الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
226. باب فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے وقت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1085 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 1085
السنن الكبرى للبيهقي: 5676
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3114
حدیث نمبر: 1085
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ الْحَارِثِ، سَمِعْتُ إِيَاسَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ، ثُمَّ نَنْصَرِفُ وَلَيْسَ لِلْحِيطَانِ فَيْءٌ".
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھتے تھے پھر نماز سے فارغ ہو کر واپس آتے تھے اور دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1085]
ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھا کرتے تھے، اس کے بعد جب واپس لوٹتے تو دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1085]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المغازي 25 (4168)، صحیح مسلم/الجمعة 9 (860)، سنن النسائی/الجمعة 14 (1392)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 84 (1100)، (تحفة الأشراف: 4512)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/46، 50)، سنن الدارمی/الصلاة 194(1587) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (4168) صحيح مسلم (860)
حدیث نمبر: 5676
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، ح وَأنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنِي مُسْلِمٌ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ:" كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَبْتَدِرُ الْفَيْءَ، فَمَا يَكُونُ إِلَّا مَوْضِعُ الْقَدَمِ أَوِ الْقَدَمَيْنِ". وَفِي رِوَايَةِ أَبِي مُعَاوِيَةَ ثُمَّ نَرْجِعُ فَلَا نَجِدُ فِي الْأَرْضِ مِنَ الظِّلِّ إِلَّا مَوْضِعَ أَقْدَامِنَا".
مسلم بن جندب حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ جمعہ پڑھتے، پھر سائے کی جانب جلدی کرتے لیکن سایہ ایک یا دو قدم ہوتا تھا۔
ابو معاویہ کی روایت میں ہے: پھر ہم واپس پلٹتے تو زمین پر سایہ اپنے قدموں کے برابر پاتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5676]
ابو معاویہ کی روایت میں ہے: پھر ہم واپس پلٹتے تو زمین پر سایہ اپنے قدموں کے برابر پاتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5676]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن خزيمه 1840»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3114
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي الْجُمُعَةَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ فَمَا نَجِدُ لِلْحِيطَانِ فَيْئًا نَسْتَظِلُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ حَنْظَلَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ حَنْظَلَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ جعہ کی نماز ادا کرتے تھے پھر ہم واپس جاتے تھے تو ہمیں دیواروں کے سائے نہیں ملتے تھے کہ جس کے سائے میں ہم آ سکیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن حنظلہ ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3114]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن حنظلہ ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3114]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف