🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب فِي التَّلَقِّي
باب: تاجروں سے بازار میں آنے سے پہلے جا کر ملنا اور ان سے سامان تجارت خریدنا منع ہے۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3437 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 3437
صحیح مسلم: 3454
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7589، 7590
المعجم الاوسط: 385
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3437
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو الرَّقِّيَّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ تَلَقِّي الْجَلَبِ فَإِنْ تَلَقَّاهُ مُتَلَقٍّ مُشْتَرٍ، فَاشْتَرَاهُ، فَصَاحِبُ السِّلْعَةِ بِالْخِيَارِ إِذَا وَرَدَتِ السُّوقَ"، قَالَ أَبُو عَلِيٍّ: سَمِعْتُ أَبَا دَاوُدَ، يَقُولُ: قَالَ سُفْيَانُ: لَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، أَنْ يَقُولَ: إِنَّ عِنْدِي خَيْرًا مِنْهُ بِعَشَرَةٍ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جلب سے یعنی مال تجارت بازار میں آنے سے پہلے ہی راہ میں جا کر سودا کر لینے سے منع فرمایا ہے، لیکن اگر خریدنے والے نے آگے بڑھ کر (ارزاں) خرید لیا، تو صاحب سامان کو بازار میں آنے کے بعد اختیار ہے (کہ وہ چاہے اس بیع کو باقی رکھے، اور چاہے تو فسخ کر دے)۔ ابوعلی کہتے ہیں: میں نے ابوداؤد کو کہتے سنا کہ سفیان نے کہا کہ کسی کے بیع پر بیع نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ (خریدار کوئی چیز مثلاً گیارہ روپے میں خرید رہا ہے تو کوئی اس سے یہ نہ کہے) کہ میرے پاس اس سے بہتر مال دس روپے میں مل جائے گا۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3437]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ”منڈی میں سامان لانے والوں سے راستے ہی میں ملاقات کی جائے (یعنی سامان خرید لیا جائے)، اگر کوئی خریدار اس سے ملا ہو اور سامان خریدا ہو تو مال والے کو بازار میں آنے کے بعد اختیار ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا، سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ”کوئی شخص کسی کے سودے پر سودا نہ کرے یعنی یوں کہے کہ میرے پاس اس سے بہتر دس (درہم) میں ہے۔ (ایسا کہنا جائز نہیں۔)“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3437]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/البیوع (1221، 1223)، (تحفة الأشراف: 14448)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/البیوع 5 (1519)، سنن النسائی/البیوع 16 (4505)، سنن ابن ماجہ/التجارات 16 (2179)، مسند احمد (2/284، 403، 488)، سنن الدارمی/البیوع 32 (2608) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
أخرجه الترمذي (1221 وسنده صحيح) ورواه مسلم (1519)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1412 ترقیم شاملہ: -- 3454
وحدثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حدثنا لَيْثٌ. ح وحدثنا ابْنُ رُمْح ، أَخْبَرَنا اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، قَالَ: " لَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا يَخْطُبْ بَعْضُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ بَعْضٍ ".
لیث نے ہمیں نافع سے خبر دی، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کسی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اور نہ تم میں سے کوئی کسی (اور) کے پیغام نکاح پر نکاح کا پیغام بھیجے۔“ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3454]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے کے سودے کے اوپر سودا نہ کرو اور نہ ایک دوسرے کی منگنی پر منگنی کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3454]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1412
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7589
«لا يبع بعضكم على بيع بعض ولا تلقوا السلع حتى يهبط بها إلى السوق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور سامانِ تجارت کو راستے میں مت ملو یہاں تک کہ وہ بازار میں پہنچ جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7589]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق د] عن ابن عمر. الإرواء 1297، أحاديث البيوع: ن، الدارمي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7590
«لا يبع بعضكم على بيع بعض ولا يخطب بعضكم على خطبة بعض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی کوئی دوسرے کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7590]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن ابن عمر. أحاديث البيوع: حم، خ، ن.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 385
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: لَا يَبِعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ، وَلَا يَخْطُبْ بَعْضُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ بَعْضٍ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی کسی کے سودے پر سودا نہ کرے، اور نہ ہی کوئی کسی کے پیغامِ نکاح پر اپنا پیغام بھیجے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 385]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2139، 2165، 5142، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1412، 1517، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1910 / 494، 2516 / 579، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 623، 621، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4047، 4051، 4959، 4965، 4966، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3238 / 1، 3243 / 1، 4510 / 1، 4511 / 2، 4515 / 1، 4516 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5334، 5340، 6045، 6046، 6050، 6051، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2081، 3436، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1292، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2222، 2609، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1868، 2171، 2179، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11000، 10998، 10999، 11024، 14144، 14143، 14145، 14146، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2826، 2827، 2828، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4619، 4799، 4813، 4829، 5400، 5498، 5756، 6142، 6144، 6168، 6196، 6244، 6385، 6391، 6522، 6528، 6562، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2042، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5801، 5807، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 756، والبزار فى «مسنده» برقم: 5484، 5485، 5502، 5942، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14868، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17928، 21857، 21863، 37404، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4225، 4224، 4228، 5494، 5495، 5498، 5496، 5497، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13546، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 510، 5557، 8391»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں