🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. باب فِي الأَكْفَاءِ
باب: میاں بیوی کے کفو ہونے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2102 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 2102
سنن دارقطنی: 3793
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16013
المعجم الاوسط: 6544
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2102
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ أَبَا هِنْدٍ حَجَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْيَافُوخِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي بَيَاضَةَ، أَنْكِحُوا أَبَا هِنْدٍ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ"، وَقَالَ:" وَإِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِمَّا تَدَاوُونَ بِهِ خَيْرٌ، فَالْحِجَامَةُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوہند نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چندیا میں پچھنا لگایا تو آپ نے فرمایا: ”بنی بیاضہ کے لوگو! ابوہند سے تم (اپنی بچیوں کی) شادی کرو اور (ان کی بچیوں سے شادی کرنے کے لیے) تم انہیں نکاح کا پیغام دو ۱؎“، اور فرمایا: ”جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی چیز میں خیر ہے تو وہ پچھنا لگانا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2102]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ابوہند نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں سینگی لگائی۔ اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی بیاضہ! ابوہند کا (اپنے میں سے کسی کے ساتھ) نکاح کر دو۔ اور اس سے (اس کی کسی عزیزہ کا) نکاح لے لو۔“ اور فرمایا: ”اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی میں خیر ہے تو وہ سینگی لگانے ہی میں ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2102]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15019)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطب 20 (3476)، مسند احمد (2/342، 423) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کفو میں اعتبار دین کا ہو گا نہ کہ نسب اور پیشہ وغیرہ کا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3737 ترقیم الرسالہ : -- 3793
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدِ النَّحَّاسِ ، نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، وَابْنِ سَمْعَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَبَا هِنْدَ مَوْلَى بَنِي بَيَاضَةَ كَانَ حَجَّامًا" فَحَجَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ صَوَّرَ اللَّهُ الإِيمَانَ فِي قَلْبِهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي هِنْدَ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْكِحُوهُ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بنو بیاضہ کا غلام ابوہند پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگائے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص کسی ایسے فرد کو دیکھنا چاہتا ہو، جس کے دل میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو نقش کر دیا ہے، وہ ابوہند کو دیکھ لے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”اس کے ساتھ (اپنی رشتہ دار خاتون) کا نکاح کرو، اور اس سے رشتہ قائم کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3793]
ترقیم العلمیہ: 3737
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3793، 3795، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 6544، وأبو داود فى "المراسيل"، 230»
«قال ابن عدي: هذا الحديث ينفرد به ابن عياش عن الزبيدي وهو منكر من حديث الزبيدي، الكامل في الضعفاء: (1 / 471)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16013
عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ أَبَا هِنْدٍ - مَوْلَى بَنِي بَيَاضَةَ - كَانَ حَجَّامًا، حَجَمَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ صَوَّرَ اللَّهُ الْإِيمَانَ فِي قَلْبِهِ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي هِنْدٍ". وَقَالَ:" أَنْكِحُوا أَبَا هِنْدٍ، وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ إِسْحَاقَ الطَّبَرَانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ابوہند بنو بیاضہ کا غلام تھا، وہ پچھنے لگایا کرتا تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ کسی ایسے شخص کو دیکھے کہ جس کے دل میں، اللہ تعالیٰ نے ایمان کو نقش کر دیا ہے تو وہ ابوہند کو دیکھ لے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”ابوہند کی شادی کروا دو اور ابوہند کے ساتھ شادی کروا دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن اسحاق طبرانی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16013]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6540»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6544
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ إِسْحَاقَ الطَّبَرَانِيُّ ، نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَبَا هِنْدٍ مَوْلَى بَنِي بَيَاضَةَ كَانَ حَجَّامًا يَحْجُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ صَوَّرَ اللهُ الْإِيمَانَ فِي قَلْبِهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي هِنْدٍ ، وَقَالَ: I " أَنْكِحُوهُ، وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الزُّبَيْدِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بنو بیاضہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابوہند رضی اللہ عنہ پچھنے لگانے والے (حجام) تھے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھنے لگایا کرتے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ ایسے شخص کو دیکھے جس کے دل میں اللہ تعالیٰ نے ایمان نقش کر دیا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابوہند کو دیکھے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا نکاح (اپنی کسی بیٹی سے) کر دو اور اس کے ہاں (اپنی اولاد کا) نکاح کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف زبیدی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6544]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: هذا الحديث ينفرد به ابن عياش عن الزبيدي وهو منكر من حديث الزبيدي «الكامل في الضعفاء، ج 1، ص 481» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3793، 3795، وأبو داود فى «المراسيل» برقم: 230»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں