الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. باب مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لاَ يُطِيقُهُ
باب: جس نے ایسی نذر مانی جس کو پوری کرنے کی وہ طاقت نہیں رکھتا تو کیا کرے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3322 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 3322
مشکوۃ المصابیح: 3435
مسند احمد: 19985
مصنف ابن ابی شیبہ: 12561
سنن دارقطنی: 4317
الفتح الربانی: 5365
1 تا 10
حدیث نمبر: 3322
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةٍ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَا يُطِيقُهُ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا أَطَاقَهُ، فَلْيَفِ بِهِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد:ورَوَى هَذَا الْحَدِيثَ وَكِيعٌ وَغَيْرُهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْهِنْدِ، أَوْقَفُوهُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص غیر نامزد نذر مانے تو اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے اور جو کسی گناہ کی نذر مانے تو اس کا (بھی) کفارہ وہی ہے جو قسم کا ہے، اور جو کوئی ایسی نذر مانے جسے پوری کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے، اور جو کوئی ایسی نذر مانے جسے وہ پوری کر سکتا ہو تو وہ اسے پوری کرے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: وکیع وغیرہ نے اس حدیث کو عبداللہ بن سعید (بن ابوہند) سے ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوفاً روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3322]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی غیر معین نذر مانی ہو، اس کا کفارہ قسم والا ہے، اور جس نے کسی گناہ کے کام کی نذر مان لی ہو تو اس کا کفارہ قسم والا ہے، اور جس نے کوئی ایسی نذر مان لی ہو، جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا کفارہ قسم والا ہے، اور جس نے ایسی نذر مانی ہو، جس کی وہ طاقت رکھتا ہو تو اسے پورا کرے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وکیع وغیرہ نے عبداللہ بن سعید بن ابی الہند سے روایت کرتے ہوئے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ پر موقوف قرار دیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3322]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الکفارات 17 (2128)، (تحفة الأشراف: 6341) (ضعیف مرفوعاً)» (اس کے راوی طلحہ انصاری حافظہ کے کمزور راوی ہیں ان کے بالمقابل وکیع ثقہ ہیں اور انہوں نے اسے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول سے روایت کیا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف مرفوعا
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (3436)
طلحة بن يحيي حسن الحديث وتابعه ابن جريج عند البيھقي (10/72) وللحديث شواھد
مشكوة المصابيح (3436)
طلحة بن يحيي حسن الحديث وتابعه ابن جريج عند البيھقي (10/72) وللحديث شواھد
حدیث نمبر: 3865
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ , عَنِ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3865]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی والی نذر پوری نہیں کرنی چاہیے۔ ایسی نذر کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3865]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأیمان 23 (3291)، سنن الترمذی/الأیمان1(1524)، سنن ابن ماجہ/الکفارات16(2125)، (تحفة الأشراف: 17770)، مسند احمد (6/247)، ویأتی فیما یلي: 3866-3869 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اگر کسی نے معصیت کی نذر مانی ہے تو وہ اسے پوری نہیں کرے گا البتہ اس کا کفارہ ضرور ادا کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3866
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ , عَنْ يُونُسَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3866]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی والی نذر معتبر نہیں اور اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3866]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3867
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3867]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت والی نذر پوری نہ کی جائے (بلکہ اس کا کفارہ دیا جائے) اور اس کا کفارہ قسم والا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3867]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3865 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3868
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ , عَنْ يُونُسَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَقَدْ قِيلَ: أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ هَذَا مِنْ أَبِي سَلَمَةَ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: کہا گیا ہے کہ زہری نے اسے ابوسلمہ سے نہیں سنا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3868]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت کی نذر معتبر نہیں اور اس کا کفارہ قسم کے کفارے کی طرح ہے۔“ امام ابو عبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کہا گیا ہے کہ امام زہری نے حضرت ابو سلمہ سے یہ روایت نہیں سنی۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3868]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3865 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: لیکن اگلی روایت میں زہری کے ابوسلمہ سے سننے کی صراحت موجود ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3869
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى الْفَرَوِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ , عَنْ يُونُسَ , عَنْ ابْنِ شِهَابٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ , وَكَفَّارَتُهَا كَفَّارَةُ الْيَمِينِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت (گناہوں کے کاموں) میں نذر نہیں اور اس کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3869]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ کی نذر پوری نہیں کرنی چاہیے (بلکہ اس میں کفارہ ہے) اور اس کا کفارہ قسم والا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3869]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3865 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3435
الْفَصْلُ الثَّانِي 3435 - وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ ، وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”معصیت میں کوئی نذر نہیں، اور اس کا کفارہ قسم کے کفارہ کی طرح ہے۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد والترمذی والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3435]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (3292) و الترمذي (1524 وقال: لا يصح) و النسائي (26/7 ح 3865)
٭ و للحديث شواھد وھو بھا صحيح .»
٭ و للحديث شواھد وھو بھا صحيح .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 19985
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَوْ فِي غَضَبٍ، وَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ الْيَمِينِ" .
حضرت عمران رضی اللہ عنہ عن ہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی نافرمانی یا غصے میں منت نہیں ہوتی اور اس کا کفارہ وہی ہوتا ہے جو کفارہ قسم کا ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19985]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً، محمد بن الزبير متروك متهم، والحسن لم يسمع من عمران
ترقیم عوامۃ: 12311 ترقیم الشثری: -- 12561
حدثنا وكيع ، عن إسماعيل بن رافع ، عن خالد بن يزيد ، عن عقبة بن عامر رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من نذر نذرا فلم يسمه , فعليه كفارة يمين
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن، أ، ب]: زيادة (أبي).
(٢) سقط من: [أ، ز، ص، ب]: ﵁.
(٣) ضعيف؛ لحال إسماعيل بن رافع، أخرجه الترمذي (١٥٢٨)، وابن ماجه (٢١٢٧)، والبيهقي ١٠/ ٤٥، والروياني ١/ ١٩٢، ٢٥٦، والطحاوي ٣/ ١٣٠، وابن عبد البر في الاستذكار ٥/ ١٦٦، وانظر: تهذيب الكمال ٨/ ٧٣.
حضرت عقبہ بن عامر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے نذر مانی اور اس کا نام لے کر اس کو متعین نہ کیا تو اس پر قسم والا کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12561]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال إسماعيل بن رافع .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1645، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3841 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4755، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3323، (3/241) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1528، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2127، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19971، 20108، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17574، 17592، 17598، 17613، 17695، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1744، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4814، 4815، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2155، 2154، 2156، والطبراني فى «الكبير» برقم: 747، 748، 746، 749، 865، 866، ترقيم محمد عوامة: 12311»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1645، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3841 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4755، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3323، (3/241) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1528، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2127، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19971، 20108، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17574، 17592، 17598، 17613، 17695، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1744، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4814، 4815، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2155، 2154، 2156، والطبراني فى «الكبير» برقم: 747، 748، 746، 749، 865، 866، ترقيم محمد عوامة: 12311»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4240 ترقیم الرسالہ : -- 4317
حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِيُّ ، نَا سَلامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّذْرُ نَذْرَانِ، فَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لِلَّهِ فَلْيَفِ بِهِ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”نذر دو طرح کی ہوتی ہے، تو جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے نذر مانتا ہے، وہ اس کو پورا کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے متعلق کوئی نذر مانتا ہے، تو اس کا کفارہ یہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ النذور/حدیث: 4317]
ترقیم العلمیہ: 4240
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4317، انفرد به المصنف من هذا الطريق»