَ مِنْ بَنِي آدَمَ خَلْقٌ إِلَّا فِي الْأَرْضِ مِنْهُ شَيْءٌ، ثُمَّ يُرْسِلُ اللهُ مَاءً مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ يُمْنِي كَمَنِيِّ الرِّجَالِ، فَتَنْبُتُ جُسْمَانُهُمْ وَلُحْمَانُهُمْ مِنْ ذَلِكَ الْمَاءِ كَمَا يَنْبُتُ الْأَرْضُ مِنَ الثَّرَى، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللهِ : الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَاهُ إِلَى بَلَدٍ مَيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ الأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا كَذَلِكَ النُّشُورُ، ثُمَّ يَقُومُ مَلَكٌ بِالصُّورِ بَيْنَ السَّمَاءِ، وَالْأَرْضِ فَيَنْفُخُ فِيهِ فَتَنْطَلِقُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَى جَسَدِهَا حَتَّى تَدْخُلَ فِيهِ، فَيَقُومُونَ فَيَحْيَوْنَ حَيَّةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ قِيَامًا لِرَبِّ الْعَالَمِينَ، ثُمَّ يَتَمَثَّلُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِلْخَلْقِ فَيَلْقَاهُمْ فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْخَلْقِ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللهِ شَيْئًا إِلَّا هُوَ مُرْتَفِعٌ لَهُ يَتْبَعُهُ، فَيَلْقَى الْيَهُودَ فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا: عُزَيْرًا، قَالَ: هَلْ يَسُرُّكُمُ الْمَاءُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ كَهَيْئَةِ السَّرَابِ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللهِ : وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا ثُمَّ يَلْقَى النَّصَارَى فَيَقُولُ: مَا تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا: الْمَسِيحَ، قَالَ: فَهَلْ يَسُرُّكُمُ الشَّرَابُ؟ قَالُوا: نَعَمْ فَيُرِيهِمْ جَهَنَّمَ كَهَيْئَةِ السَّرَابِ، وَكَذَلِكَ لِمَنْ كَانَ يَعْبُدُ مِنْ دُونِ اللهِ شَيْئًا، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللهِ : وَقِفُوهُمْ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ حَتَّى يَمُرَّ الْمُسْلِمُونَ فَيَلْقَاهُمْ فَيَقُولُ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: نَعْبُدُ اللهَ لَا نُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، فَيَنْتَهِرُهُمْ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ: مَنْ تَعْبُدُونَ؟ فَيَقُولُونَ: سُبْحَانَهُ إِذَا اعْتَرَفَ لَنَا عَرَفْنَاهُ، فَعِنْدَ ذَلِكَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ فَلَا يَبْقَى مُؤْمِنٌ إِلَّا خَرَّ لِلهِ سَاجِدًا، وَيَبْقَى الْمُنَافِقُونَ ظُهُورُهُمْ طَبَقًا وَاحِدًا كَأَنَّمَا فِيهَا السَّفَافِيدُ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، فَيَقُولُ: قَدْ كُنْتُمْ تُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ، وَأَنْتُمْ سَالِمُونَ، ثُمَّ يَأْمُرُ بِالصِّرَاطِ فَيُضْرَبُ عَلَى جَهَنَّمَ، فَيَمُرُّ النَّاسُ بِأَعْمَالِهِمْ زُمَرًا، أَوَائِلُهُمْ كَلَمْحِ الْبَرْقِ، ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ، ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ، ثُمَّ كَأَسْرَعِ الْبَهَائِمِ "، ثُمَّ قَالَ:
" ثُمَّ كَذَلِكَ حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ سَعْيًا، حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ مَشْيًا، حَتَّى يَكُونَ آخِرُهُمْ رَجُلًا يُتَلَقَّى عَلَى بَطْنِهِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَبْطَأْتَ بِي، فَيَقُولُ: إِنَّمَا أَبْطَأَ بِكَ عَمَلُكَ، ثُمَّ يَأْذَنُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي الشَّفَاعَةِ، فَيَكُونُ أَوَّلُ شَافِعٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جِبْرِيلُ، ثُمَّ إِبْرَاهِيمُ، ثُمَّ مُوسَى، أَوْ قَالَ عِيسَى عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، قَالَ سَلَمَةُ : ثُمَّ يَقُومُ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَابِعًا، لَا يَشْفَعُ أَحَدٌ بَعْدَهُ فِيمَا يَشْفَعُ فِيهِ، وَهُوَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ الَّذِي وَعَدَهُ اللهُ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا وَلَيْسَ مِنْ نَفْسٍ إِلَّا تَنْظُرُ إِلَى بَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ وَبَيْتٍ فِي النَّارِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ، وَهُوَ يَوْمُ الْحَسْرَةِ، قَالَ: فَيَرَى أَهْلُ النَّارِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ: لَوْ عَمِلْتُمْ، وَيَرَى أَهْلُ الْجَنَّةِ الْبَيْتَ الَّذِي فِي النَّارِ فَيَقُولُ: لَوْلَا أَنْ مَنَّ اللهُ عَلَيْكُمْ، ثُمَّ يَشْفَعُ الْمَلَائِكَةُ، وَالنَّبِيُّونَ، وَالشُّهَدَاءُ، وَالصَّالِحُونَ، وَالْمُؤْمِنُونَ، فَيُشَفِّعُهُمُ اللهُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ فَيُخْرِجُ مِنَ النَّارِ أَكْثَرَ مِمَّا أَخْرَجَ مِنْ جَمِيعِ الْخَلْقِ بِرَحْمَتِهِ حَتَّى مَا يَتْرُكَ فِيهَا أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللهِ : " قُلْ " يَا أَيُّهَا الْكُفَّارُ مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ، وَعَقَدَ بِيَدِهِ، قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ وَعَقَدَ أَرْبَعًا " - وَقَالَ سُفْيَانُ : بِيَدِهِ وَضَمَّ أَرْبَعَ أَصَابِعَ، وَوَصَفَهُ أَبُو نُعَيْمٍ - ثُمَّ قَالَ عَبْدُ اللهِ : " هَلْ تَرَوْنَ فِي هَؤُلَاءِ أَحَدًا فِيهِ خَيْرٌ؟ فَإِذَا أَرَادَ اللهُ أَنْ لَا يُخْرِجَ مِنْهَا أَحَدًا غَيَّرَ وُجُوهَهُمْ وَأَلْوَانَهُمْ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَيَشْفَعُ، فَقَالَ لَهُ: مَنْ عَرَفَ أَحَدًا فَلْيُخْرِجْهُ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ فَيَنْظُرُ وَلَا يَعْرِفُ أَحَدًا، فَيَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ: يَا فُلَانُ أَنَا فُلَانٌ، فَيَقُولُ: مَا أَعْرِفُكَ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ فَيَقُولُ: اخْسَئُوا فِيهَا وَلا تُكَلِّمُونِ فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ أُطْبِقَتْ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يَخْرُجْ مِنْهُمْ بَشَرٌ ".
ابو الزعراء رحمہ اللہ کہتے ہیں: عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس دجال کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اے لوگو! تم تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے: ایک گروہ اس کی پیروی کرے گا، ایک گروہ اپنے آباء و اجداد کی سرزمین، جھاڑیوں کے اگنے کی جگہوں کی طرف چلا جائے گا، اور ایک گروہ اس فرات (کے کنارے) کا رخ کرے گا، تو وہ ان سے لڑے گا اور وہ اس سے لڑیں گے، یہاں تک کہ مومنین شام کے مغربی حصے میں جمع ہو جائیں گے۔ وہ اس کی طرف ایک دستہ روانہ کریں گے جس میں ایک سوار سرخی مائل یا سیاہ و سفید گھوڑے پر ہو گا تو وہ سب قتل کر دیے جائیں گے، ان میں سے کوئی چیز بھی (زندہ) واپس نہ آئے گی۔ راوی کہتے ہیں: اور ابو صادق نے مجھے ربیعہ بن ناجد کے واسطے سے عبداللہ (بن مسعود) سے بیان کیا کہ انہوں نے فرمایا: سرخی مائل گھوڑا۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے (یہ بھی) فرمایا: ”اور اہلِ کتاب کا گمان ہے کہ مسیح (علیہ السلام) نازل ہو کر اسے قتل کریں گے“ - اور میں نے انہیں اہلِ کتاب کے حوالے سے اس کے سوا کوئی حدیث بیان کرتے نہیں سنا - ”پھر یاجوج ماجوج نکلیں گے، وہ زمین میں موجیں مارتے ہوئے پھیل جائیں گے اور فساد مچائیں گے“۔ پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے تلاوت کی: ◇اور وہ ہر بلندی سے◇ [الانبیاء: 96] تیزی سے اتریں گے۔ ”پھر اللہ ان پر اس نغفہ (اونٹ کی ناک میں پیدا ہونے والے کیڑے) جیسی ایک مخلوق بھیجے گا جو ان کے کانوں اور نتھنوں میں گھس جائے گی تو وہ سب مر جائیں گے، اور زمین ان کی بدبو سے بھر جائے گی“۔ فرمایا: ”پھر زمین اللہ کے حضور فریاد کرے گی تو اللہ پانی برسائے گا جو زمین کو ان (کی لاشوں) سے پاک کر دے گا۔ پھر اللہ ایک ایسی ہوا بھیجے گا جس میں سخت ٹھنڈک ہو گی، وہ زمین پر کسی مومن کو نہیں چھوڑے گی مگر اسے اٹھا لے گی، پھر قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔ پھر ایک فرشتہ آسمان اور زمین کے درمیان صور لے کر کھڑا ہو گا اور اس میں پھونک مارے گا، اور آسمانوں اور زمین میں اللہ عزوجل کی کوئی مخلوق باقی نہ رہے گی مگر مر جائے گی، سوائے اس کے جسے تیرا رب چاہے، پھر دونوں پھونکوں کے درمیان اتنا وقفہ ہو گا جتنا اللہ چاہے گا“۔ فرمایا: ”پس بنی آدم میں سے کوئی مخلوق ایسی نہیں جس کا کچھ حصہ زمین میں نہ ہو، پھر اللہ عرش کے نیچے سے ایسا پانی بھیجے گا جو مردوں کی منی کی طرح ہو گا، اس پانی سے ان کے جسم اور گوشت اسی طرح اگیں گے جیسے زمین سے سبزہ اگتا ہے۔“ پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے تلاوت کی: ◇جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پس وہ بادل کو اٹھاتی ہیں◇ [الروم: 48] ”پھر ہم نے اسے ایک مردہ شہر کی طرف چلایا، پھر اس کے ذریعے زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کیا، اسی طرح (مردوں کا) اٹھایا جانا ہو گا۔“ پھر ایک فرشتہ آسمان و زمین کے درمیان صور لے کر کھڑا ہو گا اور اس میں پھونک مارے گا تو ہر جان اپنے جسم کی طرف لپکے گی یہاں تک کہ اس میں داخل ہو جائے گی، پھر سب لوگ اٹھیں گے اور ایک آدمی کی طرح زندہ ہو کر رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے۔ پھر اللہ عزوجل مخلوق کے لیے تجلی فرمائے گا اور ان سے ملے گا، تو مخلوق میں سے کوئی ایسا نہ ہو گا جو اللہ کے سوا کسی چیز کی عبادت کرتا ہو مگر وہ چیز اس کے لیے بلند کر دی جائے گی اور وہ اس کے پیچھے چلے گا۔ چنانچہ یہودیوں سے ملاقات ہو گی اور پوچھا جائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: عزیر کی۔ فرمایا جائے گا: کیا تمہیں یہ پانی پسند آئے گا؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ پھر انہیں جہنم سراب کی صورت میں دکھائی جائے گی۔ پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے تلاوت کی: ◇اور اس دن ہم کافروں کے سامنے جہنم کو پیش کریں گے◇ [الکہف: 100] ۔ پھر عیسائیوں سے ملاقات ہو گی اور پوچھا جائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: مسیح کی۔ فرمایا جائے گا: کیا تمہیں یہ سراب پسند آئے گا؟ وہ کہیں گے: ہاں۔ پھر انہیں بھی جہنم سراب کی صورت میں دکھائی جائے گی، اور اسی طرح ہر اس شخص کے ساتھ ہو گا جو اللہ کے سوا کسی چیز کی عبادت کرتا تھا۔ پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے تلاوت کی: ◇اور انہیں روک لو، بے شک ان سے پوچھ گچھ ہونی ہے◇ [الصافات: 24] ۔ یہاں تک کہ مسلمانوں کی باری آئے گی، ان سے ملاقات ہو گی اور پوچھا جائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: ہم اللہ کی عبادت کرتے تھے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے۔ پھر انہیں ایک یا دو بار ڈانٹا جائے گا: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ وہ کہیں گے: سبحان اللہ! جب وہ ہمیں اپنی پہچان کرائے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے۔ اسی وقت (اللہ کی) پنڈلی کھولی جائے گی تو ہر مومن اللہ کے حضور سجدے میں گر پڑے گا، اور منافقین کی پیٹھیں ایک ہی تختی کی طرح رہ جائیں گی، گویا ان میں سیخیں پروئی گئی ہوں۔ وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! (تو انہیں) فرمایا جائے گا: تمہیں تو سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا جبکہ تم صحیح سالم تھے (اور تم سجدہ نہیں کرتے تھے)۔ پھر پل صراط کا حکم دیا جائے گا جو جہنم پر رکھا جائے گا، لوگ اپنے اعمال کے مطابق گروہوں کی صورت میں گزریں گے، ان میں سے پہلے بجلی کی چمک کی طرح، پھر ہوا کی رفتار کی طرح، پھر پرندے کی رفتار کی طرح، پھر تیز رفتار جانوروں کی طرح۔“ پھر فرمایا: ”پھر اسی طرح یہاں تک کہ آدمی دوڑتا ہوا آئے گا، پھر آدمی چلتا ہوا آئے گا، یہاں تک کہ ان میں سے آخری شخص اپنے پیٹ کے بل گھسٹتا ہوا لایا جائے گا اور کہے گا: اے میرے رب! تو نے مجھے دیر لگا دی۔ اللہ فرمائے گا: تمہیں تمہارے عمل نے ہی دیر لگائی ہے۔ پھر اللہ عزوجل شفاعت کی اجازت دے گا تو قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کرنے والے جبریل علیہ السلام ہوں گے، پھر ابراہیم علیہ السلام، پھر موسیٰ علیہ السلام، یا فرمایا: عیسیٰ علیہ السلام۔“ سلمہ (راوی) کہتے ہیں: ”پھر تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے، ان کے بعد کوئی اس چیز میں شفاعت نہ کرے گا جس میں وہ شفاعت کر چکے ہوں گے، اور یہی وہ مقامِ محمود ہے جس کا اللہ نے وعدہ فرمایا ہے: ◇قریب ہے کہ تیرا رب تجھے مقامِ محمود پر کھڑا کرے◇ [الاسراء: 79] ۔ اور کوئی جان ایسی نہیں جو جنت میں اپنا ایک گھر اور جہنم میں ایک گھر نہ دیکھے۔ کہا جائے گا: اگر تم عمل کرتے (تو یہ جنت کا گھر تمہارا ہوتا)، اور یہی وہ دن ہے جس میں حسرت ہو گی۔“ فرمایا: ”چنانچہ جہنم والے وہ گھر دیکھیں گے جو جنت میں (مل سکتا) تھا، تو کہا جائے گا: اگر تم عمل کرتے۔ اور جنت والے وہ گھر دیکھیں گے جو جہنم میں (ہو سکتا) تھا تو کہا جائے گا: اگر اللہ نے تم پر احسان نہ کیا ہوتا (تو تم بھی اسی میں ہوتے)۔ پھر فرشتے، انبیاء، شہداء اور صالحین اور مومنین شفاعت کریں گے تو اللہ ان کی شفاعت قبول فرمائے گا، پھر اللہ فرمائے گا: میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں۔ چنانچہ وہ اپنی رحمت سے جہنم سے اتنے لوگ نکالے گا جتنے تمام مخلوق نے (مل کر) نہ نکالے ہوں گے، یہاں تک کہ اس میں کسی ایسے شخص کو نہ چھوڑے گا جس میں کچھ بھی خیر ہو۔“ پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے تلاوت کی: (اے کافرو!) ◇کس چیز نے تمہیں سقر میں ڈالا◇ [المدثر: 42] اور اپنے ہاتھ سے (چار انگلیاں) بند کیں - ◇انہوں نے کہا: ہم نمازی نہ تھے، اور مسکین کو کھانا نہ کھلاتے تھے، اور ہم باطل میں پڑنے والوں کے ساتھ پڑتے تھے، اور روزِ جزا کو جھٹلاتے تھے◇ [المدثر: 44] اور چار (انگلیاں) بند کیں - سفیان نے کہا: (یعنی) اپنے ہاتھ کی چار انگلیاں بند کیں، اور ابونعیم نے بھی اسی طرح بیان کیا - پھر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم ان میں کسی کو ایسا سمجھتے ہو جس میں کچھ خیر ہو؟ چنانچہ جب اللہ چاہے گا کہ ان میں سے کسی کو نہ نکالے تو ان کے چہرے اور رنگ بدل دے گا۔ پھر مومنین میں سے کوئی شخص (کسی جاننے والے کی) شفاعت کرے گا تو اس سے کہا جائے گا: جو بھی کسی کو پہچانے وہ اسے نکال لے۔ چنانچہ وہ شخص آئے گا، دیکھے گا لیکن کسی کو نہ پہچان سکے گا، تو (جہنم میں پڑا) ایک شخص (اس سے) کہے گا: اے فلاں! میں فلاں ہوں۔ وہ کہے گا: میں تجھے نہیں پہچانتا۔ چنانچہ وہ (سب) کہیں گے: ◇اے ہمارے رب! ہمیں یہاں سے نکال دے، اگر ہم دوبارہ (ایسا کریں) تو ہم ظالم ہوں گے◇ فرمایا جائے گا: ◇ذلیل ہو کر اسی میں پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو◇، جب یہ فرمایا جائے گا تو ان پر (جہنم) بند کر دی جائے گی، پھر ان میں سے کوئی بشر باہر نہ نکل سکے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9726]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 354، حدیث 9761»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3896، 8614، 8870، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11232، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 389، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4540، 4565، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37153، 38792، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (14/180)، (14/179) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9754، 9761، 10509»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10218
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا، وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللهِ، وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ قَرَأَ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا، اور تمہارا ساتھی (میں) بھی اللہ کا خلیل ہوں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اولاد آدم کے سردار ہیں“، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”قریب ہے کہ تیرا رب تجھے مقامِ محمود پر کھڑا کرے“ [سورۃ الاسراء: 79] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10218]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 142، حدیث 10256»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2383، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6426، 6855، 6856، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8050، 8051، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3655، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 93، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3650، 3764، 3826، 3827، 3828، 3829، 3830، 3955، 3957، 3969، 3986، 4203، 4219، 4246، 4267، 4440، 4499، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 249، 298، 312، والحميدي فى «مسنده» برقم: 113، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5149، 5180، 5249، 5308، 5345، والبزار فى «مسنده» برقم: 2053، 2052، 2072، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20398، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32343، 32378، 32586، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 999، 1000، 1004، 1005، 1008، 1021، (3/40) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10106، 10457، 10546، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1393، 6265، 8347»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12421
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ دِينَارٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا قَالَ: " يُجْلِسُهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ جِبْرِيلَ، وَيُشَفَّعُ لِأُمَّتِهِ فَذَلِكَ الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ عزوجل کے اس فرمان ”قریب ہے کہ تیرا رب تجھے مقام محمود پر کھڑا کرے“ [الإسراء: 79] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور جبریل علیہ السلام کے درمیان بٹھائے گا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی امت کے حق میں شفاعت قبول کی جائے گی، تو یہی مقام محمود ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12421]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 61، حدیث 12474»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4572
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، فَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي وَيَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ، فَأَوَّلُ مَدْعُوٍّ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا مِنْكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ، فَهُوَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”قیامت کے دن تمام لوگوں کو ایک ہی ہموار میدان میں اکٹھا کیا جائے گا، جہاں پکارنے والا سب کو اپنی آواز سنا سکے گا اور سب کی نگاہیں (منظر کو) محیط ہوں گی۔ اس دن سب سے پہلے جس ہستی کو پکارا جائے گا وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (بارگاہِ الہٰی میں) عرض کریں گے: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، عَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا مِنْكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ» ”میں تیری پکار پر حاضر ہوں اور تیری فرمانبرداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، تمام تر بھلائیاں تیرے ہی دستِ قدرت میں ہیں اور شر کا تیری ذات کی طرف کوئی انتساب نہیں، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے تو ہدایت عطا فرمائے، تیرا یہ عاجز بندہ تیرے ہی حضور پیش ہے، میرا وجود تیری ہی عطا سے ہے اور میرا رجوع بھی تیری ہی طرف ہے، تیرے (مواخذے) سے بچنے کے لیے تیرے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ ہی کوئی جائے نجات، تو بہت بابرکت اور نہایت بلند و برتر ہے، اے بیت اللہ کے رب! تو ہر عیب سے پاک ہے“۔ پس یہی وہ مقام ہے جس کے بارے میں اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ [سورة الإسراء: 79] ”یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود (ایسا بلند مقام جہاں اولین و آخرین آپ کی تعریف کریں) پر فائز فرمائے گا“۔
اس حدیث کو امام نسائی نے السنن الکبریٰ (11270) اور امام حاکم نے المستدرک (3638) میں روایت کیا ہے، اور امام حاکم نے اسے امام بخاری و مسلم کی شرائط پر صحیح قرار دیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4572]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2926، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18515، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5750/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3064
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:" يُجْمَعُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَهْتَمُّونَ بِذَلِكَ، قَالَ: يَقُولُونَ: لَوِ اسْتَشْفَعْنَا إِلَى رَبِّنَا حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى يَأْتُوا آدَمَ فَيَقُولُونَ: يَا آدَمُ، أَنْتَ أَبُو الْبَشَرِ، خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ وَعَلَّمَكَ أَسْمَاءَ كُلِّ شَيْءٍ، اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ رَبِّكَ حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا، قَالَ، فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ، وَيَذْكُرُ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ مِنْ أَكْلِ الشَّجَرَةِ، قَالَ: يَقُولُ: وَلَكِنِ ائْتُوا نُوحًا، أَوَّلَ رَسُولٍ بَعَثَهُ اللَّهُ، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى يَأْتُوا نُوحًا، فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ وَيَذْكُرُ خَطِيئَتُهُ الَّتِي أَصَابَ مِنْ سُؤَالِهِ رَبَّهُ مَا لَيْسَ لَهُ بِهِ عِلْمٌ، قَالَ: يَقُولُ: ائْتُوا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ الرَّحْمَنِ، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى يَأْتُوا إِبْرَاهِيمَ، فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ، وَيَذْكُرُ كَذَبَاتِهِ الثَّلَاثَ: قَوْلُهُ {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} [الأنبياء: 63] وَقَوْلُهُ {إِنِّي سَقِيمٌ} [الصافات: 89] وَقَوْلُهُ حِينَ أَتَى عَلَى الْجَبَّارِ: أَخْبِرِي أَنِّي أَخُوكِ، فَإِنِّي سَأُخْبِرُ أَنَّكِ أُخْتِي، فَإِنَّا أَخَوَانِ فِي كِتَابِ اللَّهِ لَيْسَ فِي الْأَرْضِ مُؤْمِنَانِ غَيْرَنَا، قَالَ: يَقُولُ: وَلَكِنِ ائْتُوا مُوسَى الَّذِي كَلَّمَهُ اللَّهُ وَأَعْطَاهُ التَّوْرَاةَ، فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى يَأْتُوا مُوسَى فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ، وَيَذْكُرُ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ مِنْ قَبْلُ، قَالَ: يَقُولُ: وَلَكِنِ ائْتُوا عِيسَى عَبْدَ اللَّهِ وَرَسُولَهُ وَكَلِمَةَ اللَّهِ وَرُوحَهُ، قَالَ: فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى يَأْتُوا عِيسَى فَيَقُولُ: لَسْتُ هُنَاكُمْ، وَلَكِنِ ائْتُوا مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، قَالَ: فَيَأْتُونَنِي فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي عَلَيْهِ، فَإِذَا رَأَيْتُهُ وَقَعْتُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي، ثُمَّ يُقَالُ لِي: ارْفَعْ رَأْسَكَ يَا مُحَمَّدُ، قُلْ يُسْمَعْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، وَسَلْ تُعْطَهْ، فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَحْمَدُ رَبِّي بِتَحْمِيدٍ يُعَلِّمُنِيهِ ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُخْرِجُهُ مِنَ النَّارِ فَأُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، ثُمَّ أَعُودُ إِلَى رَبِّي الثَّانِيَةَ، فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ سَاجِدًا، فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي، ثُمَّ يُقَالُ لِي: ارْفَعْ مُحَمَّدُ، قُلْ يُسْمَعْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، وَسَلْ تُعْطَهْ، فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَحْمَدُ رَبِّي بِحَمْدٍ يُعَلِّمُنِيهِ، ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُخْرِجُهُ مِنَ النَّارِ، فَأُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، فَأَعُودُ الثَّالِثَةَ إِلَى رَبِّي فَإِذَا رَأَيْتُ رَبِّي وَقَعْتُ سَاجِدًا، فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي، ثُمَّ يُقَالُ لِي: ارْفَعْ مُحَمَّدُ، قُلْ يُسْمَعْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ، وَسَلْ تُعْطَهْ، فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَحْمَدُ رَبِّي بِحَمْدٍ يُعَلِّمُنِيهِ، ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُخْرِجُهُ مِنَ النَّارِ، وَأُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ حَتَّى أَعُودَ إِلَى رَبِّي، وَيُقَالُ الرَّابِعَةَ، قَالَ: فَأَقُولُ يَا رَبِّ، مَا بَقِيَ فِي النَّارِ إِلَّا مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ، قَالَ: يَقُولُ: وَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلُودُ" قَالَ قَتَادَةُ: {عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا} [الإسراء: 79] قَالَ: هَذَا الْمَقَامُ الْمَحْمُودُ الَّذِي وَعَدَهُ اللَّهُ تبارك وتعالى نَبِيَّهُ عليه السلام
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن مومنین کو جمع کیا جائے گا تو وہ اس حوالے سے فکر مند ہوں گے اور کہیں گے: کاش ہم اپنے رب کے حضور کسی کی سفارش لے جائیں تاکہ وہ ہمیں اس موجودہ مقام کی تکلیف سے راحت عطا فرما دے، چنانچہ وہ سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے: اے آدم! آپ تمام انسانوں کے باپ ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دستِ قدرت سے پیدا کیا، اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور آپ کو تمام اشیاء کے نام سکھائے، لہٰذا آپ اپنے رب کے حضور ہماری سفارش فرمائیں تاکہ وہ ہمیں اس جگہ سے راحت عطا فرمائے، وہ فرمائیں گے: میں اس منصب پر فائز نہیں ہوں، اور وہ اپنی اس لغزش کو یاد کریں گے جو درخت کا پھل کھانے کی صورت میں ان سے سرزد ہوئی تھی، وہ فرمائیں گے: تم سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ جو پہلے رسول ہیں جنہیں اللہ نے مبعوث فرمایا، چنانچہ وہ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ فرمائیں گے: میں اس بلند مقام پر نہیں ہوں، اور وہ اپنی اس لغزش کو یاد کریں گے جو انہوں نے اپنے رب سے ایسی بات کا سوال کر کے کی تھی جس کا انہیں علم نہ تھا، وہ فرمائیں گے: تم رحمن کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ، پس وہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ فرمائیں گے: میں اس لائق نہیں ہوں، اور وہ اپنی ان تین باتوں کو یاد کریں گے جن میں انہوں نے مصلحت کے تحت ظاہری خلافِ واقعہ کلام کیا تھا: ایک ان کا یہ قول ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ ”بلکہ یہ ان کے اس بڑے نے کیا ہے“، دوسرا ان کا یہ قول ﴿إِنِّي سَقِيمٌ﴾ ”میں بیمار ہوں“، اور تیسرا ان کا وہ قول جو انہوں نے ایک جابر بادشاہ کے پاس اپنی زوجہ کے متعلق فرمایا تھا کہ انہیں بتا دینا کہ میں تمہارا بھائی ہوں، کیونکہ میں بھی یہی خبر دوں گا کہ تم میری بہن ہو، اور اللہ کی کتاب کی رو سے ہم آپس میں بھائی بہن ہیں کیونکہ زمین پر ہمارے سوا کوئی دوسرا مومن موجود نہیں، پھر وہ فرمائیں گے: تم سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جن سے اللہ نے کلام کیا اور جنہیں تورات عطا فرمائی، چنانچہ وہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ بھی فرمائیں گے: میں اس منصب کے لیے نہیں ہوں، اور وہ اپنی اس لغزش کو یاد کریں گے جو ان سے پہلے سرزد ہوئی تھی، وہ فرمائیں گے: تم اللہ کے بندے، اس کے رسول اور اس کے کلمہ و روح سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ، پس وہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ بھی فرمائیں گے: میں اس کے لیے نہیں ہوں، البتہ تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ جن کے صدقے اللہ نے ان کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پس وہ میرے پاس آئیں گے تو میں اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا اور مجھے اجازت دے دی جائے گی، جب میں اسے دیکھوں گا تو سجدے میں گر جاؤں گا، اللہ تعالیٰ جب تک چاہے گا مجھے سجدے ہی میں رہنے دے گا، پھر مجھ سے کہا جائے گا: اے محمد! اپنا سر اٹھائیں، کہیے! آپ کی بات سنی جائے گی، سفارش کیجیے! آپ کی سفارش قبول کی جائے گی اور مانگیے! آپ کو عطا کیا جائے گا، چنانچہ میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور اپنے رب کی ایسی حمد بیان کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا، پھر میں سفارش کروں گا تو میرے لیے ایک حد مقرر کر دی جائے گی، میں انہیں آگ سے نکال کر جنت میں داخل کروں گا، پھر میں دوسری مرتبہ اپنے رب کی طرف پلٹوں گا اور جب اپنے رب کو دیکھوں گا تو سجدے میں گر پڑوں گا، اللہ جب تک چاہے گا مجھے اسی حال میں رہنے دے گا، پھر مجھ سے کہا جائے گا: محمد! اپنا سر اٹھائیں، کہیے! آپ کی بات سنی جائے گی، سفارش کیجیے! آپ کی سفارش قبول کی جائے گی اور مانگیے! آپ کو عطا کیا جائے گا، چنانچہ میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور اپنے رب کی وہ حمد بیان کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا، پھر میں سفارش کروں گا تو میرے لیے ایک حد مقرر کر دی جائے گی، پھر میں انہیں آگ سے نکال کر جنت میں داخل کروں گا، پھر میں تیسری مرتبہ اپنے رب کی طرف رجوع کروں گا اور جب اسے دیکھوں گا تو سجدے میں گر جاؤں گا، اللہ جب تک چاہے گا مجھے اسی حالت میں چھوڑے رکھے گا، پھر مجھ سے کہا جائے گا: محمد! سر اٹھائیں، کہیے! آپ کی بات سنی جائے گی، سفارش کیجیے! آپ کی سفارش مانی جائے گی اور مانگیے! آپ کو دیا جائے گا، پس میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور اپنے رب کی وہ حمد کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا، پھر میں سفارش کروں گا تو میرے لیے ایک حد مقرر کر دی جائے گی، چنانچہ میں انہیں آگ سے نکال کر جنت میں داخل کر دوں گا، یہاں تک کہ میں دوبارہ چوتھی مرتبہ اپنے رب کی طرف رجوع کروں گا اور عرض کروں گا: اے میرے رب! اب آگ میں صرف وہی لوگ باقی رہ گئے ہیں جنہیں قرآن نے روک لیا ہے (یعنی جن پر قرآن کے فیصلے کے مطابق ہمیشگی واجب ہو چکی ہے)“، قتادہ رحمہ اللہ نے آیت ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ کے متعلق کہا کہ یہی وہ مقامِ محمود ہے جس کا اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے نبی علیہ السلام سے وعدہ فرمایا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3064]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2899)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4206، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 193، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4312، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13150، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 52، وأخرجه فتح الباري برقم: 22، 328، 1186، 6191، 6197، 6204، 7071، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 242، 4059، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1177، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 842، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18556، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3052»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5750
وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، سَمِعْتُ صِلَةَ بْنَ زُفَرَ يُحَدِّثُ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: " يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَلَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ فَيَكُونُ أَوَّلُ مَدْعُوٍّ مُحَمَّدًا فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ. فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى (عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا) .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: "يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي، وَيَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ، فَأَوَّلُ مَدْعُوٍّ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... " فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ.
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، أَبَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: " يَجْمَعُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، يَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ، وَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي، حُفَاةً عُرَاةً كَمَا خُلِقُوا أَوَّلَ مَرَّةٍ، ثُمَّ يَقُومُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، أَبَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ... فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِ مُسَدَّدٍ وَمَتْنِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبَنَا شُعْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ مِنْ طَرِيقِ شُعْبَةَ بِهِ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْقِيَامَةِ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَهُ بِلَفْظِ: " يُجْمَعُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ وَلَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ، فَأَوَّلُ مَنْ يَتَكَلَّمُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ: لَبَّيْكَ... " فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ : مِنْ طَرِيقِ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ... فَذَكَرَهُ إِلَى قَوْلِهِ: " تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ ".وَزَادَ: قَالَ: "وَإِنَّ قَذْفَ الْمُحْصَنَةِ لَيَهْدِمُ عَمَلَ مِائَةِ سَنَةٍ ". وَقَالَ: رُوَاةُ هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ آخِرِهِمْ مُحْتَجٌّ بِهِمْ غَيْرَ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: ”قیامت کے دن تمام لوگوں کو ایک ہی چٹیل میدان میں جمع کیا جائے گا اور کوئی بھی کلام نہیں کر سکے گا، پس سب سے پہلے جنہیں پکارا جائے گا وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارگاہِ الٰہی میں عرض کریں گے: «لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، وَالْمَهْدِيُّ مَنْ هَدَيْتَ، وَعَبْدُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى إِلَّا إِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ» ”میں حاضر ہوں اور آپ کی فرماں برداری کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں، تمام تر بھلائی آپ ہی کے دستِ قدرت میں ہے اور شر کا انتساب آپ کی طرف نہیں کیا جا سکتا، ہدایت یافتہ وہی ہے جسے آپ ہدایت عطا فرما دیں، میں آپ کا عاجز بندہ آپ کے سامنے حاضر ہوں، میرا وجود آپ ہی سے ہے اور میری واپسی بھی آپ ہی کی طرف ہے، آپ کے سوا نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ ہی کوئی جائے نجات، آپ نہایت بابرکت اور بہت بلند و برتر ہیں، اے بیت اللہ کے رب! آپ ہر عیب سے پاک ہیں۔“ پس یہی اللہ تعالیٰ کا وہ فرمان ہے: ﴿عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا﴾ ”یقیناً آپ کا رب آپ کو مقامِ محمود (ایسی جگہ جہاں سب آپ کی تعریف کریں گے) پر فائز فرمائے گا۔“ (روایت کے دیگر طرق میں یہ تفصیل بھی ہے کہ) ”لوگوں کو ایک ہی میدان میں جمع کیا جائے گا جہاں پکارنے والے کی آواز سب کو سنائی دے گی اور نگاہ سب کا احاطہ کر لے گی، سب لوگ ننگے پاؤں اور برہنہ بدن ہوں گے جیسا کہ وہ پہلی بار پیدا کیے گئے تھے، پھر سب سے پہلے کلام کرنے والے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے، اور امام نسائی نے ’التفسیر‘ میں شعبہ کے طریق سے روایت کیا ہے، اور یہ کتاب القیامہ میں آئے گی۔ امام حاکم کی روایت میں یہ اضافہ بھی ہے کہ ”پاکدامن عورت پر تہمت لگانا سو سال کے نیک اعمال کو برباد کر دیتا ہے۔“ اس حدیث کے بارے میں امام حاکم کا علمی حکم یہ ہے کہ لیث بن ابی سلیم کے علاوہ اس کے تمام راوی مستند اور لائقِ احتجاج ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5750]
تخریج الحدیث: «الطيالسي وشعبة: ثقتان؛ أبو إسحاق صرح بالسماع من صلة بن زفر (ثقة)، وشعبة لا يروي عنه إلا ما سمعه (من الحفظ)»
«(5750/1) أخرجه مسند البزار برقم: 2926، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18515، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547»
«(5750/2) أخرجه صحيح البخاري برقم: 3162، 4435، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 194، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2434، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9340، وأخرجه فتح الباري برقم: 328، 773، 5092، 5441، 6190، 6197، 6204، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4071، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3878، 1491، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18504، 10681، 18515، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1866، وأخرجه شرح السنة برقم: 4332، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4673، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9801، وأخرجه مسند البزار برقم: 2929، 2926، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3023، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11547»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں