الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. باب الصَّلاَةِ بِجَمْعٍ
باب: مزدلفہ میں نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1938
حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يُفِيضُونَ حَتَّى يَرَوْا الشَّمْسَ عَلَى ثَبِيرٍ، فَخَالَفَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ".
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جاہلیت کے لوگ مزدلفہ سے نہیں لوٹتے تھے جب تک کہ سورج کو ثبیر ۱؎ پر نہ دیکھ لیتے، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مخالفت کی اور سورج نکلنے سے پہلے ہی (مزدلفہ سے) چل پڑے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1938]
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”اہلِ جاہلیت (مزدلفہ سے) اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک کہ کوہِ ثبیر پر سورج کو (طلوع ہوتا) نہ دیکھ لیتے۔ سو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مخالفت کی اور طلوعِ آفتاب سے پہلے ہی وہاں سے روانہ ہو لیے۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1938]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 100 (1684)، ومناقب الأنصار 26 (3838)، سنن الترمذی/الحج 60 (896)، سنن النسائی/الحج 213 (3050)، سنن ابن ماجہ/المناسک 61 (3022)، (تحفة الأشراف: 10616)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/14، 29، 39، 42، 50، 52)، سنن الدارمی/المناسک 55 (1932) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ”ثبير“: مزدلفہ میں ایک مشہور پہاڑی کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3838)
حدیث نمبر: 895
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَفَاضَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَإِنَّمَا كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَنْتَظِرُونَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ يُفِيضُونَ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مزدلفہ سے) سورج نکلنے سے پہلے لوٹے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عمر رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۳- جاہلیت کے زمانے میں لوگ انتظار کرتے یہاں تک کہ سورج نکل آتا پھر لوٹتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 895]
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں عمر رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۳- جاہلیت کے زمانے میں لوگ انتظار کرتے یہاں تک کہ سورج نکل آتا پھر لوٹتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6473) (صحیح بما بعدہ) (شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ”حکم“ نے ”مقسم“ سے صرف پانچ احادیث سنی ہیں، اور یہ حدیث شاید ان میں سے نہیں ہے؟)»
قال الشيخ الألباني: صحيح بما بعده (896)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1644
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْطَاكِيُّ وَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ قَالَ: نَا أَبُو صَالِحٍ الْفَرَّاءُ قَالَ: نَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ عَنْ عِكْرِمَةَ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَةَ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ، وَلَا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ، فَخَالَفَهُمْ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَدَفَعَ مِنْ عَرَفَةَ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ، ثُمَّ دَفَعَ مِنْ جَمْعٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مشرکین سورج غروب ہونے سے پہلے ہی عرفات سے لوٹ جایا کرتے تھے، اور وہ مزدلفہ سے اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک کہ سورج (نصف نہار سے) ڈھل نہ جائے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مخالفت فرمائی؛ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورج غروب ہونے کے بعد عرفات سے روانہ ہوئے جس وقت روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہونے سے پہلے مزدلفہ سے روانہ ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابو اسحاق الفزاری ابراہیم بن محمد رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1644]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سفیان رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابو اسحاق الفزاری ابراہیم بن محمد رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2838، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 432، 433، 434، والترمذي فى «جامعه» برقم: 895، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2079، 3078، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1250، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3983»
حدیث نمبر: 4395
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ حَجَّ مَعَهُ حَتَّى وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ، فَقَالَ لَهُ: يَا مَيْسَرَةُ اشْتَدَّ فِي الْجَبَلِ، قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا أَفَاضَ النَّاسُ ذَهَبْتُ لِأَدْفَعَ نَاقَتِي، فَقَالَ: مَهْ عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ. فَلَمَّا قَطَعْتُ الْجَبَلَ، قُلْتُ: أَنْزِلُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ: سِرْ يَا مَيْسَرَةُ، فَلَمَّا دَفَعْنَا إِلَى جَمْعٍ قَامَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، ثُمَّ أَصْبَحْنَا فَفَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ كَمَا فَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ: I " كَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ حَتَّى تَعَمَّمَ الشَّمْسُ فِي الْجِبَالِ، فَتَصِيرُ فِي رُؤُوسِهَا كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُفِيضُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ حَتَّى يَقُولُوا: أَشْرِقْ ثَبِيرُ، فَلَا يُفِيضُونَ حَتَّى تَصِيرَ الشَّمْسُ فِي رُءُوسِ الْجِبَالِ كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُفِيضُ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ I ".
میسرہ اشجعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حج کیا یہاں تک کہ وہ میدانِ عرفات میں ٹھہرے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: ”اے میسرہ! پہاڑ پر تیزی سے چڑھو۔“ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا۔ پھر جب لوگ (عرفات سے) واپس لوٹنے لگے تو میں نے اپنی اونٹنی کو تیز بھگانے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے فرمایا: ”رک جاؤ، «عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ» (یعنی درمیانی چال چلو)۔“ جب میں نے پہاڑ پار کر لیا تو میں نے عرض کی: اے ابوعبدالرحمن! کیا میں (سواری سے) اتر جاؤں؟ انہوں نے فرمایا: ”اے میسرہ! چلتے رہو۔“ پھر جب ہم ”جمع“ (مزدلفہ) پہنچے تو وہ کھڑے ہوئے، اذان دی، پھر نماز کی اقامت کہی اور مغرب کی نماز پڑھائی، پھر اقامت کہی اور عشاء کی نماز پڑھائی۔ پھر جب صبح ہوئی تو انہوں نے مشعرِ حرام میں ویسے ہی کیا جیسے پہلے مشعر (عرفات) میں کیا تھا، پھر فرمایا: ”مشرکین عرفات سے اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک سورج پہاڑوں پر پگڑی کی طرح نہ ہو جاتا، یعنی وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر اس طرح نظر آنے لگتا جیسے مردوں کے چہروں پر پگڑیاں ہوتی ہیں، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج غروب ہونے سے پہلے وہاں سے نہیں نکلتے تھے۔ اور مشرکین ”جمع“ (مزدلفہ) سے اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک وہ یہ نہ کہہ دیتے: «أَشْرِقْ ثَبِيرُ» (اے ثبیر پہاڑ! چمک جا)، چنانچہ وہ اس وقت تک نہیں کوچ کرتے تھے جب تک سورج پہاڑوں کی چوٹیوں پر مردوں کے چہروں پر پگڑیوں کی مانند نہ ہو جاتا، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی وہاں سے کوچ فرما جاتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور غسان بن ربیع رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4395]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور غسان بن ربیع رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جعفر بن ميسرة الأشجعي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 255» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13956»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13956»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف جعفر بن ميسرة الأشجعي