🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(فتح مکہ پر بتوں کو توڑنے)
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر M86 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الحمیدی: M86
صحیح مسلم: 7078
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: M86
حَدَّثنا الْحُمَيْدِيُّ ، حَدَّثنا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِقَّيْنِ، فَقَالَ النَّبيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اشْهَدُوا، اشْهَدُوا". قَالَ الْحَمِيدِيُّ: قَالَ سُفْيَانُ: أَثْبَتَ لَنَا ابْنُ أَبِى نَجِيحٍ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ , عَنْ أَبِى مَعْمَرٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں چاند دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ گواہ ہو جاؤ، تم لوگ گواہ ہو جاؤ۔“ حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان نے یہ بات بیان کی ہے ابن ابونجیح نے یہ دو روایات ابومعمر کے حوالے سے ہمیں بتائی ہیں۔ [مسند الحميدي/حدیث: M86]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 3636، 3669، 3671، 4864، 4865، ومسلم: 2800، وأبويعلي فى المسنده: 4968، 5070، 5196، وصحيح ابن حبان: 6495» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2802 ترقیم شاملہ: -- 7078
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَأَبُو دَاوُدَ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَأَبُو دَاوُدَ كُلُّهُمْ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " انْشَقَّ الْقَمَرُ فِرْقَتَيْنِ، وَفِي حَدِيثِ أَبِي دَاوُدَ: انْشَقَّ الْقَمَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
یحییٰ بن سعید، محمد بن جعفر اور ابوداود طیالسی سب نے شعبہ سے، انہوں نے قتادہ سے اور انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: چاند دو ٹکڑوں میں پھٹ گیا۔ اور ابوداود طیالسی کی حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں چاند پھٹ گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب صفة القيامة والجنة والنار/حدیث: 7078]
یہی روایت امام صاحب اپنے دو اساتذہ سے بیان کرتے ہیں، حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ چاند دو ٹکڑوں میں بٹ گیا، ابوداؤد رحمہ اللہ کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں چاند پھٹ گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب صفة القيامة والجنة والنار/حدیث: 7078]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2802
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں