🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ
اس چیز کا بیان جو نماز کسوف کے باب میں آئی ہے
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 447 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 447
مصنف ابن ابی شیبہ: 12409
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5722
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 447
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَإِذَا النَّاسُ قِيَامٌ يُصَلُّونَ وَإِذَا هِيَ قَائِمَةٌ تُصَلِّي، فَقُلْتُ: مَا لِلنَّاسِ فَأَشَارَتْ بِيَدِهَا نَحْوَ السَّمَاءِ، وَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ، فَقُلْتُ: آيَةٌ، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ نَعَمْ، قَالَتْ: فَقُمْتُ حَتَّى تَجَلَّانِي الْغَشْيُ وَجَعَلْتُ أَصُبُّ فَوْقَ رَأْسِي الْمَاءَ، فَحَمِدَ اللَّهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " مَا مِنْ شَيْءٍ كُنْتُ لَمْ أَرَهُ إِلَّا قَدْ رَأَيْتُهُ فِي مَقَامِي هَذَا، حَتَّى الْجَنَّةُ وَالنَّارُ وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ مِثْلَ أَوْ قَرِيبًا مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ لَا أَدْرِي أَيَّتَهُمَا، قَالَتْ أَسْمَاءُ: يُؤْتَى أَحَدُكُمْ فَيُقَالُ لَهُ: مَا عِلْمُكَ بِهَذَا الرَّجُلِ؟ فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ أَوِ الْمُوقِنُ لَا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ، قَالَتْ أَسْمَاءُ: فَيَقُولُ: هُوَ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى، فَأَجَبْنَا وَآمَنَّا وَاتَّبَعْنَا، فَيُقَالُ لَهُ: نَمْ صَالِحًا قَدْ عَلِمْنَا إِنْ كُنْتَ لَمُؤْمِنًا وَأَمَّا الْمُنَافِقُ أَوِ الْمُرْتَابُ لَا أَدْرِي أَيَّتَهُمَا، قَالَتْ أَسْمَاءُ: فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُهُ"
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں آئی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جس وقت گہن لگا آفتاب کو، تو دیکھا میں نے لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی کھڑی ہوئی نماز پڑھ رہی تھیں، تو میں نے کہا: کیا ہوا لوگوں کو؟ تو اشارہ کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف، اور سبحان اللہ کہا۔ میں نے کہا: کوئی نشانی ہے؟ انہوں نے اشارہ سے کہا: ہاں، کہا سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے: تو میں کھڑی ہوئی یہاں تک کہ مجھ کو غشی آنے لگی اور میں اپنے سر پر پانی ڈالنے لگی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعریف کی اللہ کی اور ثناء کی اس کی، پھر فرمایا: ”جو چیز میں نے نہ دیکھی تھی وہ آج میں نے دیکھ لی اس جگہ، یہاں تک کہ جنت اور دوزخ کو بھی دیکھا اور مجھے وحی سے معلوم ہوا کہ قبر میں تم فتنہ میں پڑ جاؤ گے، مثل فتنہ دجال کے یا اس کے قریب۔“ معلوم نہیں سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کیا کہا، ”آئیں گے اس کے پاس فرشتے تو پوچھیں گے اس سے: تو کیا سمجھتا ہے اس شخص کو (یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو) تو جو ایمان رکھتا ہے یا یقین رکھتا ہے“، معلوم نہیں کیا کہا سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے، ”وہ کہے گا: یہ شخص محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اللہ جل جلالہُ کے بھیجے ہوئے ہمارے پاس، کھلی کھلی نشانیاں اور ہدایت یعنی کلام اللہ لے کر، پس قبول کیا ہم نے اور ایمان لائے ہم اور پیروی کی ہم نے اُن کی، تب فرشتے اس سے کہیں گے: سو رہ اچھی طرح، ہم تو پہلے ہی جانتے تھے کہ تو مومن ہے، اور منافق یا جس کو شک ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت میں“، معلوم نہیں کیا کہا سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما نے، ”وہ کہے گا: میں نہیں جانتا، لوگوں سے میں نے جو سنا وہ کہا۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 447]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 86، 184، 1053، 1235، 7287، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 905، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3114، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3472، 6450، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27567، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12163، 38665، والطبراني فى "الكبير"، 213، 312، 313، شركة الحروف نمبر: 411، فواد عبدالباقي نمبر: 12 - كِتَابُ صَلَاةِ الْكُسُوفِ-ح: 4»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12163 ترقیم الشثری: -- 12409
حدثنا ابو اسامة عن هشام عن فاطمة عن اسماء عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" وقد اوحي إلي انكم تفتنون في القبور مثل او قريبا من فتنة المسيح الدجال، ثم يؤتى احدكم فيقال له: ما علمك بهذا الرجل؟ قال: فاما المؤمن فيقول: محمد , هو رسول الله جاءنا بالبينات , والهدى فاجبنا , واتبعنا، فيقال: نم صالحا , فقد علمنا انك مؤمن بالله، واما المنافق او المرتاب , لا ادري اي ذلك قالت اسماء , فيقول: لا ادري سمعت الناس قالوا قولا فقلته"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (إسماعيل).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [هـ].
(٣) في [هـ]: (يوفى).
(٤) في [أ، هـ]: (فيقول).
(٥) في [أ، ب، ص]: (ثم).
(٦) في [ص]: (لقد).
(٧) في [أ]: (و).
(٨) في [ص]: (لولا قولية).
(٩) صحيح، أخرجه البخاري (٨٦)، ومسلم (٩٠٥).

حضرت اسمائ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مرِی طرف وحی کی گئی ہے کہ بیشک تم لوگ قبروں میں آزمائے جاؤ گے (فتنہ میں مبتلا کئے جاؤ گے) اسی کے مثل یا مسیح دجال کے فتنہ کے قریب، پھر تم میں سے ایک کو لایا جائے گا اس کو کہا جائے گا، اس شخص کے بارے میں تو کیا جانتا ہے؟ فرمایا مؤمن شخص کہے گا، یہ محمد ہں ں، اللہ کے رسول ہیں، جو ہمارے پاس واضح دلائل اور ھدایت لے کر آئے ہم نے اس کو قبول کیا اور ان کی اتباع کی، اس کو کہا جائے گا امن و سلامتی سے سو جا ہمیں معلوم تھا کہ تو اللہ پر ایمان لانے والا ہے، بہر حال منافق یا شک کرنے والا، (راوی کہتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ حضرت اسمائ نے ان میں سے کون سا لفظ کہا) وہ کہے گا، مجھے نہیں معلوم میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تو میں نے بھی وہ کہہ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12409]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 86، 184، 1053، 1235، 7287، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 905، ومالك فى «الموطأ» برقم: 643 / 201، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3114، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3472، 6450، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27567، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40296، والطبراني فى «الكبير» برقم: 213، 314، 313، 312، 315، 316، 317، ترقيم محمد عوامة: 12163»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5722
«ما من شيء لم أكن أريته إلا رأيته في مقامي هذا حتى الجنة والنار ولقد أوحي إلى أنكم تفتنون في قبوركم مثل أو قريبا من فتنة المسيح الدجال يؤتى أحدكم فيقال له: ما علمك بهذا الرجل؟ فأما المؤمن أو الموقن فيقول: هو محمد رسول الله جاءنا بالبينات والهدى فأجبنا وآمنا واتبعنا هومحمد ثلاثا فيقال له: نم صالحا قد علمنا إن كنت لموقنا به وأما المنافق أو المرتاب فيقول: لا أدري سمعت الناس يقولون شيئا فقلته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایسی کوئی چیز نہیں جو مجھے پہلے نہ دکھائی گئی ہو مگر میں نے اسے اپنی اسی جگہ کھڑے ہو کر دیکھ لیا، یہاں تک کہ جنت اور جہنم بھی، اور مجھے وحی کی گئی ہے کہ تم اپنی قبروں میں مسیح دجال کے فتنے کی مانند یا اس کے قریب آزمائے جاؤ گے، تم میں سے ہر ایک کے پاس فرشتے آئیں گے اور اس سے کہا جائے گا: تمہیں اس آدمی کے بارے میں کیا معلوم ہے؟ پس مومن یا یقین رکھنے والا کہے گا: وہ محمد اللہ کے رسول ہیں، وہ ہمارے پاس واضح دلائل اور ہدایت لے کر آئے، تو ہم نے ان کی بات قبول کی اور ایمان لائے اور ان کی پیروی کی، وہ محمد ہیں (یہ تین بار کہے گا)، تو اس سے کہا جائے گا: نیک بن کر سو جاؤ، ہمیں معلوم تھا کہ تم ان پر یقین رکھنے والے ہو، اور منافق یا شک کرنے والا کہے گا: مجھے نہیں معلوم، میں نے لوگوں کو کچھ کہتے سنا تو میں نے بھی وہی کہہ دیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5722]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أسماء بنت أبي بكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں