الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
894. الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي
بڑائی میری چادر ہے اور عظمت میرا ازار ہے
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 1465 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند الشهاب: 1465
معجم صغیر للطبرانی : 608
صحیح ابن حبان: 5672
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 359
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4310
حدیث نمبر: 1465
1465 - نا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْفَارِسِيُّ، لَفْظًا مِنْ كِتَابِهِ، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِيُّ، نا يُوسُفُ أَبُو يَعْقُوبَ الْأَنْبَارِيُّ، نا جَدِّي، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَفَعَهُ سُفْيَانُ مَرَّةً إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَقَفَهُ مَرَّةً أُخْرَى عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي فَمَنْ نَازَعَنِي فِيهِمَا أُلْقِهِ فِي النَّارِ"
سفیان نے اس روایت کو ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع بیان کیا اور ایک بار سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تک موقوف بیان کیا: ”اللہ عزوجل نے فرمایا: بڑائی میری چادر ہے اور عظمت میرا ازار ہے چنانچہ جس شخص نے ان میں سے کوئی مجھ سے چھیننے کی کوشش کی میں اسے آگ میں پھینک دوں گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1465]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2620، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 328، 5671، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 203، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4090، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4174، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7499»
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں انسانوں کے لیے غرور و تکبر کی مذمت بیان کی گئی ہے اور انہیں اس کے انجام بد سے خبر دار کیا گیا ہے۔ عظمت و بڑائی اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفات ہیں ہم اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کو تمثیل، تعطیل اور تکییف کے بغیر تسلیم کرتے ہیں۔ الحمد للہ عظمت و بڑائی کو ازار اور چادر سے تعبیر کرنے کا مفہوم۔ واللہ اعلم۔ یہ ہے کہ جس طرح یہ دونوں کپڑے پہننے والے کے ساتھ مخصوص ہوتے ہیں مشارکت قبول نہیں کرتے اسی طرح کمال عظمت و بڑائی بھی صرف اللہ تعالیٰ ہی کو زیبا ہے اگر مخلوق میں کسی کو وقتی طور پر محدود عظمت و بڑائی حاصل ہے تو یہ اللہ تعالیٰ ہی کی عطا کردہ ہے اس لیے انسان کا یہ فرض بنتا ہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے نہ کہ اپنی عظمت اور بڑائی کا دعوی ٰکرتے ہوئے تکبر اور غرور کا راستہ اپنا لے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 608
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الْفَزَارِيُّ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الأَسَدِيُّ أَبُو أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، يَقُولُ: إِنَّ الْعِزَّةَ إِزَارِي، وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، فَمَنْ نَازَعَنِي فِيهِمَا عَذَّبْتُهُ"، لا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ أَبُو أَبِي أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيِّ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: عزت میری تہبند ہے اور بڑائی میری چادر ہے اور جو مجھ سے چھینے گا میں اس کو عذاب کروں گا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب اللباس/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وله شواهد،وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3380، والطبراني فى «الصغير» برقم: 331
قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن الزبير والد أبي أحمد ضعفه أبو زرعة وغيره، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 99)
[وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي، فأما حديث أبى هريرة الدوسي، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2620، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4090، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4174، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7499، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1183، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2509، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 203»

إسناده ضعيف وله شواهد
حدیث نمبر: 5672
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ بِالأَبُلَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا: " الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي، فَمَنْ نَازَعَنِي فِي شَيْءٍ مِنْهُ، أَدْخَلْتُهُ فِي النَّارِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کبریائی میری چادر ہے اور عظمت میرا ازار ہے، جو شخص ان دونوں میں سے کسی ایک کے بارے میں میرا مقابلہ کرنے کی کوشش کرے گا میں اسے جہنم میں داخل کر دوں گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5672]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5672، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4175، والبزار فى (مسنده) برقم: 5107» «رقم طبعة با وزير 5643»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (541). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 359
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: الْعِزُّ إِزَارِي، وَالْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، فَمَنْ نَازَعَنِي فِيهِ عَذَّبْتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ وَالِدُ أَبِي أَحْمَدَ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ وَالِدُ أَبِي أَحْمَدَ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: عزت (یا غلبہ) میرا تہبند ہے، اور کبریائی، میری چادر ہے، جو شخص اس کے بارے میں، میرا مقابلہ کرے گا، میں اُسے عذاب دوں گا“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زبیر ہے، جو ابو أحمد نامی راوی کا والد ہے، اس کو امام ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 359]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3380 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 119/1، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3404، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 305»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4310
«قال الله تعالى: الكبرياء ردائي والعز إزاري فمن نازعني في شيء منهما عذبته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بڑائی میری چادر ہے اور عزت میرا تہبند ہے، پس جو ان میں سے کسی چیز میں مجھ سے جھگڑے گا میں اسے عذاب دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4310]
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بڑائی میری چادر ہے اور عزت میرا تہبند ہے، پس جو ان میں سے کسی چیز میں مجھ سے جھگڑے گا میں اسے عذاب دوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4310]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [سمويه] عن أبي سعيد وأبي هريرة. الصحيحة 541: م، خد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح