الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجْمِ
رجم (سنگسار) کرنے کے بیان میں
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 1549 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1549
سنن دارمی: 2360
السنن الكبرى للبيهقي: 16912
حدیث نمبر: 1549
حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: لَمَّا صَدَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، مِنْ مِنًى أَنَاخَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ كَوَّمَ كَوْمَةً بَطْحَاءَ ثُمَّ طَرَحَ عَلَيْهَا رِدَاءَهُ. وَاسْتَلْقَى. ثُمَّ مَدَّ يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ كَبِرَتْ سِنِّي، وَضَعُفَتْ قُوَّتِي، وَانْتَشَرَتْ رَعِيَّتِي، فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ غَيْرَ مُضَيِّعٍ، وَلَا مُفَرِّطٍ» ثُمَّ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَخَطَبَ النَّاسَ. فَقَالَ: «أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ سُنَّتْ لَكُمُ السُّنَنُ. وَفُرِضَتْ لَكُمُ الْفَرَائِضُ. وَتُرِكْتُمْ عَلَى الْوَاضِحَةِ. إِلَّا أَنْ تَضِلُّوا بِالنَّاسِ يَمِينًا وَشِمَالًا» . وَضَرَبَ بِإِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى". ثُمَّ قَالَ: «إِيَّاكُمْ أَنْ تَهْلِكُوا عَنْ آيَةِ الرَّجْمِ» . أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ لَا نَجِدُ حَدَّيْنِ فِي كِتَابِ اللَّهِ. فَقَدْ رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجَمْنَا. وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْلَا أَنْ يَقُولَ النَّاسُ: زَادَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى لَكَتَبْتُهَا - الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ فَارْجُمُوهُمَا أَلْبَتَّةَ - فَإِنَّا قَدْ قَرَأْنَاهَا
حضرت سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوٹے منیٰ سے (یہ حج آخری تھا ۲۳ ہجری میں) تو آپ رضی اللہ عنہ نے اونٹ کو بٹھایا ابطح (ایک مقام ہے قریب مکّہ کے جس کو محصب بھی کہتے ہیں) میں، اور ایک طرف کنکریوں کا ڈھیر لگا کر چادر کو اپنے اوپر ڈال دیا اور چت لیٹے (ان کنکریوں کا تکیہ بنایا)، پھر دونوں ہاتھ اٹھائے آسمان کی طرف اور فرمایا: اے پروردگار! بہت عمر ہوئی میری، اور گھٹ گئی قوت میری، اور پھیل گئی رعیت میری (یعنی ملکوں ملکوں خلافت اور حکومت پھیل گئی، دور دراز تک لوگ رعایا ہو گئے)، اب اٹھا لے مجھ کو اپنی طرف اس حال میں کہ تیرے احکام کو ضائع نہ کروں، اور عبادت میں کوتاہی نہ کروں۔ پھر مدینہ میں تشریف لائے اور لوگوں کو خطبہ سنایا، فرمایا: اے لوگوں! جتنے طریقے تھے سب کھل گئے، اور جتنے فرائض تھے سب مقرر ہوگئے، اور ڈالے گئے تم صاف سیدھی راہ پر، مگر ایسا نہ ہو کہ تم بہک جاؤ دائیں بائیں۔ اور ایک ہاتھ کو دوسرے پر مارا، پھر فرمایا: نہ یہ ہو کہ تم بھول جاؤ رجم کی آیت کو، کوئی یہ کہنے لگے ہم دو حدوں کو اللہ کی کتاب میں نہیں پاتے، دیکھو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا ہے، اور ہم نے بھی بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رجم کیا ہے، قسم اس ذات پاک کی جس کے اختیار میں میری جان ہے، اگر لوگ یہ نہ کہتے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بڑھا دیا کتاب اللہ میں، تو میں اس آیت کو قرآن میں لکھوا دیتا «الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ فَارْجُمُوهُمَا أَلْبَتَّةَ» یعنی: ”محصن مرد اور محصنہ عورت جب زنا کریں تو سنگسار کرو ان کو۔“ ہم نے اس آیت کو پڑھا ہے۔ (پھر پڑھنا اس کا موقوف ہوگیا، لیکن حکم باقی ہے قیامت تک)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1549]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1431، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16920، 16921، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5048، وأحمد فى «مسنده» برقم: 249، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29374، فواد عبدالباقي نمبر: 41 - كِتَابُ الْحُدُودِ-ح: 10»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
حدیث نمبر: 2360
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرِّفَاعِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَقَدِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ: عَنْ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: "الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا، فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ رہے تھے: «اَلشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوْهُمَا الْبَتَّةَ» (بض روایات میں یہ بھی ہے: «نَكَالًا مِّنَ اللّٰهِ وَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ»)۔ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2360]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2368] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أحمد 183/5] ، [الحاكم 360/4] ، [فتح الباري 65/9 و 143/12]
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أحمد 183/5] ، [الحاكم 360/4] ، [فتح الباري 65/9 و 143/12]
وضاحت: (تشریح حدیث 2359)
یعنی مرد و عورت جب زنا کریں تو ان دونوں کو بالکل سنگسار کر دو، یہ الله تعالیٰ کی طرف سے ان کی سزا ہے، اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔
اس حدیث سے اس آیت کا پتہ چلا جو تلاوت کی جاتی تھی اور اس کی تلاوت منسوخ ہوگئی لیکن حکم باقی و ثابت ہے۔
یعنی مرد و عورت جب زنا کریں تو ان دونوں کو بالکل سنگسار کر دو، یہ الله تعالیٰ کی طرف سے ان کی سزا ہے، اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے۔
اس حدیث سے اس آیت کا پتہ چلا جو تلاوت کی جاتی تھی اور اس کی تلاوت منسوخ ہوگئی لیکن حکم باقی و ثابت ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
حدیث نمبر: 16912
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ، يُحَدِّثُ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ، أَنَّهُمْ كَانُوا يَكْتُبُونَ الْمَصَاحِفَ عِنْدَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَأَتَوْا عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ، فَقَالَ زَيْدٌ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ".
کثیر بن صلت کہتے ہیں کہ ہم زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس مصاحف لکھ رہے تھے، جب اس آیت پر پہنچے تو زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا وہ فرما رہے تھے: ” «الشَّيْخُ وَالشَّيْخَةُ إِذَا زَنَيَا فَارْجُمُوهُمَا الْبَتَّةَ نَكَالًا مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ» “۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 16912]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح