🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. باب فِي الشُّحِّ
باب: حرص اور بخل کی برائی کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1699 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 1699
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 961
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1699
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي شَيْءٌ إِلَّا مَا أَدْخَلَ عَلَيَّ الزُّبَيْرُ بَيْتَهُ أَفَأُعْطِي مِنْهُ، قَالَ:" أَعْطِي وَلَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ".
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس سوائے اس کے کچھ نہیں جو زبیر میرے لیے گھر میں لا دیں، کیا میں اس میں سے دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو اور اسے بند کر کے نہ رکھو کہ تمہارا رزق بھی بند کر کے رکھ دیا جائے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1699]
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میرے پاس بس وہی ہوتا ہے جو (میرے شوہر) زبیر گھر میں لے آئیں، تو کیا میں اس سے دے دیا کروں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اسماء!) دو اور باندھ باندھ کر مت رکھو، ورنہ تم پر بھی (تمہارا رزق) باندھ دیا جائے گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1699]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/البروالصلة 40 (1960)، سنن النسائی/الزکاة 62 (2551، 2552)، (تحفة الأشراف: 15718)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الزکاة 21 (1433)، 22 (1434)، والھبة 15 (2590)، صحیح مسلم/الزکاة 28 (1029)، مسند احمد (6/139، 344، 353، 354) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه الترمذي (1960 وسنده صحيح) ورواه البخاري (1433) ومسلم (1029) وانظر الحديث الآتي (1700)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 961
قَالَ: وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا: يَا عَائِشَةُ ، أَنْفِقِي، وَلَا تُوكِي فَيُوكَى عَلَيْكِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! (اللہ کی راہ میں) خوب خرچ کیا کرو اور (اپنے مال کی تھیلی کا منہ بخل سے) بند کر کے نہ رکھو، ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تم پر (اپنے رزق و عطا کے دروازے) بند کر دے گا۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزكاة/حدیث: 961]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:الإسناد ضعيف، من أجل ابن يحيى بن عبد الله بن أبي مليكة .» ‏‏‏‏
«0»

الحكم على الحديث:
الإسناد ضعيف، من أجل ابن يحيى بن عبد الله بن أبي مليكة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں