الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. باب فِي صَفَايَا رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الأَمْوَالِ
باب: مال غنیمت میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے لیے جو مال منتخب کیا اس کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2975 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 2975
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3026
حدیث نمبر: 2975
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: سَمِعْت حَدِيثًا مِن رَجُلٍ فَأَعْجَبَنِي، فَقُلْتُ: اكْتُبْهُ لِي فَأَتَى بِهِ مَكْتُوبًا مُذَبَّرًا، دَخَلَ الْعَبَّاسُ، وَعَلِيٌّ عَلَى عُمَرَ، وَعِنْدَهُ طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، وَسَعْدٌ، وَهُمَا يَخْتَصِمَانِ فَقَالَ عُمَرُ: لِطَلْحَةَ، وَ الزُّبَيْرِ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَسَعْدٍ: أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُلُّ مَالِ النَّبِيِّ صَدَقَةٌ إِلَّا مَا أَطْعَمَهُ أَهْلَهُ وَكَسَاهُمْ إِنَّا لَا نُورَثُ؟" قَالُوا: بَلَى قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ عَلَى أَهْلِهِ وَيَتَصَدَّقُ بِفَضْلِهِ ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَلِيَهَا أَبُو بَكْرٍ سَنَتَيْنِ فَكَانَ يَصْنَعُ الَّذِي كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا مِنْ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ.
ابوالبختری کہتے ہیں میں نے ایک شخص سے ایک حدیث سنی وہ مجھے انوکھی سی لگی، میں نے اس سے کہا: ذرا اسے مجھے لکھ کر دو، تو وہ صاف صاف لکھ کر لایا: علی اور عباس رضی اللہ عنہما عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آ گئے اور ان کے پاس طلحہ، زبیر، عبدالرحمٰن اور سعد رضی اللہ عنہم (پہلے سے) بیٹھے تھے، یہ دونوں (یعنی عباس اور علی رضی اللہ عنہما) جھگڑنے لگے، عمر رضی اللہ عنہ نے طلحہ، زبیر، عبدالرحمٰن اور سعد رضی اللہ عنہم سے کہا: کیا تم لوگوں کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”نبی کا سارا مال صدقہ ہے سوائے اس کے جسے انہوں نے اپنے اہل کو کھلا دیا یا پہنا دیا ہو، ہم لوگوں کا کوئی وارث نہیں ہوتا“، لوگوں نے کہا: کیوں نہیں (ہم یہ بات جانتے ہیں آپ نے ایسا ہی فرمایا ہے) اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مال میں سے اپنے اہل پر صرف کرتے تھے اور جو کچھ بچ رہتا وہ صدقہ کر دیتے تھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے آپ کے بعد اس مال کے متولی ابوبکر رضی اللہ عنہ دو سال تک رہے، وہ ویسے ہی کرتے رہے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے، پھر راوی نے مالک بن اوس کی حدیث کا کچھ حصہ ذکر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2975]
ابوالبختری کہتے ہیں کہ میں نے ایک آدمی سے حدیث سنی جو مجھے پسند آئی، میں نے کہا کہ ”یہ مجھے لکھ دو“، تو اس نے یہ مجھے صاف صاف لکھ دی کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ طلحہ، زبیر، عبدالرحمٰن اور سعد رضی اللہ عنہم ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور ان دونوں کا آپس میں جھگڑا تھا۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے طلحہ، زبیر، عبدالرحمٰن اور سعد رضی اللہ عنہم سے کہا: ”کیا آپ جانتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبی کا سب مال صدقہ ہوتا ہے، سوائے اس کے جو وہ اپنے گھر والوں کو کھلا دیں یا پہنا دیں۔ ہم لوگ اپنا کوئی وارث نہیں بناتے؟“”ان سب نے کہا: ”ہاں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر والوں پر خرچ کرتے اور بقیہ صدقہ کر دیا کرتے تھے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دو سال تک اس جائیداد کے متولی رہے اور وہی کچھ کرتے رہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے۔ پھر (ابوالبختری) نے مالک بن اوس کی حدیث سے کچھ بیان کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2975]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3649، 3952) (صحیح)» (شواہد و متابعات پا کر یہ حدیث بھی صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں ایک مجہول راوی ہے جو پتہ نہیں صحابی ہے یاتابعی؟)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الرجل مجھول وحديث البخاري (7305) ومسلم (1757) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 108
إسناده ضعيف
الرجل مجھول وحديث البخاري (7305) ومسلم (1757) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 108
حدیث نمبر: 3026
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ: "سَمِعْتُ حَدِيثًا مِنْ رَجُلٍ فَأَعْجَبَنِي فَاشْتَهَيْتُ أَنْ أَكْتُبَهُ، فَقُلْتُ: اكْتُبْهُ لِي، فَأَتَانِي بِهِ مَكْتُوبًا مُزَبَّرًا، قَالَ: دَخَلُ الْعَبَّاسُ وَعَلِيٌّ عَلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - وَهُمَا يَخْتَصِمَانِ، قَالَ: وَعِنْدَ عُمَرَ طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَقَالَ لَهُمْ عُمَرُ: أَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، أَلَمْ تَعْلَمُوا - أَوْ: لَمْ تَسْمَعُوا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَلَا كُلُّ مَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةٌ إِلَّا مَا أَطْعَمَ أَهْلَهُ أَوْ كَسَاهُمْ، إِنَّا لَا نُورَثُ، قَالُوا: بَلَى، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ عَلَى أَهْلِهِ وَيَتَصَدَّقُ بِفَضْلِهِ".
ابو البختری بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص سے ایک حدیث سنی جو مجھے نہایت پسند آئی اور میں نے اسے لکھنا چاہا، میں نے ان سے کہا کہ یہ مجھے لکھ کر دے دیں، چنانچہ وہ اسے میرے پاس تحریر شدہ لائے، اس میں مذکور تھا کہ سیدنا عباس اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک جھگڑے کی صورت میں پیش ہوئے جبکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر، سیدنا سعد اور سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہم بھی موجود تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سب سے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا تم نہیں جانتے یا کیا تم نے نہیں سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: «أَلَا كُلُّ مَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةٌ إِلَّا مَا أَطْعَمَ أَهْلَهُ أَوْ كَسَاهُمْ، إِنَّا لَا نُورَثُ» ”خبردار! نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام مال صدقہ ہے سوائے اس کے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اہل و عیال کی خوراک یا لباس کے لیے رکھا ہو، بے شک ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا۔““ ان سب نے جواب دیا: ”جی ہاں، بالکل۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مال میں سے اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے اور جو زائد ہوتا اسے صدقہ فرما دیتے تھے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفرائض/حدیث: 3026]
تخریج الحدیث: «أبو البختري سعيد بن فيروز ثقة كثير الإرسال (من الحفظ) وقال: سمعت حديثا من رجل — مبهم؛ والحديث في الصحيحين من طريق مالك بن أوس عن عمر»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2927، 3809، 5043، 6347، 6875، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4148، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2975، وأخرجه مسند أحمد برقم: 338، وأخرجه فتح الباري برقم: 2429، 2748، 2927، 5249، 6347، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 255، 974، 975، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3923، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7134»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2927، 3809، 5043، 6347، 6875، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4148، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2975، وأخرجه مسند أحمد برقم: 338، وأخرجه فتح الباري برقم: 2429، 2748، 2927، 5249، 6347، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 12381، وأخرجه مسند البزار برقم: 2، 255، 974، 975، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14883، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 3923، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7134»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لإبهام شيخ أبي البختري، وأصله في الصحيحين