الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 1101
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 1101 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند الحمیدی: 1101
الفتح الربانی: 5224
حدیث نمبر: 1101
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَفَى أَحَدَكُمْ خَادُمُهُ صَنْعَةَ طَعَامِهِ: وَكَفَاهُ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ، فَلْيُجْلِسْهُ، فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ، فَإِنْ أَبَى، فَلْيَأَخُذْ لُقْمَةً فَلْيَرَوِّغْهَا , ثُمَّ لِيُعْطِهَا إِيَّاهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کسی شخص کا خادم اس کے لیے کھانا تیار کرے، تو اس خادم نے اس کی تپش اور دھوئیں کو برداشت کیا ہوتا ہے اس لیے اس شخص کو چاہئے کہ اس خادم کو اپنے ساتھ بٹھا کر اسے کھلائے اگر وہ ایسا نہیں کرتا، تو اسے ایک لقمہ لے کر اسے سالن میں ڈال کر پھر اس خادم کو دینا چاہئے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2557، 5460، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1663، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3846، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1853، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2117، 2118، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3289، 3290، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15881، 15882، 15883، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7456، 7630، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6320»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3680
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جَاءَ خَادِمُ أَحَدِكُمْ بِطَعَامِهِ، فَلْيَبْدَأْ بِهِ فَلْيُطْعِمْهُ، أَوْ لِيُجْلِسْهُ مَعَهُ، فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد نبوی منقول ہے کہ ”جب تم میں سے کسی کا خادم اور نوکر کھانا لے کر آئے تو اسے چاہئے کہ سب سے پہلے اسے کچھ کھلا دے یا اپنے ساتھ بٹھا لے کیونکہ اس نے اس کی گرمی اور دھواں برداشت کیا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3680]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف للين الهجري، وهو إبراهيم بن مسلم ، وعمار بن محمد مختلف فيه.
حدیث نمبر: 4266
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى أَبِي: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ، فَلْيُقْعِدْهُ مَعَهُ، أَوْ لِيُنَاوِلْهُ مِنْهُ، فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد نبوی منقول ہے کہ ”جب تم میں سے کسی کا خادم اور نوکر کھانا لے کر آئے تو اسے چاہئے کہ سب سے پہلے اسے کچھ کھلا دے، یا اپنے ساتھ بٹھا لے، کیونکہ اس نے اس کی گرمی اور دھواں برداشت کیا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4266]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف.
حدیث نمبر: 5224
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَ خَادِمُ أَحَدِكُمْ بِطَعَامِهِ فَلْيَبْدَأْ بِهِ فَلْيُطْعِمْهُ أَوْ لِيُجْلِسْهُ مَعَهُ فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَدُخَانَهُ
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کا خادم اس کا کھانا لے کر آئے اور وہ کھانے لگے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو بھی کھلائے یا اس کو اپنے پاس بٹھا دے، کیونکہ اس کی گرمی اور دھواں اس نے برداشت کیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5224]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابن ماجه: 3291، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3680 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3680»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره