🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(حیض کی حالت میں تلاوت کی روایت)
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 169 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
مسند الحمیدی: 169، 312
سنن نسائی: 274، 385
مسند احمد: 26810، 26834
مصنف ابن ابی شیبہ: 2134
الفتح الربانی: 954
المعجم الکبیر للطبرانی: 20393، 20394
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7081
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7081
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ مَيْمُونَةَ ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَقَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، مَا لِي أَرَاكَ شَعِثًا رَأْسُكَ؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِي حَائِضٌ، قَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ وَأَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ؟ قَدْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْخُلُ عَلَى إِحْدَانَا وَهِيَ حَائِضٌ فَيَضَعُ رَأْسَهُ فِي حَجْرِهَا وَهِيَ حَائِضٌ، وَتَأْتِيهِ إِحْدَانَا بِخُمْرَتِهِ فَتَبْسُطُهَا وَهِيَ حَائِضٌ، أَيْ بُنَيَّ أَيْنَ الْحَيْضَةُ مِنَ الْيَدِ.؟
منبوذ کی والدہ (رحمہا اللہ) سے روایت ہے کہ میں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر تھی کہ ان کے پاس سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تشریف لائے، تو سیدہ رضی اللہ عنہا نے دریافت فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! کیا بات ہے کہ میں تمہارے سر کے بال بکھرے ہوئے اور پراگندہ دیکھ رہی ہوں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ام عمار (رحمہا اللہ) جو میری کنگھی کرتی ہیں، وہ حیض کی حالت میں ہیں“، اس پر سیدہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! ہاتھ کا حیض سے کیا تعلق؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کسی کے پاس تشریف لاتے جبکہ وہ حیض سے ہوتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سرِ مبارک اس کی گود میں رکھ دیتے تھے، اور ہم میں سے کوئی خاتون حیض کی حالت میں ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز لاتی اور اسے بچھا دیتی تھی، اے میرے بیٹے! بھلا ہاتھ کا حیض سے کیا لینا دینا؟“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7081]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه فقط»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 273، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26270، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 768، 1011، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 299، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1447، 1592، 1683، 1826، 8830، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7045»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں