الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 993
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 993 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند الحمیدی: 993
صحیح بخاری: 6338
مسند احمد: 11980
الجامع الكامل: 10908
حدیث نمبر: 993
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ، وَلَكِنْ لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ، فَإِنَّهُ لا مُكْرِهَ لَهُ، أَوْ قَالَ: لا مُسْتَكْرِهَ لَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کوئی بھی شخص یہ ہرگز نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے، تو میری مغفرت کر دے۔ اے اللہ! اگر تو چاہے، تو مجھ پر رحم کر۔ آدمی کو پرعزم طریقے سے مانگنا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں ہے۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) [مسند الحميدي/حدیث: 993]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 359، 360، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 516، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 765، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2304، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 768، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 847، وأبو داود فى «سننه» برقم: 626، 627، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1411، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3254، 3255، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7427، 7583، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6262، 6353»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6338
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَعْزِمْ الْمَسْأَلَةَ، وَلَا يَقُولَنَّ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِنِي، فَإِنَّهُ لَا مُسْتَكْرِهَ لَهُ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالعزیز بن صہیب نے خبر دی، ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو اللہ سے قطعی طور پر مانگے اور یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا فرما کیونکہ اللہ پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6338]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو یقین و قطعیت کے ساتھ سوال کرے اور یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے دے دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6338]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 11980
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَعْزِمْ فِي الدُّعَاءِ، وَلَا يَقُل اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ فَأَعْطِنِي، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا مُسْتَكْرِهَ لَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو یقین اور پختگی کے ساتھ دعاء کرے اور یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر آپ چاہیں تو مجھے یہ عطاء فرما دیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر کوئی زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11980]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 4522 ، م: 2690
حدیث نمبر: 10908
10908- عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا دعا أحدكم فليعزم المسألة، ولا يقولن: اللهم إن شئت فأعطني، فإنه لا مستكره له.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6338)، ومسلم في الذكر (2678)، كلاهما من طريق إسماعيل بن علية، أخبرنا عبد العزيز بن صهيب، عن أنس فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 530
«إذا دعا أحدكم فلا يقل: اللهم اغفر لي إن شئت وليعزم المسألة وليعظم الرغبة فإن الله لا يعظم عليه شيء أعطاه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو یوں نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ پختہ یقین کے ساتھ مانگے اور اپنی خواہش کو بلند رکھے، کیونکہ اللہ کے لیے کوئی بھی چیز جو وہ عطا کرتا ہے مشکل یا بڑی نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 530]
”جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو یوں نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ پختہ یقین کے ساتھ مانگے اور اپنی خواہش کو بلند رکھے، کیونکہ اللہ کے لیے کوئی بھی چیز جو وہ عطا کرتا ہے مشکل یا بڑی نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خد] عن أبي سعيد [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 531
«إذا دعا أحدكم فليعزم المسألة ولا يقل: اللهم إن شئت فأعطني فإن الله لا مستكره له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو پختہ یقین کے ساتھ مانگے اور یوں نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا کر دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر جبر کرنے والا (یعنی اسے مجبور کرنے والا) کوئی نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 531]
”جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو پختہ یقین کے ساتھ مانگے اور یوں نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا کر دے، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر جبر کرنے والا (یعنی اسے مجبور کرنے والا) کوئی نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 531]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن] عن أنس. رياض الصالحين 1753.»
قال الشيخ الألباني: صحيح