الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
849. مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ
اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے
حدیث نمبر: 1379
1379 - أنا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، نا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُفَسِّرِ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي الْمَرْوَزِيُّ، نا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السُّوءِ كَمَثَلِ صَاحِبِ الْكِيرِ إِلَّا يُحْرِقْكَ يَعْبَقْ بِكَ مِنْ شَرَرِهِ» وَقَدْ أَخْرَجَ الْبُخَارِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي مُوسَى مَرْفُوعًا
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے ساتھی کی مثال عطر فروش کی مانند ہے اور برے ساتھی کی مثال بھٹی دھونکنے والے کی مانند ہے اگر وہ تجھے نہ بھی جلائے تو اس کی چنگاریاں تجھے پہنچتی رہیں گی۔“ امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5534، و مسلم: 2628، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1684، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1928، والحميدي فى «مسنده» برقم: 770، وبزار: 3027، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19821، وتاريخ ابن معين: 157»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1382
1382 - أنا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، بْنِ أَحْمَدَ الْفَارِسِيُّ الْمِصْرِيُّ، أنا عَلِيُّ الْحَسَنُ بْنُ شِهَابٍ الْعُكْبُرِيُّ، بِهَا، قَالَ: نا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَنْبَارِيُّ، نا ابْنُ أَبِي الْعَوَّامِ، نا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، نا شُبَيْلُ بْنُ عَزْرَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الدَّارِيِّ، إِنْ لَمْ يُصِبْكَ مِنْ عِطْرِهِ يَلْحَقْكَ مِنْ رِيحِهِ، وَمَثَلُ جَلِيسِ السُّوءِ مَثَلُ الْقَيْنِ إِنْ لَمْ يُحْرِقْكَ شَرَرُهُ يُؤْذِكَ بِدُخَانِهِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے ساتھی کی مثال عطرفروش کی مانند ہے اگر تمہیں اس کے عطر میں سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی خوشبو (ضرور) پہنچے گی اور برے دوست کی مثال لوہار کی مانند ہے اگر اس کی چنگاریوں نے تمہیں نہ جلایا تو اس کا دھواں تمہیں (ضرور) ستائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1382]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أبو داود: 4829، المؤتلف والمختلف: 2/ 88، ابويعلي: 4292»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں بڑی خوبصورت مثالوں کے ذریعے نیکوں کی صحبت اختیار کرنے اور بروں کی صحبت سے بچنے کی تلقین فرمائی گئی ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر 187۔
ان احادیث میں بڑی خوبصورت مثالوں کے ذریعے نیکوں کی صحبت اختیار کرنے اور بروں کی صحبت سے بچنے کی تلقین فرمائی گئی ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیں حدیث نمبر 187۔
الحكم على الحديث:
صحيح