🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9831 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 9831، 14627، 24941
صحیح بخاری: 6467
سنن دارمی: 2768
اللؤلؤ والمرجان: 1794
الجامع الكامل: 13246، 15144، 16339، 16340
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18430
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3628
المعجم الاوسط: 4272، 6553
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18430
وَعَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَنْ يُنْجِيَ أَحَدًا مِنْكُمْ عَمَلُهُ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولُ اللَّهِ؟! قَالَ:" وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللَّهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْكَبِيرِ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ". فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: وَلَا أَنْتَ؟! فَذَكَرَهُ. وَفِي أَسَانِيدِهِمْ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل نجات نہیں دلوائے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے بھی نہیں البتہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت کے ذریعے مجھے ڈھانپ لیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کروائے گا، حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا: آپ کو بھی نہیں؟۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ ان روایات کی اسانید میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے، ان روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18430]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3447)، أخرجه مسند البزار برقم: 3121»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3628
«سددوا وقاربوا وأبشروا واعلموا أنه لن يدخل أحدكم الجنة عمله ولا أنا إلا أن يتغمدني الله بمغفرة ورحمة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میانہ روی اختیار کرو اور (کمال کے) قریب رہنے کی کوشش کرو، اور خوش ہو جاؤ، اور جان لو کہ تم میں سے کسی کو بھی اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا، اور نہ مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ اپنی مغفرت اور رحمت سے مجھے ڈھانپ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3628]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن عائشة. مختصر مسلم 1927.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4272
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَارِبُوا وَسَدِّدُوا، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَنْ يُنْجِيَهُ عَمَلُهُ قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ: I " وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللهُ بِرَحْمَةٍ وَفَضْلٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ I ".
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میانہ روی اختیار کرو اور سیدھی راہ پر رہو، کیونکہ تم میں سے کسی کو بھی اس کا عمل نجات نہیں دلائے گا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! کیا آپ کو بھی نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے بھی نہیں، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت اور فضل میں ڈھانپ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش عن ابی صالح عن جابر کی سند سے اس حدیث کو شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حاتم بن اسماعیل منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4272]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2816، 2817، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 350، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2775، وأحمد فى «مسنده» برقم: 10570، 14829، 14852، 15130، 15469، 15471، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1775»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6553
وَبِهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يُدْخِلُهُ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ. فَقَالَ بَعْضُهُمْ: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ بِرَحْمَتِهِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلَاءِ I ".
ابو بردہ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جسے اس کا عمل جنت میں داخل کر دے۔“ اس پر بعض صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو بھی نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور نہ ہی مجھے، سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق سے یہ دونوں احادیث صرف اشعث بن سوار نے روایت کی ہیں، اور ان دونوں کی روایت میں فضل بن علاء منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6553]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في أسانيدهم أشعث بن سوار وقد وثق على ضعفه وبقية رجالهم ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 357» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 3121»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں