الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 592
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 592 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند الحمیدی: 592
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 980
المعجم الاوسط: 6403
حدیث نمبر: 592
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْزِعُهُ مِنْ قُلُوبِ الرِّجَالِ، وَلَكِنْ يَقْبِضُهُ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ، فَإِذَا لَمْ يَتْرُكْ عَالِمًا اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَّالا، فَسَأَلُوهُمْ فَأَفْتَوْهُمْ بِغَيْرِ عِلْمٍ فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا" . قَالَ عُرْوَةُ: ثُمَّ لَبِثْتُ سَنَةً، ثُمَّ لَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي الطَّوَافِ، فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ فَأَخْبَرَنِي بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس علم کو یوں قبض نہیں کرے گا کہ اسے لوگوں کے دلوں میں سے نکال لے گا بلکہ وہ اسے علماء کو قبض کر کے قبض کرے گا، پھر وہ کسی عالم کو باقی نہیں رہنے دے گا، تو لوگ جاہلوں کو پیشوا بنا لیں گے۔ وہ ان سے مسائل دریافت کریں گے، تو وہ لوگ علم نہ ہونے کے باوجود انہیں جواب دیں گے۔ وہ لوگ خود گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔“ عروہ کہتے ہیں: پھر ایک سال گزر گیا پھر میری ملاقات طواف کے دوران سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ میں نے ان سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے مجھے اس کے بارے میں بتایا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 592]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 100، 7307، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2673، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4571، 6719، 6723، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5876، 5877، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2652، والدارمي فى «مسنده» برقم: 245، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 52، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20411، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 6622»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 980
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنْ يَقْبِضُ [ الْعِلْمَ بِقَبْضِ ] الْعُلَمَاءِ، فَإِذَا ذَهَبَ الْعُلَمَاءُ اتَّخَذَ النَّاسُ رُؤَسَاءَ، فَسُئِلُوا، فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ، ضَعَّفَهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس علم کو یوں قبض نہیں کرے گا، کہ اسے لوگوں سے الگ کر لے گا، بلکہ وہ علماء کو قبض کرنے کے ذریعے علم کو قبض کر لے گا، جب علماء رخصت ہو جائیں گے، تو لوگ (جاہلوں کو) پیشوا بنا لیں گے، جب اُن سے مسائل دریافت کیے جائیں گے، تو وہ لوگ علم نہ ہونے کے باوجود فتوی دیں گے، تو وہ خود بھی سیدھے راستے سے گمراہ ہو جائیں گے اور (لوگوں کو بھی) گمراہ کر دیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے، جسے ابن عدی اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 980]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان رقی ہے، جسے ابن عدی اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 980]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 6403، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6399»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6403
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ لَا يَقْبِضُ الْعِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنْ بِقَبْضِ الْعُلَمَاءِ، فَإِذَا ذَهَبَ الْعُلَمَاءُ اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَّالًا فَسُئِلُوا، فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا عَنْ سَوَاءِ السَّبِيلِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ اسے لوگوں (کے سینوں) سے کھینچ نکالے، بلکہ وہ اسے علماء کو اٹھا لینے (یعنی ان کی وفات) کے ذریعے قبض فرمائے گا، یہاں تک کہ جب علماء رخصت ہو جائیں گے تو لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنا لیں گے، پھر ان سے (شرعی مسائل) پوچھے جائیں گے تو وہ علم کے بغیر فتویٰ دیں گے، پس وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی سیدھی راہ سے بھٹکا دیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابوسلمہ رحمہ اللہ سے، یہ حدیث صرف علاء بن سلیمان رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، جبکہ دیگر لوگوں نے اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عروہ رحمہ اللہ سے، اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6403]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه العلاء بن سليمان الرقي ضعفه ابن عدي وغيره «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 201» »
«قال ابن عدي: معلل منكر الحديث يأتي بمتون وأسانيد لا يتابع عليها وقد اختلف فيه على معلل فرواه عنه أبو عروبة الحراني موقوفا «لسان الميزان، ج 5، ص 465» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 8737»

إسناده ضعيف لضعف العلاء بن سليمان الرقي