الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
723. إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ
بے شک دنیا بڑی میٹھی اور سرسبز ہے اور بے شک ا اللہ تعالیٰ ٰ تمہیں اس میں جانشین بنا کر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1142 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 1142
حدیث نمبر: 1142
1142 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَبَّاسٌ الدُّورِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ، ثُمَّ قَامَ خَطِيبًا، فَقَالَ فِي خُطْبَتِهِ: «أَلَا إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ» ، وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَثْنًى وَمُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی پھر آپ خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبہ میں فرمایا: ”سنو! بے شک دنیا بڑی میٹھی اور سرسبز ہے اور بے شک اللہ تمہیں اس میں جانشین بنا کر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔“ اسے مسلم بن حجاج نے بھی اپنی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1142]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2742، وابن حبان: 3221، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1339، 1340، 8638، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3158، 4344، والترمذي فى «جامعه» برقم: 991، 992، 2174، 2191، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2873، 4000، 4007، 4011، والحميدي فى «مسنده» برقم: 769،والطبراني فى «الصغير» برقم: 312، 729، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11173»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 17806
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، أَلَا وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، أَلَا فَاتَّقُوا النِّسَاءَ، وَاتَّقُوا الدُّنْيَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، اور اللہ تعالیٰ اس میں تمہیں نائب بنائے گا، تاکہ اس بات کو ظاہر کرے کہ تم کیسا عمل کرتے ہو؟ خبردار! تم عورتوں سے بچ کے رہنا، اور تم دنیا سے بچ کے رہنا!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17806]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17806]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3610)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17807
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، فَاحْذَرُوا الدُّنْيَا، وَاحْذَرُوا النِّسَاءَ، أَلَا وَإِنَّ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اسْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں نائب بنائے گا، تاکہ اس بات کو ظاہر کر دے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟ تو تم دنیا سے بچ کے رہنا! تم عورتوں سے بچ کے رہنا! خبردار! قیامت کے دن، ہر عہد شکن کے لئے اس کی سرین کے پاس مخصوص جھنڈا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17807]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17807]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً