🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب لَحْمِ الصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ
باب: محرم کے لیے شکار کا گوشت کھانا کیسا ہے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1850 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 1850
المعجم الاوسط: 2234
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1850
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ: يَا زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ إِلَيْهِ عَضُوُ صَيْدٍ فَلَمْ يَقْبَلْهُ؟ وَقَالَ:" إِنَّا حُرُمٌ"، قَالَ: نَعَمْ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے کہا: زید بن ارقم! کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکار کا دست ہدیہ دیا گیا تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا، اور فرمایا: ”ہم احرام باندھے ہوئے ہیں؟“، انہوں نے جواب دیا: ہاں (معلوم ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1850]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے کہا: ”اے زید بن ارقم! کیا تمہیں معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شکار کا عضو ہدیہ دیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول نہیں کیا تھا اور فرمایا تھا: ”ہم احرام میں ہیں؟““ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”ہاں!“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1850]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الحج 79 (2823)، (تحفة الأشراف: 3677)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 8 (1195)، مسند احمد (4/367، 369، 371) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه النسائي (2823 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2234
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَدَمِيُّ قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ مِهْرَانَ الدَّبَّاغُ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- نَزَلَ ظَهْرَ مَرٍّ، فَأُهْدِيَ عُضْوَ صَيْدٍ، فَرَدَّهُ عَلَى الرَّسُولِ، وَقَالَ لَهُ: اقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ، وَقُلْ: لَوْلَا أَنَّا حُرُمٌ مَا رَدَدْنَاهُ عَلَيْكَ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مقام ظہران (مرّ الظہران) میں پڑاؤ فرما ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکار کے جانور کا ایک عضو ہدیہ کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لانے والے کو واپس لوٹا دیا اور اس سے فرمایا: ”انہیں میرا سلام کہنا اور کہنا: اگر ہم احرام کی حالت میں نہ ہوتے تو ہم اسے تمہیں واپس نہ کرتے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2234]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» (4/306) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الصغير» برقم: 129»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں