🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب مَا يُكْرَهُ مِنَ الضَّحَايَا
باب: قربانی میں کون سا جانور مکروہ ہے۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2802 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 2802
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2301
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2802
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ مَا لَا يَجُوزُ فِي الأَضَاحِيِّ، فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَصَابِعِي أَقْصَرُ مِنْ أَصَابِعِهِ، وَأَنَامِلِي أَقْصَرُ مِنْ أَنَامِلِهِ، فَقَالَ: أَرْبَعٌ لَا تَجُوزُ فِي الأَضَاحِيِّ الْعَوْرَاءُ بَيِّنٌ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ بَيِّنٌ مَرَضُهَا، وَالْعَرْجَاءُ بَيِّنٌ ظَلْعُهَا، وَالْكَسِيرُ الَّتِي لَا تَنْقَى، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَكُونَ فِي السِّنِّ نَقْصٌ، قَالَ: مَا كَرِهْتَ فَدَعْهُ، وَلَا تُحَرِّمْهُ عَلَى أَحَدٍ، قَالَ أَبُو دَاوُد: لَيْسَ لَهَا مُخٌّ.
عبید بن فیروز کہتے ہیں کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ: کون سا جانور قربانی میں درست نہیں ہے؟ تو آپ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، میری انگلیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے چھوٹی ہیں اور میری پوریں آپ کی پوروں سے چھوٹی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار انگلیوں سے اشارہ کیا اور فرمایا: ”چار طرح کے جانور قربانی کے لائق نہیں ہیں، ایک کانا جس کا کانا پن بالکل ظاہر ہو، دوسرے بیمار جس کی بیماری بالکل ظاہر ہو، تیسرے لنگڑا جس کا لنگڑا پن بالکل واضح ہو، اور چوتھے دبلا بوڑھا کمزور جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو“، میں نے کہا: مجھے قربانی کے لیے وہ جانور بھی برا لگتا ہے جس کے دانت میں نقص ہو، براء رضی اللہ عنہ نے کہا: جو تمہیں ناپسند ہو اس کو چھوڑ دو لیکن کسی اور پر اس کو حرام نہ کرو۔ ابوداؤد کہتے ہیں: ( «لا تنقى» کا مطلب یہ ہے کہ) اس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2802]
جناب عبید بن فیروز کہتے ہیں: ”میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ قربانی میں کون سا جانور جائز نہیں؟“ تو انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور میری انگلیاں اور پورے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں اور پوروں سے بہت ہیچ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (چار انگلیوں کے اشارہ سے) فرمایا: ”چار قسم کے جانور قربانی میں جائز نہیں ہیں، کانا جس کا کانا پن ظاہر ہو، بیمار جس کی بیماری واضح ہو، لنگڑا جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو اور انتہائی کمزور کہ اس کی ہڈی میں گودا نہ ہو۔““ میں (عبید بن فیروز) نے کہا: ”مجھے ایسا جانور بھی ناپسند ہے جس کے دانت میں عیب ہو۔“ سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے کہا: ”جو تمہیں ناپسند ہو تو اسے چھوڑ دو مگر دوسروں کے لیے حرام نہ ٹھہراؤ۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: «لَا تُنْقِي» کے معنی ہیں ”جس (کی ہڈیوں) میں گودا نہ ہو (بالکل لاغر، ہڈیوں کا ڈھانچہ ہو)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الضحايا /حدیث: 2802]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الأضاحي 5 (1497)، سنن النسائی/الضحایا 4 (4374)، سنن ابن ماجہ/الأضاحي 8 (3144)، (تحفة الأشراف: 1790)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الضحایا 1(1)، مسند احمد (4/284، 289، 300، 301)، سنن الدارمی/الأضاحي 3 (1992) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (1465)
أخرجه النسائي (4374 وسنده صحيح) وابن ماجه (3144 وسنده صحيح) وصححه ابن خزيمة (2912 وسنده صحيح)
دَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2301
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَصِيبِ ، قَالَ: إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ الْأُضْحِيَّةِ، فَقَالَ: اكْرَهْ وَاجْتَنِبِ الْعَوْرَاءَ، بَيِّنٌ عَوَرُهَا. وَالْعَرْجَاءَ بَيِّنٌ عَرَجُهَا، وَالْمَرِيضَةَ بَيِّنٌ مَرَضُهَا، وَالْمَهْزُولَةَ بَيِّنٌ هُزَالُهَا I ".
ابوالخصیب سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے قربانی کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ”(قربانی کے لیے) ایسے جانوروں کو ناپسند کرو اور ان سے بچو جو کانے ہوں اور جن کا کانا پن بالکل واضح ہو، اور ایسے لنگڑے جانور سے جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو، اور ایسے بیمار جانور سے جس کی بیماری ظاہر ہو، اور ایسے لاغر جانور سے جس کا لاغر پن واضح ہو“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأضحية/حدیث: 2301]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں