الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. باب فِي وَطْءِ السَّبَايَا
باب: قیدی لونڈیوں سے جماع کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2155 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 2155
مصنف ابن ابی شیبہ: 17735
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 394
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3873
حدیث نمبر: 2155
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بَعَثَ يَوْمَ حُنَيْنٍ بَعْثًا إِلَى أَوْطَاسَ، فَلَقُوا عَدُوَّهُمْ فَقَاتَلُوهُمْ فَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ وَأَصَابُوا لَهُمْ سَبَايَا، فَكَأَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحَرَّجُوا مِنْ غِشْيَانِهِنَّ مِنْ أَجْلِ أَزْوَاجِهِنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِي ذَلِكَ:وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24، أَيْ فَهُنَّ لَهُمْ حَلَالٌ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهُنَّ".
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے دن مقام اوطاس کی طرف ایک لشکر روانہ کیا تو وہ لشکر اپنے دشمنوں سے ملے، ان سے جنگ کی، اور جنگ میں ان پر غالب رہے، اور انہیں قیدی عورتیں ہاتھ لگیں، تو ان کے شوہروں کے مشرک ہونے کی وجہ سے بعض صحابہ کرام نے ان سے جماع کرنے میں حرج جانا، تو اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ میں یہ آیت نازل فرمائی: «والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم» ”اور (حرام کی گئیں) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“ (سورۃ النساء: ۲۴) تو وہ ان کے لیے حلال ہیں جب ان کی عدت ختم ہو جائے۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2155]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے موقع پر اوطاس کی طرف ایک مہم بھیجی، وہ اپنے دشمن سے مقابل ہوئے، ان سے جنگ کی، ان پر غالب رہے اور ان کی عورتیں ہاتھ آئیں تو کچھ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے مباشرت میں حرج جانا کیونکہ مشرکین میں ان کے شوہر موجود تھے، تو اللہ تعالیٰ نے اس سلسلے میں یہ آیت اتاری ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] ”اور خاوندوں والیاں (تم پر حرام ہیں) مگر جن کے مالک بن جائیں تمہارے داہنے ہاتھ۔“ یعنی وہ تمہارے لیے حلال ہیں جب ان کی عدت پوری ہو جائے۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2155]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الرضاع 9 (1456)، سنن الترمذی/ النکاح 36 (1132)، تفسیر سورة النساء (3016)، سنن النسائی/النکاح 59 (3335)، (تحفة الأشراف: 4434)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/72، 84)، سنن الدارمی/الطلاق 17 (2340) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1456)
ترقیم عوامۃ: 17160 ترقیم الشثری: -- 17735
حضرت علی رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان عورتوں سے مراد وہ مشرک عورتیں ہیں جن کے خاوند ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17735]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 17160»
حدیث نمبر: 394
وَسَمِعْتُ وَسَمِعْتُ الثَّقَفِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 قَالَ:" سَبَايَا كَانَ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ قَبْلَ أَنْ يُسْبَيْنَ فَأُحْلِلْنَ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ اس فرمان باری ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] ”اور (حرام کی گئیں ہیں) شوہر والی عورتیں مگر وہ جو جنگ میں تمہاری لونڈیاں ہو جائیں۔“ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ عورتیں شادی شدہ تھیں جنگ میں قید ہونے سے قبل ان کی خاوند موجود تھے لیکن جب لونڈیاں بنی تو مسلمانوں کے لیے (استبرائے رحم کے بعد) نکاح یا جماع کرنا حلال ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب أيام التشريق/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للبيهقي: 167/7، تفسير الطبري: 158,155/8.»
حدیث نمبر: 3873
«الصلاة وما ملكت أيمانكم الصلاة وما ملكت أيمانكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو! نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3873]
”نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو! نماز کا خیال رکھو! اور جن کے تم مالک ہو ان کا خیال رکھو!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3873]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن هـ حب] عن أنس [حم هـ] عن أم سلمة [طب] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح