الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند عبدالله بن مبارك سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر: 277
شواہد الحدیث — مسند عبدالله بن مبارك حدیث نمبر 277 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند عبداللہ بن مبارک: 277
صحیح مسلم: 7257
سنن ابن ماجہ: 4050
مسند احمد: 10375
الجامع الكامل: 15913
حدیث نمبر: 277
أنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَسِيدِ بْنِ الْمُتَشَمِّسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ أَبِي مُوسَى أَصْبَهَانَ، فَمَا لَبِثَ أَنَّ فَتَحَهَا، ثُمَّ لَمْ يَلْبَثْ أَنَّ رَجَعَ ورَجَعْنَا مَعَهُ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلا وَكَانَ جَارًا فِيهِ عُقَيْلٌ، فَقَالَ: مَنْ رَجُلٌ يُنْزِلُ لِينَتَهُ؟ فَقُمْتُ إِلَيْهَا فَأَنْزَلْتُهَا، فَقَالَ: أَلا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا كَانَ يُحَدِّثُنَاهُ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ الْهَرْجَ"، فَقُلْنَا: وَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ:" الْقَتْلُ"، قُلْنَا: أَكْثَرُ مِمَّا نَقْتُلُ كُلَّ عَامٍ مِنَ الْكُفَّارِ، إِنَّا لَنَقْتُلُ فِي الْوَاحِدِ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ:" وَاللَّهِ مَا هُوَ بِقَتْلِكُمُ الْكُفَّارَ، وَلَكِنْ قَتْلٌ يَكُونُ سِلْمَ مَعْشَرِ أَهْلِ الإِسْلامِ حَتَّى يَقْتُلَ الرَّجُلُ جَارَهُ، وَابْنَ عَمِّهِ، وَيَقْتُلَ أَخَاهُ، وَيَقْتُلَ أَبَاهُ"، قَالَ: فَأَبْلَسْنَا حَتَّى مَا يُبْدِي أَحَدٌ كَاحِلَهُ، فَنَظَرَ بَعْضُنَا إِلَى بَعْضٍ، وَقُلْنَا: كَيْفَ يَقْتُلُ الرَّجُلُ مِنَّا جَارَهُ، وَابْنَ عَمِّهِ، وَأَبَاهُ لِلْمَوَدَّةِ الَّتِي جَعَلَ اللَّهُ فِي قُلُوبِنَا يَوْمَئِذٍ، وَعَلِمْنَا أَنَّ صَاحِبَنَا لَمْ يَعُدْ بِنَا، فَقُلْنَا: أَرَأَيْتَ عُقُولَنَا الْيَوْمَ، أَهِيَ مَعَنَا يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" لا وَاللَّهِ لَيَنْزِغُ عُقُولا كَأَهْلِ ذَلِكَ الزَّمَانِ، وَكُلِّفَ لَهُ هُنَا مِنَ النَّاسِ، نَحْسَبُ أَكْثَرَهُمْ أَنَّهُمْ عَلَى شَيْءٍ وَلَيْسُوا عَلَى شَيْءٍ، وَايْمُ اللَّهِ، لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يُدْرِكَنِي وَإِيَّاكُمْ، وَايْمُ اللَّهِ، لَئِنْ أَدْرَكَنِي مَا أَعْلَمُ لِي وَلَكُمْ مِنْهَا مَخْرَجًا فِيمَا عَهِدَ إِلَيْنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا أَنْ نَخْرُجَ مِنْهَا كَمَا دَخَلْنَاهَا"، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ: أَيْ سَالِمِينَ.
اسید بن متشمس بن معاویہ کا بیان ہے کہ ہم نے ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر اصبہان کی جنگ لڑی، تھوڑی دیر بعد ہی انہوں نے اسے فتح کر لیا، پھر وہ کچھ وقت کے بعد لوٹے اور ہم بھی ان کے ساتھ لوٹے، ہم نے ایک منزل پر پڑاؤ ڈالا اور اس میں عقیل پڑوسی تھا۔ (ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے کہا، کون اس کے تکیے کو اتارے گا؟ پس میں اس کی طرف کھڑا ہوا اور اتارا۔ انہوں نے کہا کہ کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کیا کرتے تھے؟ ہم نے کہا کہ کیوں نہیں، اللہ آپ پر رحم فرمائے، کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیان فرمایا: ”بے شک قیامت سے پہلے ”ہرج“ ہوگا۔“ ہم نے کہا کہ ”ہرج“ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل و غارت۔“ ہم نے کہا کہ (کیا) اس سے بھی زیادہ جتنے ہم ہر سال کفار قتل کرتے ہیں؟ بے شک ہم ایک سال میں اتنے اتنے کافر مار گراتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اللہ کی قسم! تمہارا کافروں کو قتل کرنا وہ ”ہرج“ نہیں ہے، بلکہ وہ قتل جو اہل اسلام کی جماعت کے درمیان ہوگا، یہاں تک کہ آدمی اپنے پڑوسی، چچا زاد، اپنے بھائی اور اپنے باپ کو قتل کرے گا،“ کہا کہ ہم حیران و ششدر رہ گئے۔ یہاں تک کہ کوئی ایک اپنی آنکھ نہیں کھول رہا تھا، سو ہمارے بعض نے بعض کی طرف دیکھا اور ہم نے کہا: آدمی کیسے اپنے بھائی، چچا زاد اور باپ کو قتل کرے گا، اس محبت و مودت کی وجہ سے جو اس دن اللہ نے ہمارے دلوں میں ڈالی تھی اور ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے صاحب نے ہم سے جھوٹ نہیں بولا، ہم نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا خیال کہ جو آج ہماری عقلیں ہیں کیا یہ اس دن ہمارے ساتھ ہوں گی؟ فرمایا کہ ”نہیں، اللہ کی قسم! وہ (شیطان) ان کی عقلوں میں اس زمانے والوں کی طرح پھوٹ ڈال دے گا اور لوگ وہاں اسی کے مکلف بنیں گے۔ ہم سمجھیں گے کہ بے شک وہ کس چیز پر ہیں اور وہ کسی چیز پر نہیں ہوں گے۔“ اور اللہ کی قسم! یقیناً میں ڈرتا ہوں کہ مجھے اور خاص تمہیں وہ (زمانہ) پا لے اور اللہ کی قسم! البتہ اگر مجھے اور خاص تمہیں اس (زمانے) نے پا لیا تو میں اپنے اور تمہارے لیے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں پاتا، اس چیز میں جس کا ہم سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عہد لیا تھا، ہاں اس سے اس طرح نکل سکتے ہیں، جس طرح کہ داخل ہوئے تھے کہا کہ حسن نے کہا کہ یعنی صحیح سالم۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجة: 3959، مسند احمد (الفتح الرباني)24/10۔ محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
صحیح
ترقیم عبدالباقی: 157 ترقیم شاملہ: -- 7257
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكْثُرَ الْهَرْجُ "، قَالُوا: وَمَا الْهَرْجُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: " الْقَتْلُ الْقَتْلُ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ بہت زیادہ ہرج (جانوں کی تباہی) ہو جائے گی؟“ انہوں (صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین) نے پوچھا: اللہ کے رسول! ہرج (تباہی) کیا ہو گی؟ فرمایا: ”قتل، قتل۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7257]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک قتل و غارت عام نہیں ہوتا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: «الْهَرْجُ» سے کیا مراد ہے اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل، قتل۔“ یعنی قتل کا عام ہونا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7257]
ترقیم فوادعبدالباقی: 157
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4050
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا أَبِي , وَوَكِيعٌ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ شَقِيقٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ أَيَّامٌ يُرْفَعُ فِيهَا الْعِلْمُ , وَيَنْزِلُ فِيهَا الْجَهْلُ , وَيَكْثُرُ فِيهَا الْهَرْجُ , وَالْهَرْجُ الْقَتْلُ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے قریب کچھ دن ایسے ہوں گے جن میں علم اٹھ جائے گا، جہالت بڑھ جائے گی، اور «هرج» زیادہ ہو گا“، «هرج»: قتل کو کہتے ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4050]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے ایسا زمانہ آئے گا جس میں علم اٹھ جائے گا اور جہالت پھیل جائے گی اور ہرج زیادہ ہو گا۔“ اور ہرج سے مراد قتل و غارت ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4050]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الفتن 5 (7062، 7063)، صحیح مسلم/العلم 14 (2672)، سنن الترمذی/الفتن 13 (2200)، (تحفة الأشراف: 9000، 9259)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/389، 402، 405، 450، 4/392، 405) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 10375
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، قََالَ: حَدَّثَنِي سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، قََالَ: لَا أَعْلَمُ هَذَا إِلَّا مَا حَدَّثَنَاهُ أَبِي وَقَرَأْتُهُ عَلَيْهِ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ , يَقُولُ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ الْهَرْجَ"، قَالَ: قِيلَ: وَمَا الْهَرْجُ؟ قَالَ: الْقَتْلُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت سے پہلے " ہرج " کی کثرت ہوگی کسی نے پوچھا کہ ہرج کا کیا معنی ہے؟ فرمایا قتل۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10375]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 7061، م: 2672، إسناده ضعيف، حيان والد سليم: مجهول
حدیث نمبر: 15913
15913- عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تقوم الساعة حتى يكثر الهرج، قالوا: وما الهرج يا رسول الله؟ قال: القتل القتل.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الفتن (157: 18) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا يعقوب- يعني ابن عبد الرحمن- عن سهيل، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2051
«إن بين يدي الساعة لأياما ينزل فيها الجهل ويرفع فيها العلم ويكثر فيها الهرج والهرج: القتل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک قیامت سے پہلے کچھ ایسے دن آئیں گے جن میں جہالت طاری کر دی جائے گی، علم اٹھا لیا جائے گا اور ان میں «الْهَرْجُ» کی کثرت ہو جائے گی، اور «الْهَرْجُ» سے مراد قتل و غارت گری ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2051]
”بیشک قیامت سے پہلے کچھ ایسے دن آئیں گے جن میں جہالت طاری کر دی جائے گی، علم اٹھا لیا جائے گا اور ان میں «الْهَرْجُ» کی کثرت ہو جائے گی، اور «الْهَرْجُ» سے مراد قتل و غارت گری ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2051]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق] عن ابن مسعود وأبي موسى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2992
«تكون بين يدي الساعة أيام يرفع فيها العلم وينزل فيها الجهل ويكثر فيها الهرج والهرج: القتل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت سے پہلے ایسے دن آئیں گے جن میں علم اٹھا لیا جائے گا، جہالت نازل ہو گی، اور ہرج کی کثرت ہو گی، اور ہرج سے مراد قتل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2992]
”قیامت سے پہلے ایسے دن آئیں گے جن میں علم اٹھا لیا جائے گا، جہالت نازل ہو گی، اور ہرج کی کثرت ہو گی، اور ہرج سے مراد قتل ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2992]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن ابن مسعود. حم 1/389، 402، 405، 439، 450، 4/392، خ – فتن، م - علم – ابن مسعود وأبي موسى1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح