الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
699. إِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ
بے شک اللہ تعالیٰ ٰ اس دین کی فاجر شخص کے ذریعے بھی مدد کرے گا
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1097 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 1097
المعجم الکبیر للطبرانی: 16220
حدیث نمبر: 1097
1097 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ، عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، ثنا أَبُو زَيْدٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أبنا مَعْمَرُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: شَهِدْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ , وَإِنَّ اللَّهَ لَيُؤَيِّدُ هَذَا الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ خیبر میں شریک ہوئے اور انہوں نے اس حدیث کو طوالت کے ساتھ ذکر کیا اور اس کے آخر میں یہ الفاظ تھے: ”جنت میں صرف مسلمان شخص داخل ہوگا اور بے شک اللہ اس دین کی فاجر شخص کے ذریعے بھی مدد کرے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1097]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3062، 4203، 6606، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 111، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4519، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8832، 8833، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2559، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16935، 17946، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8205، 8206، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3393، والطبراني فى «الصغير» برقم: 336، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9573»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ ٰ دین اسلام کی تقویت اور تائید کا کام کسی فاجر و فاسق شخص سے بھی لے سکتا ہے لہٰذا ثابت ہوا کہ کسی فاسق و فاجر شخص سے اشاعت دین کے سلسلے میں بوقت ضرورت مدد لینا جائز ہے، باقی جہاں تک صحیح مسلم (1817) کی روایت کہ ”میں کسی مشرک سے ہرگز مدد نہ لوں گا۔“ کا تعلق ہے تو وہ ایک موقع کے ساتھ خاص ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ ٰ دین اسلام کی تقویت اور تائید کا کام کسی فاجر و فاسق شخص سے بھی لے سکتا ہے لہٰذا ثابت ہوا کہ کسی فاسق و فاجر شخص سے اشاعت دین کے سلسلے میں بوقت ضرورت مدد لینا جائز ہے، باقی جہاں تک صحیح مسلم (1817) کی روایت کہ ”میں کسی مشرک سے ہرگز مدد نہ لوں گا۔“ کا تعلق ہے تو وہ ایک موقع کے ساتھ خاص ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16220
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ: إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ! فَجَعَلَ النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ أَمْرَهُ، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ حُنَيْنٍ قَاتَلَ فَأَبْلَى، فَأَخْبَرُوا بِذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ! قَالَ: فَجُرِحَ الرَّجُلُ فَأَخَذَ سَهْمًا مِنْ كِنَانَتِهِ فَنَحَرَ نَفْسَهُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ صَدَّقَ اللهُ حَدِيثَكَ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُمْ يَا بِلَالُ فَنَادِ أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَأَنَّ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيُؤَيِّدُ الدِّينَ بِالرَّجُلِ الْفَاجِرِ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے بارے میں فرمایا کہ وہ جہنمیوں میں سے ہے، تو لوگ اس کے معاملے کا انتظار کرنے لگے، یہاں تک کہ غزوہ حنین کے دن اس نے خوب لڑائی کی اور بہادری دکھائی، تو لوگوں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جہنمیوں میں سے ہے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر وہ شخص زخمی ہو گیا، تو اس نے اپنے ترکش سے ایک تیر نکالا اور اپنے آپ کو ذبح کر لیا۔ تو لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ نے آپ کی بات سچی کر دکھائی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! کھڑے ہو کر اعلان کرو کہ جنت میں صرف مومن داخل ہوگا، اور بےشک اللہ عزوجل اس دین کی تائید فاجر آدمی کے ذریعے بھی کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16220]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 83، حدیث 170»