الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ عِدَّةِ الَّتِي تَفْقِدُ زَوْجَهَا
جس عورت کا خاوند گم ہو جائے اس کی عدت کا بیان
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 1190 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1190
السنن الكبرى للبيهقي: 15567
حدیث نمبر: 1190
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ فَقَدَتْ زَوْجَهَا فَلَمْ تَدْرِ أَيْنَ هُوَ؟ فَإِنَّهَا تَنْتَظِرُ أَرْبَعَ سِنِينَ، ثُمَّ تَعْتَدُّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ثُمَّ تَحِلُّ.
_x000D_قَالَ
_x000D_قَالَ
سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: جس عورت کا خاوند گم ہو جائے اور اس کا پتہ معلوم نہ ہو کہاں ہے، تو جس روز سے اس کی خبر بند ہوئی ہے چار برس تک عورت انتظار کرے، چار برس کے بعد چار مہینے دس دن عدت کر کے اگر چاہے تو دوسرا نکاح کرے۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1190]
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1190]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15566، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4690، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3848، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1751، 1752، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12323، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16712، فواد عبدالباقي نمبر: 29 - كِتَابُ الطَّلَاقِ-ح: 52»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
حدیث نمبر: 15567
وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نا ابْنُ بُكَيْرٍ، نا مَالِكٌ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلَهِ زَادَ ثُمَّ تَحِلُّ وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَزَادَ فِيهِ قَالَ: وَقَضَى بِذَلِكَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ بَعْدَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَرَوَاهُ أَبُو عُبَيْدٍ فِي كِتَابِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ عُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَا: امْرَأَةُ الْمَفْقُودِ تَرَبَّصُ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ تَعْتَدُّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا ثُمَّ تُنْكَحُ.
ہم کو مالک نے حدیث بیان کی، انہوں نے اسی طرح ذکر کیا ہے اور انہوں نے یہ زیادہ کیا ہے کہ پھر وہ حلال ہو جائے۔
اور اس کو یونس بن یزید نے زہری سے روایت کیا ہے اور انہوں نے اس میں یہ زیادہ کیا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ کے بعد عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی یہی فیصلہ کیا۔
اور اس کو ابو عبیدہ نے اپنی کتاب میں محمد بن کثیر سے، اوزاعی سے، زہری سے اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ عمر اور عثمان رضی اللہ عنہما نے فرمایا: گم شدہ خاوند کی بیوی چار سال انتظار کرے، پھر وہ چار ماہ اور دس دن عدت گزارے، پھر نکاح کر لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15567]
اور اس کو یونس بن یزید نے زہری سے روایت کیا ہے اور انہوں نے اس میں یہ زیادہ کیا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ کے بعد عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی یہی فیصلہ کیا۔
اور اس کو ابو عبیدہ نے اپنی کتاب میں محمد بن کثیر سے، اوزاعی سے، زہری سے اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے کہ عمر اور عثمان رضی اللہ عنہما نے فرمایا: گم شدہ خاوند کی بیوی چار سال انتظار کرے، پھر وہ چار ماہ اور دس دن عدت گزارے، پھر نکاح کر لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15567]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره