🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 484
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 484 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند الحمیدی: 484
السنن الكبرى للبيهقي: 14606
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2405
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 484
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرٌو ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَخَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ، فَقِيلَ لَهُ أَلا تَوَضَّأُ؟ فَقَالَ:" لَمْ أُصَلِّ فَأَتَوَضَّأُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کر کے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، تو عرض کی گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو نہیں کریں گے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نماز تو نہیں پڑھنے لگا، جو وضو کروں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 484]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 374 وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 35، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5208، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 132، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6703، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3760، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1847»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14606
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، نا أَبُو دَاوُدَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، نا زُهَيْرٌ، نا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ نَامَ وَفِي يَدِهِ غَمَرٌ وَلَمْ يَغْسِلْهُ فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ"، ⦗٤٥١⦘ وَحَدِيثُ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ فِي مَضْمَضَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَضْمَضَتِهِمْ بَعْدَ أَكْلِهِمُ السَّوِيقَ دَلِيلٌ فِي هَذَا الْبَابِ، وَقَدْ مَضَى فِي كِتَابِ الطَّهَارَةِ، فَالْحَدِيثُ فِي غَسْلِ الْيَدِ بَعْدَ الطَّعَامِ حَسَنٌ، وَهُوَ قَبْلَ الطَّعَامِ ضَعِيفٌ، وَفِي الْحَدِيثِ الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى الْخَلَاءَ ثُمَّ رَجَعَ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَا تَتَوَضَّأْ؟ فَقَالَ:" لَمْ أُصَلِّ فَأَتَوَضَّأَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سو گیا اور اس کے ہاتھ میں چکناہٹ ہو، اس کو دھویا نہیں، پھر کسی چیز نے اسے ڈس لیا تو وہ اپنے نفس ہی کو ملامت کرے۔“
(ب) سوید بن نعمان کی حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم ستو کھانے کے بعد کلی کرتے تھے اور کتاب الطہارۃ میں حدیث، کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کے بارے میں حسن ہے اور کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا، یہ ضعیف حدیث ہے۔
(ج) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء آئے اور واپس پلٹے تو کھانا لایا گیا تو کہا گیا: ”کیا آپ اللہ کے رسول وضو نہ فرمائیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیوں؟ میں نماز پڑھوں گا تو وضو کرلوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14606]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله، دون قوله يغسله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2405
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: إِنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَتَى الْغَائِطَ ثُمَّ خَرَجَ فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَقِيلَ لَهُ: أَلَا تَتَوَضَّأُ؟ قَالَ: إِنَّمَا أَسْتَطِيبُ بِشِمَالِي وَآكُلُ بِيَمِينِي I ".
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر جب آپ وہاں سے فارغ ہو کر باہر تشریف لائے تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، کسی نے آپ سے عرض کیا: ”کیا آپ (کھانے سے پہلے) وضو نہیں کریں گے؟“ تو آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا: ”میں (استنجاء کے ذریعے) اپنے بائیں ہاتھ سے پاکیزگی حاصل کرتا ہوں اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھانا کھاتا ہوں۔“
اس اثر کی سند صحیح ہے اور اسے امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے؛ اس سے یہ فقہی نکتہ واضح ہوتا ہے کہ رفعِ حاجت کے بعد محض کھانے کی خاطر شرعی وضو کرنا واجب نہیں ہے بلکہ ہاتھوں کی نظافت ہی کافی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2405]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں