🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
849. مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ
اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1377 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند الشهاب: 1377، 1382
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5828
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4295
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1377
1377 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ النَّجِيرَمِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ، أبنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُتَيْبَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: يَرْوِيهِ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ إِنْ لَمْ يُحْذِكَ مِنْ عِطْرِهِ عَلَقَكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السُّوءِ مَثَلُ الْكِيرِ إِنْ لَمْ يُحْرِقْكَ مِنْ شِرَارِ نَارِهِ عَلَقَكَ مِنْ نَتَنِهِ» وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِ أَبِي مُوسَى، عَنْ خَلَّادِ بْنِ أَسْلَمَ الْمَرْوَزِيِّ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ شُمَيْلِ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ قَسَامَةَ بْنِ زُهَيْرٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْعَطَّارِ إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ مِنْ عِطْرِهِ أَوْ يُصِيبَكَ مِنْ ثَوْبِهِ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السُّوءِ مَثَلُ الْقَيْنِ إِنْ لَمْ يُحْرِقْ ثَوْبَكَ إِمَّا أَنْ يُنْتِنَكَ أَوْ يُؤْذِيَكَ رِيحُهُ» ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو: وَهَذَا الْحَدِيثُ قَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي مُوسَى مَوْقُوفًا، وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَفَعَهُ إِلَّا النَّضْرَ بْنَ شُمَيْلٍ، وَهَذَا وَهْمٌ مِنَ الْبَزَّارِ لِأَنَّ يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مُوسَى مَرْفُوعًا، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ أَعْلَمُ مِنَ الْبَزَّارِ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ إِمَامٌ فِي الْحَدِيثِ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے اگر وہ تجھے اپنے عطر میں سے عطیہ نہیں بھی دے گا تو اس کی خوشبو تجھے (ضرور) پہنچے گی اور برے ساتھی کی مثال بھٹی دھونکنے والے کی مانند ہے اگر وہ اپنی آگ کی چنگاریوں کے ذریعے تمہیں نہیں جلائے گا تو اس کی بدبودار ہوا تجھے (ضرور) پہنچے گی۔“ اس حدیث کو أحمد بن عمرو بن عبدالخالق البزار نے بھی ”مسند ابی موسیٰ“ میں خلاد بن اسلم مروزی از نضر بن شمیل از عوف از قسامہ بن زہیر از ابی موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی سند سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے وہ یا تو تجھے اپنے عطر میں سے عطیہ دے دے گا یا پھر اس کے کپڑے سے تجھے خوشبو پہنچے گی اور برے ساتھی کی مثال لوہار کی مانند ہے اگر وہ تیرے کپڑے نہ بھی جلائے تو تجھے بدبودار بو (ضرور) پہنچائے گا یا اس کا دھواں تجھے ستاتا رہے گا۔“ ابوبکر أحمد بن عمرو نے کہا: اور یہ حدیث تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے موقوفاً روایت کی گئی ہے اور ہمیں علم نہیں کہ نضر بن شمیل کے علاوہ بھی کسی نے اسے مرفوع بیان کیا ہو۔ یہ (ابوبکر أحمد بن عمرو) بزار کا وہم ہے کیونکہ یحییٰ بن معین نے اسے سفیان بن عیینہ از برید بن ابی بردہ از ابی بردہ از ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ سند سے مرفوع روایت کیا ہے۔ اور یحییٰ بن معین بزار سے بڑے عالم ہیں جبکہ سفیان بن عیینہ حدیث میں امام ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1377]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5534، و مسلم: 2628، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1684، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1928، والحميدي فى «مسنده» برقم: 770، وبزار: 3027، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19821، وتاريخ ابن معين: 157»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1382
1382 - أنا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، بْنِ أَحْمَدَ الْفَارِسِيُّ الْمِصْرِيُّ، أنا عَلِيُّ الْحَسَنُ بْنُ شِهَابٍ الْعُكْبُرِيُّ، بِهَا، قَالَ: نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَنْبَارِيُّ، نا ابْنُ أَبِي الْعَوَّامِ، نا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، نا شُبَيْلُ بْنُ عَزْرَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ، إِنْ لَمْ يُصِبْكَ مِنْ عِطْرِهِ يَلْحَقْكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ جَلِيسِ السُّوءِ مَثَلُ الْقَيْنِ إِنْ لَمْ يُحْرِقْكَ شَرَرُهُ يُؤْذِكَ بِدُخَانِهِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے ساتھی کی مثال عطرفروش کی مانند ہے اگر تمہیں اس کے عطر میں سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی خوشبو (ضرور) پہنچے گی اور برے دوست کی مثال لوہار کی مانند ہے اگر اس کی چنگاریوں نے تمہیں نہ جلایا تو اس کا دھواں تمہیں (ضرور) ستائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1382]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 4829، المؤتلف والمختلف: 2/ 88، ابويعلي: 4292»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں بڑی خوبصورت مثالوں کے ذریعے نیکوں کی صحبت اختیار کرنے اور بروں کی صحبت سے بچنے کی تلقین فرمائی گئی ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر 187۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5828
«مثل الجليس الصالح كمثل العطار إن لم يعطك من عطره أصابك من ريحه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نیک ساتھی کی مثال عطر فروش جیسی ہے، اگر وہ تمہیں اپنے عطر میں سے کچھ نہ بھی دے تو تمہیں اس کی خوشبو ضرور پہنچے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5828]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ك] عن أنس. الترغيب 4/57.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4295
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُبَيْلُ بْنُ عَزْرَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَقَتَادَةُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَحَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْعَطَّارِ، إِنْ أَصَابَكَ مِنْهُ، وَإِلَّا أَصَابَكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السَّوْءِ مَثَلُ الْقَيْنِ، إِنْ أَصَابَكَ مِنْهُ، وَإِلَّا أَصَابَكَ مِنْ دُخَانِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہم نشین کی مثال عطر فروش کی سی ہے، اگر تمہیں اس (کے عطر) سے کچھ حاصل ہو جائے تو بہتر، ورنہ اس کی خوشبو تو تمہیں پہنچ ہی جائے گی، اور برے ہم نشین کی مثال لوہار کی مانند ہے، اگر اس (کی چنگاری یا تپش) سے تمہیں کچھ پہنچ جائے (تو برا ہے) ورنہ اس کا دھواں تو تمہیں پہنچ کر ہی رہے گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4295]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4732، 4772، 5111، 7121، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 797، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2865، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5038، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4829، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19055، 19117، 19165، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3363، وأخرجه فتح الباري برقم: 4732، 5111، وأخرجه مسند البزار برقم: 3028، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20933، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2215، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4279»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں