الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب فِي بَيْعِ الثِّمَارِ قَبْلَ أَنْ يَبْدُوَ صَلاَحُهَا
باب: پھلوں کو استعمال کے قابل ہونے سے پہلے بیچنا منع ہے۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3368 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 3368
السنن الكبرى للبيهقي: 10615
حدیث نمبر: 3368
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَزْهُوَ، وَعَنِ السُّنْبُلِ حَتَّى يَبْيَضَّ، وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کو پکنے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا ہے اور بالی کو بھی یہاں تک کہ وہ سوکھ جائے اور آفت سے مامون ہو جائے بیچنے والے، اور خریدنے والے دونوں کو منع کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3368]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجوروں کو زرد یا سرخ ہونے سے پہلے فروخت کر دیا جائے، یا غلے کو جبکہ وہ بالیوں میں ہو حتیٰ کہ سفید ہو جائے اور آفت زدگی سے محفوظ ہو جائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ایسے معاملے سے فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کو منع فرمایا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3368]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 13 (1535)، سنن الترمذی/البیوع 15 (1227)، سنن النسائی/البیوع 38 (4555)، (تحفة الأشراف: 7515)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/5) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1535)
حدیث نمبر: 10615
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذٍ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي اللَّيْثِ، ثنا الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّى يُفْرَكَ، وَعَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَزْهُوَ، وَعَنِ الثِّمَارِ حَتَّى تُطْعَمَ" وَرُوِي عَنْ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ أَبِي أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَلَيْسَ بِشَيْءٍ، وَرَوَاهُ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ عَنْ أُمِّ ثَوْرٍ أَنَّ زَوْجَهَا بِشْرًا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ مَتَى يَشْتَرِي النَّخْلَ؟، قَالَ:" حَتَّى يَزْهُوَ"، قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنْ شِرَاءِ الزَّرْعِ وَهُوَ السُّنْبُلُ، قَالَ:" حَتَّى يَصْفَرَّ" وَهَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ وَالصَّحِيحُ فِي هَذَا الْبَابِ رِوَايَةُ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، ثُمَّ رِوَايَةُ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَلَى مَا ذَكَرْنَا فِي لَفْظِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”دانے کے نکلنے کے قابل ہونے، کھجور کے پکنے اور پھل کے کھانے کے قابل ہونے تک فروخت سے منع فرمایا ہے“۔
(ب) جابر جعفی، ام ثور سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے خاوند بشر نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کھجور کو کب فروخت کیا جائے؟ انہوں نے فرمایا: جب وہ پک جائے۔ بشر کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھیتی کی فروخت کے بارے میں سوال کیا جب وہ بالیوں میں ہو تو انہوں نے فرمایا: جب وہ زرد ہو جائے۔
اسے ابوشیبہ کے واسطے سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کیا گیا ہے، لیکن وہ کچھ بھی نہیں۔ یہ (ابن عباس رضی اللہ عنہما والی) سند ضعیف ہے، اور اس باب میں صحیح روایت ایوب سختیانی کی ہے، پھر حماد بن سلمہ کی روایت ان الفاظ کے ساتھ جو ہم نے ذکر کیے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10615]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف