🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1058
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 1058 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند الحمیدی: 1058
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6364
المعجم الکبیر للطبرانی: 13488
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1058
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَصَرُّوا الإِبِلَ وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ، مَنِ اشْتَرَى مِنْكُمْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا، وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا، وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ لا سَمُرَاءَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اونٹوں اور بکریوں کو فروخت کرنے کے لیے ان کا ”تصریہ“ (تھنوں میں دودھ جمع) نہ کرو۔ تم میں سے جو شخص اس طرح کا کوئی جانور خریدے تو اسے دو باتوں میں سے ایک کا اختیار ہوگا، اگر وہ چاہے، تو اسے اپنے پاس رکھے اور اگر چاہے، تو اسے واپس کر دے اور اس کے ساتھ کھجور کا ایک صاع دے، گندم نہ دے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1058]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2140، 2148، 2150، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1524، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4046، 4048، 4050، 4970، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3239، 3240، 3241، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2065، 2066، 2080، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1125 م، 1126، 1134، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2221، 2224، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1867، 1929، 2172، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10567، 10818، 10819، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7254، 7368، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5884، 5887»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6364
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْجَلَبَ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صُحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَ، وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ، وَالْغَنَمَ لِلْبَيْعِ فَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنَّهُ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ إِنْ رَدَّهَا رَدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ".
قُلْتُ: لِابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنِ النَّجْشِ، وَالتَّلَقِّي. وَلَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ، وَابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ فِي الْمُصَرَّاةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ:" رَدَّ مِثْلِي أَوْ مِثْلَ لَبَنِهَا قَمْحًا" بَدَلَ التَّمْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ لَيْثُ ابْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شہری شخص دیہاتی کی چیز فروخت نہیں کروائے گا تم (منڈی تک پہنچنے سے پہلے) سوداگروں سے نہ ملو اور تم مصنوعی بولی: نہ لگاؤ اور تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بھائی کے شادی کے پیغام پر اپنی شادی کا پیغام نہ بھیجے اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے پیالے میں موجود چیز کو خود حاصل کر لے اس عورت کو وہ چیز ملے گی جو اس کے نصیب میں ہو گی اور تم اونٹنیوں یا بکریوں کا انہیں فروخت کرنے کے لئے تصریہ نہ کرو جو شخص کوئی تصریہ والی بکری خریدتا ہے، تو اسے دو میں سے ایک بات کا اختیار ہو گا (یا تو وہ اس کو رکھ لے یا پھر) اگر وہ چاہئے، تو اسے واپس کر دے اور اس کے ہمراہ کھجور کا ایک صاع واپس کرے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو بولی: لگانے اور (منڈی سے باہر سوداگروں سے) ملنے کی ممانعت کے بارے میں ان کے حوالے سے امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو تصریہ والے جانور کے بارے میں ہے تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے دودھ کی دو مثل، (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک مثل، جتنی گندم واپس کرے گا“ یعنی۔ انہوں نے کھجور کی جگہ گندم کا لفظ استعمال کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13545)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13488
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ابْنُ بِنْتِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمُحَيَّاةِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا تَسْتَقْبِلُوا الْجَلَبَ، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا تَسْأَلِ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا، فَإِنَّمَا لَهَا مَا كُتِبَتْ لَهَا، وَلَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ لِبَيْعٍ، فَمَنِ اشْتَرَى شَاةً مُصَرَّاةً، فَإِنَّهُ بِأَحَدِ النَّظَرَيْنِ، إِنْ رَدَّهَا، رَدَّهَا بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (صفحتها) وهي على الصواب في النسخ الخطية، وهي وإن كانت تشتبه قليلا في الظاهرية فهي واضحة تماما في نسخة أحمد الثالث. والله أعلم
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے اس کا مال نہ بیچے۔“
”اور قافلوں کا استقبال نہ کرو، اور جھوٹی بولی نہ لگاؤ۔“
”اور تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام نہ بھیجے۔“
”اور کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کے پیالے میں جو کچھ ہے وہ خالی کر لے، کیونکہ اسے وہی ملے گا جو اس کے لیے لکھا جا چکا ہے۔“
”اور اونٹنیوں اور بکریوں کے تھن باندھ کر فروخت کے لیے مت رکھو، جو کوئی ایسی بندھے تھن والی بکری خریدے تو وہ دو باتوں میں سے ایک کا مختار ہے: اگر وہ اسے واپس کرے تو ایک صاع کھجور کے ساتھ واپس کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13488]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 419، حدیث 13545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں