🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
551. لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ
فتح (مکہ) کے بعد ہجرت نہیں
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 845 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 845
مسند احمد: 3353
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 845
845 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا قَالَ: «أَنَا حَيِّزٌ وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ»
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: «إذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ» (النصر: ۱) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تلاوت کیا یہاں تک کہ آپ نے اسے مکمل (پڑھ کر) ختم کر دیا (پھر) فرمایا: ”میں ایک طرف ہوں اور میرے صحابہ بھی ایک طرف ہیں (جبکہ باقی تمام لوگ دوسری طرف ہیں)۔ فتح کے بعد ہجرت نہیں ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 845]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 3035، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11337، 22030، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 602، 1010، 2319»
ابوا لبختری کا سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3353
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، قَالَ:" لَمَّا نَزَلَتْ نُعِيَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفْسُهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سورہ نصر کے متعلق پوچھا تو انہوں نے عرض کیا کہ جب سورہ نصر نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ چل گیا کہ اس سورت میں ان کے وصال کی خبر دی گئی ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3353]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں