الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. باب فِي الرَّجُلِ يَبِيعُ مَا لَيْسَ عِنْدَهُ
باب: جو چیز آدمی کے پاس موجود نہ ہو اسے نہ بیچے۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3504 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 3504
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6959
المعجم الکبیر للطبرانی: 3133
حدیث نمبر: 3504
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ حَتَّى ذَكَرَ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَحِلُّ سَلَفٌ وَبَيْعٌ، وَلَا شَرْطَانِ فِي بَيْعٍ، وَلَا رِبْحُ مَا لَمْ تَضْمَنْ، وَلَا بَيْعُ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ادھار اور بیع ایک ساتھ جائز نہیں ۱؎ اور نہ ہی ایک بیع میں دو شرطیں درست ہیں ۲؎ اور نہ اس چیز کا نفع لینا درست ہے، جس کا وہ ابھی ضامن نہ ہوا ہو، اور نہ اس چیز کی بیع درست ہے جو سرے سے تمہارے پاس ہو ہی نہیں ۳؎“ (کیونکہ چیز کے سامنے آنے کے بعد اختلاف اور جھگڑا پیدا ہو سکتا ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3504]
سیدنا عبداللہ بن عمرو (عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ادھار اور بیع اور ایک بیع میں دو شرطیں حلال نہیں ہیں، اور اس چیز کا نفع بھی حلال نہیں جو تیری اپنی ضمانت میں نہیں اور جو چیز تیرے پاس (یعنی قبضے میں) نہ ہو اسے مت فروخت کر۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3504]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البیوع 19 (1234)، سنن النسائی/البیوع 60 (4625)، سنن ابن ماجہ/التجارات 20 (2188)، (تحفة الأشراف: 8664)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/174، 178، 205) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس کی صورت یہ ہے کہ بائع خریدار کے ہاتھ آٹھ سو کا سامان ایک ہزار روپیے کے عوض اس شرط پر بیچے کہ بائع خریدار کو ایک ہزار روپے بطور قرض دے گا گویا بیع کی اگر یہ شکل نہ ہوتی تو بیچنے والا خریدار کو قرض نہ دیتا، اور اگر قرض کا وجود نہ ہوتا تو خریدار یہ سامان نہ خریدتا۔
۲؎: مثلاً کوئی کہے کہ یہ غلام میں نے تم سے ایک ہزار نقد یا دو ہزار ادھار میں بیچا یہ ایسی بیع ہے جو دو شرطوں پر مشتمل ہے یا مثلاً کوئی یوں کہے کہ میں نے تم سے اپنا یہ کپڑا اتنے اتنے میں اس شرط پر بیچا کہ اس کا دھلوانا اور سلوانا میرے ذمہ ہے۔
۳؎: بائع کے پاس جو چیز موجود نہیں ہے اسے بیچنے سے اس لئے منع کیا گیا ہے کہ اس میں دھوکا دھڑی کا خطرہ ہے جیسے کوئی شخص اپنے بھاگے ہوے غلام یا اونٹ کی بیع کرے جب کہ ان دونوں کے واپسی کی ضمانت بائع نہیں دے سکتا، البتہ ایسی چیز کی بیع جو اپنی صفت کے اعتبار سے مشتری کے لئے بالکل واضح ہو جائز ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع سلم کی اجازت دی ہے باوجود یہ کہ بیچی جانے والی شے بائع کے پاس فی الوقت موجود نہیں ہوتی۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (2870)
أخرجه الترمذي (1234 وسنده صحيح) والنسائي (4615 وسنده صحيح) وابن ماجه (2188 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (2870)
أخرجه الترمذي (1234 وسنده صحيح) والنسائي (4615 وسنده صحيح) وابن ماجه (2188 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 6959
«نهى عن سلف وبيع وشرطين في بيع وبيع ما ليس عندك وربح ما لم تضمن»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قرض اور سودے کو ملانے سے، ایک سودے میں دو شرطیں لگانے سے، ایسی چیز بیچنے سے جو تمہارے پاس نہ ہو، اور ایسی چیز کا نفع کمانے سے جس کی ذمہ داری تم نے نہ اٹھائی ہو، منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6959]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن حكيم بن حزام. أحاديث البيوع: 4 - ابن عمرو1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3133
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَلَّامٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَرْبَعِ خِصَالٍ فِي الْبَيْعِ: عَنْ سَلَفٍ وَبَيْعٍ، وَشَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ، وَبَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ، وَرِبْحِ مَا لَمْ تَضْمَنْ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خرید و فروخت میں چار باتوں سے منع فرمایا: قرض اور بیع کو ملانے سے، ایک ہی سودے میں دو شرطیں لگانے سے، ایسی چیز بیچنے سے جو تمہارے پاس نہ ہو، اور اس چیز کا نفع کمانے سے جس کا تم ضامن نہ بنے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3133]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 207، حدیث 3146»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 4627 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6162، 11679، 11680، 11678، 11681، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3503، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1235، 1232، 1233، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2187، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10532، 10533، 10817، 10966، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15544، 15546، 15548، 15813، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1456، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14212، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20874، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3097، 3098، 3099، 3102، 3103، 3100، 3101، 3104، 3105، 3132، 3138، 3137، 3141، 3139، 3140، 3143، 3144، 3145، والطبراني فى «الصغير» برقم: 770، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 581، 2466، 5143، 6011، 8419»