الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. باب الْحَائِضِ تُهِلُّ بِالْحَجِّ
باب: حائضہ عورت حج کا تلبیہ پکارے اور احرام باندھ لے۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1744 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 1744
مصنف ابن ابی شیبہ: 14966
الفتح الربانی: 4324
حدیث نمبر: 1744
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، وَمُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْحَائِضُ وَالنُّفَسَاءُ إِذَا أَتَتَا عَلَى الْوَقْتِ تَغْتَسِلَانِ وَتُحْرِمَانِ وَتَقْضِيَانِ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ الطَّوَافِ بِالْبَيْتِ". قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ فِي حَدِيثِهِ:" حَتَّى تَطْهُرَ"، وَلَمْ يَذْكُرْ ابْنُ عِيسَى عِكْرِمَةَ وَمُجَاهِدًا، قَالَ: عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَلَمْ يَقُلْ: ابْنُ عِيسَى كُلَّهَا، قَالَ:" الْمَنَاسِكَ إِلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حائضہ اور نفاس والی عورتیں جب میقات پر آ جائیں تو غسل کریں، احرام باندھیں اور حج کے تمام مناسک ادا کریں سوائے بیت اللہ کے طواف کے ۱؎“۔ ابومعمر نے اپنی حدیث میں «حتى تطهر» ”یہاں تک کہ پاک ہو جائیں“ کا اضافہ کیا۔ ابن عیسیٰ نے عکرمہ اور مجاہد کا ذکر نہیں کیا، بلکہ یوں کہا: «عن عطاء عن ابن عباس» اور ابن عیسیٰ نے «كلها» کا لفظ بھی نقل نہیں کیا بلکہ صرف «المناسك إلا الطواف بالبيت» ”مناسک پورے کریں بجز خانہ کعبہ کے طواف کے“ کہا۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1744]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیض اور نفاس والی عورتیں جب میقات پر پہنچیں تو غسل کر کے احرام باندھ لیں اور حج کے تمام اعمال سر انجام دیں، سوائے بیت اللہ کے طواف کے۔“ ابومعمر کی روایت میں ہے ”حتیٰ کہ وہ پاک ہو جائیں۔“ محمد بن عیسیٰ کی روایت میں عکرمہ اور مجاہد کا ذکر نہیں ہے بلکہ (اس کی سند) ”عطاء عن ابن عباس“ ہے، ایسے ہی ابن عیسیٰ کی روایت میں «كُلَّهَا» ”تمام“ کا لفظ نہیں آیا بلکہ یوں کہا «الْمَنَاسِكَ إِلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ» ”تمام مناسک سوائے بیت اللہ کے طواف کے“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1744]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الحج 100 (945)، (تحفة الأشراف: 5893)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/363) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حیض اور نفاس والی عورت حیض یا نفاس سے پاک ہونے کے بعد طواف قدوم اور طواف عمرہ کرے گی، طواف میں جو تاخیر ہوگی اس سے اس کے حج میں کوئی نقض واقع نہیں ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (945)
خصيف ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 69
إسناده ضعيف
ترمذي (945)
خصيف ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 69
ترقیم عوامۃ: 14579 ترقیم الشثری: -- 14966
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا زيد بن الحباب، عن ابي المنيب، عن جابر بن زيد، قال:" تقضي المناسك كلها , إلا الطواف بالبيت"
حضرت جابر بن زید بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14966]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 14579»
حدیث نمبر: 4324
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الْحَائِضُ تَقْضِي الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا إِلَّا الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ) )
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حائضہ عورت بیت اللہ کے طواف کے علاوہ باقی تمام حج کے افعال ادا کرے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4324]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف۔ أخرجه الترمذي: 945، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25055 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25569»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح