الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. باب صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 119 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 119
مسند احمد: 1380
سنن دارقطنی: 298
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1180
حدیث نمبر: 119
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مِنْ كَفٍّ وَاحِدَةٍ يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثًا، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
اس سند سے بھی عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے، اس میں ہے کہ انہوں نے ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا تین بار ایسا ہی کیا، پھر انہوں نے اسی طرح ذکر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 119]
جناب مسدد رحمہ اللہ کی سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے کہ ”کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، ایک ہی چلو سے، ایسا تین بار کیا،“ پھر راوی نے مذکورہ بالا حدیث کے مطابق روایت بیان کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 119]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 5308) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (191) صحيح مسلم (235)
مشكوة المصابيح (412)
مشكوة المصابيح (412)
حدیث نمبر: 1380
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ الْوَادِعِيِّ ، وعَمْرٍو ذِي مُرٍّ ، قَالَ: أَبْصَرْنَا عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، قَالَ: وَأَنَا أَشُكُّ فِي الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ ثَلَاثًا، ذَكَرَهَا أَمْ لَا؟ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا، كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ، قَالَ أَحَدُهُمَا: ثُمَّ أَخَذَ غَرْفَةً فَمَسَحَ بِهَا رَأْسَهُ، ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِهِ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ".
ابو حیہ وادعی اور عمرو ذی مر رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا -راوی کہتے ہیں کہ مجھے شک ہے کہ کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کے ساتھ انہوں نے تین مرتبہ کا ذکر کیا یا نہیں- پھر تین مرتبہ چہرہ دھویا اور دونوں بازو تین تین مرتبہ دھوئے، اور سر اور کانوں کا مسح کیا، ان دونوں میں سے ایک راوی کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے ایک چلو پانی لے کر اس سے سر کا مسح کیا، پھر کھڑے ہو کر وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا، اور فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح وضو فرماتے تھے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1380]
الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وإسناده ضعيف لضعف سفيان بن وكيع وقد توبع، و عمرو ذومر مجهول وتابعه هنا ابوحية الوادعي
ترقیم العلمیہ : 293 ترقیم الرسالہ : -- 298
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، وَثنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي، نا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِي ، نا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاثًا، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاثًا، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَامِلا فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا" . وَقَالَ شُعَيْبٌ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ". هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو حَنِيفَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ، قَالَ فِيهِ وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلاثًا. وَخَالَفَهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْحُفَّاظِ الثِّقَاتِ مِنْهُمْ: زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَشُعْبَةُ، وَأَبُو عَوَانَةَ، وَشَرِيكٌ، وَأَبُو الأَشْهَبِ جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ، وَهَارُونُ بْنُ سَعْدٍ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَأَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ، وَعَلِيُّ بْنُ صَالِحِ بْنِ حُيَيٍّ، وَحَازِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، وَجَعْفَرٌ الأَحْمَرُ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ فَقَالُوا فِيهِ" وَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً". إِلا أَنَّ حَجَّاجًا مِنْ بَيْنِهِمْ جَعَلَ مَكَانَ عَبْدِ خَيْرٍ عَمْرًا ذَامِرَ، وَوَهِمَ فِيهِ وَلا نَعْلَمُ أَحَدًا مِنْهُمْ، قَالَ فِي حَدِيثِهِ: إِنَّهُ مَسَحَ رَأْسَهُ ثَلاثًا غَيْرَ أَبِي حَنِيفَةَ، وَمَعَ خِلافِ أَبِي حَنِيفَةَ فِيمَا رَوَى لِسَائِرِ مَنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَدْ خَالَفَ فِي حُكْمِ الْمَسْحِ فِيمَا رَوَى عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ السُّنَّةَ فِي الْوُضُوءِ مَسْحُ الرَّأْسِ مَرَّةً وَاحِدَةً. وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، وَأَبُو يُوسُفَ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ.
عبدخیر نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: ”انہوں نے وضو کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ پہلے دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا اور پھر دونوں پاؤں تین مرتبہ دھو لیے اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ’جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ دیکھ لے، تو وہ اس طریقے کو دیکھ لے۔‘“ شعیب نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ابوحنیفہ نامی راوی نے اس روایت کو خالد نامی راوی کے حوالے سے نقل کیا ہے، اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا تھا، جبکہ محدثین کی ایک جماعت نے بھی اس روایت کو دیگر حوالوں سے نقل کیا ہے اور اس میں سر کا مسح ایک مرتبہ کرنے کا ذکر ہے۔ ان دیگر محدثین میں سے صرف حجاج نامی راوی کو ایک مقام پر وہم ہوا ہے، انہوں نے عبدخیر نامی راوی کی جگہ عمرو ذامر نامی راوی کا ذکر کیا ہے۔ ہمارے علم کے مطابق امام ابوحنیفہ کے علاوہ اور کسی بھی راوی نے سر کا مسح تین مرتبہ کرنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔ امام ابوحنیفہ نے اپنی روایت میں دیگر راویوں سے مختلف بات نقل کی ہے، جبکہ دوسری طرف مسح کے حکم کے بارے میں بھی ان کی اپنی رائے مختلف ہے اس روایت سے، جسے انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے، کیونکہ امام ابوحنیفہ بھی یہ بات بیان کرتے ہیں: ”وضو میں سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا سنت ہے۔“ اس بات کو ابراہیم بن ابویحییٰ اور قاضی ابویوسف نے اپنی سند کے ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 298]
ترقیم العلمیہ: 293
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5615، 5616، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 16، 147، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1056، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 91،، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 111، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 44، 48،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 396، 404، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 298، 299، 300،وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 939، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 593»
حدیث نمبر: 1180
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمَرْفِقَيْنِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ يُقْبِلُ بِيَدَيْهِ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ، وَمِنْ مُؤَخَّرِهِ إِلَى مُقَدَّمِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا، وَخَلَّلَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَبَكَّارٌ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ، وَابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ صَالِحٌ. قُلْتُ: وَشَيْخُ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْعَوَّامِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَبَكَّارٌ لَيْسَ بِهِ بَأْسٌ، وَابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ صَالِحٌ. قُلْتُ: وَشَيْخُ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْعَوَّامِ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو کہنیوں تک دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، آپ اپنے دونوں ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف لے کر گئے اور پھر پیچھے سے آگے کی طرف لے کر آئے، پھر آپ نے دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، آپ نے پاؤں کی انگلیوں، اور داڑھی کا خلال کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اور بکار نامی راوی میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کا بیٹا عبدالرحمن، صالح ہے، میں یہ کہتا ہوں: امام بزار کے استاد محمد بن صالح بن عوام کا ذکر کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1180]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اور بکار نامی راوی میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کا بیٹا عبدالرحمن، صالح ہے، میں یہ کہتا ہوں: امام بزار کے استاد محمد بن صالح بن عوام کا ذکر کرتے ہوئے، میں نے کسی کو نہیں پایا، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3687»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف