الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ جِزْيَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمَجُوسِ
یہود و نصاریٰ اور مجوس کے جزیہ کا بیان
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 689 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 689
السنن الكبرى للبيهقي: 13986
حدیث نمبر: 689
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ذَكَرَ الْمَجُوسَ، فَقَالَ: مَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ فِي أَمْرِهِمْ؟ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ"
محمد باقر سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ذکر کیا مجوس کا اور کہا کہ میں نہیں جانتا کیا کروں ان کے باب میں، تو کہا سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے: گواہی دیتا ہوں میں کہ سنا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے: ”وہ طریقہ برتو جو اہلِ کتاب سے برتتے ہو۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 689]
تخریج الحدیث: «مرفوع حسن لغيره، وأخرجه النسائی فى «الكبریٰ» برقم: 8715، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3043، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1586، 1587، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2543، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2180، 2181، 2182، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16594، والبيهقي فى "سننه الصغير" برقم: 3703، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1679، 1694، 1707، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 222، والحميدي فى «مسنده» برقم: 64، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10025
شیخ سلیم ہلالی کہتے ہیں کہ یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ تو ضعیف ہے، لیکن شواہد کی بنیاد پر ثابت ہے اور اس کے قوی شواہد موجود ہیں۔، شركة الحروف نمبر: 568، فواد عبدالباقي نمبر: 17 - كِتَابُ الزَّكَاةِ-ح: 42»

الحكم على الحديث:
مرفوع حسن لغيره
حدیث نمبر: 13986
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْهِلَالِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ، فَدِينُنَا خَيْرُ الْأَدْيَانِ، وَمِلَّتُنَا فَوْقَ الْمِلَلِ، وَرِجَالُنَا فَوْقَ نِسَائِهِمْ، وَلَا يَكُونُ رِجَالُهُمْ فَوْقَ نِسَائِنَا" قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا النُّعْمَانُ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَأَهْلُ الْكِتَابِ الَّذِي يَحِلُّ نِكَاحُ حَرَائِرِهِمْ أَهْلُ الْكِتَابَيْنِ الْمَشْهُورَيْنِ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ: وَهُمُ الْيَهُودُ، وَالنَّصَارَى مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، دُونَ الْمَجُوسِ، قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَهَذَا الْأَثَرُ الْمَشْهُورُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَحَمَلَهُ أَهْلُ الْعِلْمِ مَعَ الِاسْتِدْلَالِ بِرِوَايَةٍ بِحَالَةٍ عَلَى الْجِزْيَةِ فَهُمْ مُلْحَقُونَ بِهِمْ فِي حَقْنِ الدَّمِ بِالْجِزْيَةِ دُونَ غَيْرِهَا وَاللهُ أَعْلَمُ.
عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ اللہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا، تاکہ وہ تمام ادیان پر غالب آئے۔ ہمارا دین تمام ادیان سے بہتر اور ہماری ملت تمام ملتوں سے افضل ہے اور ہمارے مرد ان کی عورتوں پر فوقیت رکھتے ہیں اور ان کے مرد ہماری عورتوں پر فوقیت نہیں رکھ سکتے۔
ابو القاسم کہتے ہیں: اسے سفیان سے صرف نعمان نے روایت کیا ہے۔
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جن اہل کتاب کی آزاد عورتوں سے نکاح حلال ہے وہ دو مشہور کتابوں تورات اور انجیل والے ہیں، یعنی بنی اسرائیل کے یہودی اور عیسائی، لیکن مجوس کی عورتیں جائز نہیں ہیں۔
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ «سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ» ”ان (یعنی مجوس) کے ساتھ اہل کتاب والا طریقہ رکھو۔“ تو اہل علم نے بجالہ کی روایت سے استدلال کرتے ہوئے اس کو جزیہ پر محمول کیا ہے، چنانچہ وہ جزیہ کے ذریعے جان محفوظ ہونے میں ان (اہل کتاب) کے ساتھ ملا دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ میں نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13986]

تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح