🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ
خمر کی حد کا بیان
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 1579 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1579
سنن دارقطنی: 3344
السنن الكبرى للبيهقي: 17543
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1579
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ اسْتَشَارَ فِي الْخَمْرِ يَشْرَبُهَا الرَّجُلُ، فَقَالَ لَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : نَرَى أَنْ " تَجْلِدَهُ ثَمَانِينَ، فَإِنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ، وَإِذَا سَكِرَ هَذَى، وَإِذَا هَذَى افْتَرَى" أَوْ كَمَا قَالَ فَجَلَدَ عُمَرُ فِي الْخَمْرِ ثَمَانِينَ
حضرت ثور بن زید سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ سے مشورہ لیا خمر کی حد میں (کیونکہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی حد معین نہیں کی تھی)۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے نزدیک اسّی کوڑے لگانے مناسب ہیں کیونکہ آدمی جب شراب پیے گا مست ہو جائے گا، اور جب مست ہو جائے گا واہیات بکے گا، اور جب واہیات بکے گا تو کسی کو گالی بھی دے گا یا ایسا ہی کہا (اور گالی کی حد اسّی (80) کوڑے ہیں)۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسّی کوڑے مقرر کیے خمر میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1579]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 17543، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 5246، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 5270، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13542، فواد عبدالباقي نمبر: 42 - كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ-ح: 2»

الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3298 ترقیم الرسالہ : -- 3344
نَا نَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلافُ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ الشُّرَّابَ كَانُوا يُضْرَبُونَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَبِالْعُصِيِّ، ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ فِي خِلافَةِ أَبِي بَكْرٍ أَكْثَرُ مِنْهُمْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَجْلِدُهُمْ أَرْبَعِينَ حَتَّى تُوُفِّيَ، فَكَانَ عُمَرُ مِنْ بَعْدِهِ فَجَلَدَهُمْ أَرْبَعِينَ كَذَلِكَ، حَتَّى أُتِيَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ وَقَدْ شَرِبَ، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُجْلَدَ، فَقَالَ: لِمَ تَجْلِدُنِي؟ بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللَّهِ، فَقَالَ عُمَرُ: وَأَيُّ كِتَابِ اللَّهِ تَجِدُ أَنْ لا أَجْلِدَكَ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا سورة المائدة آية 93، فَأَنَا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ، ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا سورة المائدة آية 93، وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ سورة المائدة آية 93، شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا، وَأُحُدًا، وَالْخَنْدَقَ، وَالْمَشَاهِدَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَلا تَرُدُّونَ عَلَيْهِ مَا يَقُولُ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" إِنَّ هَؤُلاءِ الآيَاتِ أنزلت عُذْرًا لِلْمَاضِينَ وَحَجَّةً عَلَى الْمُنَافِقِينَ، لأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ سورة المائدة آية 90 الآيَةَ، ثُمَّ قَرَأَ حَتَّى أَنْفَذَ الآيَةَ الأُخْرَى، فَإِنْ كَانَ مِنَ: الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سورة المائدة آية 93 الآيَةَ، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ نَهَاهُ أَنْ يَشْرَبَ الْخَمْرَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: صَدَقْتَ، مَاذَا تَرَوْنَ؟ قَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ، وَإِذَا سَكِرَ هَذِيَ، وَإِذَا هَذِيَ افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانُونَ جَلْدَةً، فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں شراب پینے والوں کو ہاتھوں، جوتوں اور لاٹھیوں کے ذریعے مارا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک سے زیادہ تعداد میں شراب پینے کے مقدمات پیش ہوئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو چالیس کوڑے لگوائے۔ جب ان کا انتقال ہو گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی شراب پینے والوں کو چالیس کوڑے لگوائے۔ یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے مہاجرین اولین سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کو لایا گیا جنہوں نے شراب پی تھی۔ انہیں کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا، تو وہ بولے: آپ مجھے کیسے کوڑے مار سکتے ہیں جب کہ آپ کے اور میرے درمیان اللہ کی کتاب کا حکم موجود ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کو اللہ کی کتاب کا حکم وہ کہاں سے ملا ہے کہ میں آپ کو کوڑے نہ ماروں؟ تو انہوں نے کہا: اللہ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، ان پر اس چیز کے حوالے سے کوئی گناہ نہیں ہو گا جو انہوں نے کھایا پیا۔“ (وہ صاحب بولے) میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو ایمان لائے، انہوں نے نیک اعمال کیے، پرہیزگاری اختیار کی اور مومن ہوئے، پھر پرہیزگار ہوئے اور انہوں نے اچھائی کی (جس کا ذکر قرآن میں ہے)۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور دیگر تمام غزوات میں شریک رہا ہوں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دوسرے لوگوں سے فرمایا: تم لوگ اس کا جواب کیوں نہیں دیتے ہو جو اس نے کہا ہے؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ آیت گزرے ہوئے لوگوں کے عذر کے طور پر منافقین کے خلاف حجت کے طور پر نازل ہوئی تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے ایمان والو! بیشک شراب اور جوا۔“ سیدنا ابن عباس نے ان دونوں آیتوں کو مکمل پڑھا اور بولے: اگر یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، تو اللہ نے تو انہیں شراب پینے سے منع کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا ہے۔ (پھر دوسرے لوگوں سے دریافت کیا) آپ لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے، (میں اسے کیا سزا دوں)؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص شراب پیے وہ مدہوش ہو جاتا ہے، جب مدہوش ہو جاتا ہے تو ہذیان بکتا ہے، اور جب ہذیان بکتا ہے تو زنا کا جھوٹا الزام لگاتا ہے، اور زنا کا جھوٹا الزام لگانے والے کو اسی کوڑے مارے جاتے ہیں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حکم کے تحت ان صاحب کو اسی کوڑے لگائے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3344]
ترقیم العلمیہ: 3298
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 310، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8224، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5269، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17622، 17623، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3344، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 4441، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11550، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 9349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17543
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبَانَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ فُلَيْحٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ فُلَيْحٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ الشُّرَّابَ، كَانُوا يُضْرَبُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي بِالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَالْعِصِيِّ، قَالَ: وَكَانُوا فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَكْثَرَ مِنْهُمْ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: لَوْ فَرَضْنَا لَهُمْ هَذَا، فَتَوَخَّى نَحْوًا مِمَّا كَانُوا يُضْرَبُونَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَجْلِدُهُمْ أَرْبَعِينَ حَتَّى تُوُفِّيَ، ثُمَّ كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مِنْ بَعْدِهِمْ فَجَلَدَهُمْ كَذَلِكَ أَرْبَعِينَ، حَتَّى أُتِيَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ وَقَدْ شَرِبَ فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُجْلَدَ، فَقَالَ: لِمَ تَجْلِدُنِي؟ بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللهِ، قَالَ: وَفِي أِيِّ كِتَابِ اللهِ تَجِدُ أَنْ لَا أَجْلِدَكَ؟ قَالَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا} [المائدة: ٩٣] الْآيَةَ، شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا وَأُحُدًا وَالْخَنْدَقَ وَالْمَشَاهِدَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَلَا تَرُدُّونَ عَلَيْهِ مَا يَقُولُ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ نَزَلَتْ عُذْرًا لِلْمَاضِينَ، وَحُجَّةً عَلَى الْبَاقِينَ، فَعُذْرُ الْمَاضِينَ؛ لِأَنَّهُمْ لَقُوا اللهَ عَزَّ وَجَلَّ قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ عَلَيْهِمُ الْخَمْرُ، وَحُجَّةً عَلَى الْبَاقِينَ؛ لِأَنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ} [المائدة: ٩٠] الْآيَةَ، فَإِنْ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا فَإِنَّ اللهَ قَدْ نَهَى أَنْ تُشْرَبَ الْخَمْرُ، قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَمَاذَا تَرَوْنَ؟ قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: نَرَى أَنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ، وَإِذَا سَكِرَ هَذَى، وَإِذَا هَذَى افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانُونَ جَلْدَةً، فَأَمَرَ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ شرابیوں کو عہدِ رسالت میں ہاتھوں، جوتیوں اور لاٹھیوں سے مارا جاتا تھا۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زمانے میں شراب نوشی زیادہ ہوئی تو انہوں نے 40 کوڑے مقرر کر دیے۔ پھر سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ بھی اسی پر کاربند رہے یہاں تک کہ اولین مہاجرین میں سے ایک شخص رضی اللہ عنہ نے شراب پی، جب اسے حد لگانے کا حکم دیا تو وہ کہنے لگا: مجھے حد کیوں لگا رہے ہو؟ میرے اور آپ کے درمیان کتاب اللہ ہے۔ پوچھا: یہ کون سی کتاب میں ہے کہ میں تجھے حد نہ لگاؤں؟ کہا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ [سورة المائدة: 93] ”ان لوگوں پر جو ایمان لانے کے بعد نیک عمل کیے، کوئی گناہ نہیں اس میں جو وہ کھاتے ہیں۔“ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بدر، احد، خندق میں شامل ہوا ہوں۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کہا: کوئی نہیں ہے جو اسے جواب دے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ آیت تو پہلوں کے لیے نازل ہوئی ہے کہ حرمتِ خمر سے پہلے جو وہ کر چکے ہیں، ان پر اس کا گناہ نہیں اور باقیوں کے لیے تو حجت ہے کہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ﴾ [سورة المائدة: 90] ، تو اگر تو اہل ایمان سے ہے، نیک عمل کرتا ہے تو پھر اللہ سے ڈرنا چاہیے، احسان کرنا چاہیے اور اللہ نے شراب سے منع کیا ہے۔ تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے پوچھا: تمہاری کیا رائے ہے؟ تو سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر شراب پیے گا تو نشہ ہوگا، پھر بہکے گا اور پھر تہمت بھی لگائے گا، لہٰذا اس کی سزا 80 کوڑے ہے، تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے 80 کوڑے مارنے کا حکم دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17543]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں