الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب فِي تَزْوِيجِ الأَبْكَارِ
باب: کنواری لڑکیوں سے شادی کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2048 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 2048
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3124
حدیث نمبر: 2048
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، أَخْبَرَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَزَوَّجْتَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا"، فَقُلْتُ:" ثَيِّبًا"، قَالَ:" أَفَلَا بِكْرٌ تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم نے شادی کر لی؟“ میں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری سے یا غیر کنواری سے؟“ میں نے کہا غیر کنواری سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری سے کیوں نہیں کی تم اس سے کھیلتے اور وہ تم سے کھیلتی“۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2048]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تو نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”ہاں!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری سے یا بیوہ سے؟“ میں نے کہا: ”بیوہ سے۔“ فرمانے لگے: ”کنواری سے کیوں نہیں کی؟ تم اس سے کھیلتے وہ تم سے کھیلتی۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2048]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2248)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/البیوع 34 (2097)، الوکالة 8 (2309)، الجہاد 113 (2967)، المغازي 18 (4052)، النکاح10 (5079)، 121 (5245)، 122 (5247)، النفقات 12 (5367)، الدعوات 53 (6387)، صحیح مسلم/الرضاع 16 (715)، سنن الترمذی/النکاح 13 (1100)، سنن النسائی/النکاح 6 (3221)، 10 (3236)، سنن ابن ماجہ/النکاح 7 (1860)، مسند احمد (3 /294، 302، 308، 314، 362، 369، 374، 376)، سنن الدارمی/النکاح 32 (2262) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
أصله عند مسلم (715 بعد ح 599) وللحديث طرق
أصله عند مسلم (715 بعد ح 599) وللحديث طرق
حدیث نمبر: 3124
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبِرْقَانِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَعَرَّسْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ، ثُمَّ غَدَوْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَسْأَلُ رَجُلًا رَجُلًا: أَتَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ؟ أَتَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ؟ ثُمَّ قَالَ: تَزَوَّجْتَ يَا كَعْبُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: أَبِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ قُلْتُ: ثَيِّبٌ. قَالَ: فَهَلَّا بِكْرًا تَعَضُّهَا وَتَعَضُّكَ ".
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا، ہم نے ایک رات (آرام کی غرض سے) پڑاؤ کیا، پھر صبح جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایک شخص سے دریافت فرمانے لگے: ”اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے کعب! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کنواری سے یا ثیبہ (پہلے سے شادی شدہ) سے؟“ میں نے عرض کیا: ثیبہ سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے کسی کنواری لڑکی سے شادی کیوں نہ کی کہ تم اس سے دل لگی کرتے اور وہ تم سے دل لگی کرتی۔““ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3124]
تخریج الحدیث: «داود بن الزبرقان: متروك وكذبه الأزدي (التقريب، من الحفظ)؛ والربيع بن كعب لم أقف على حاله. وقصة «فهلا بكرا» في الصحيحين من حديث جابر.»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ داود بن الزبرقان متروك