الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. باب فِي الشَّهَادَاتِ
باب: گواہیوں کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3596 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 3596
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4932
حدیث نمبر: 3596
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمَدَانِيُّ، وأَحْمَدُ بْنُ السَّرْحِ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الشُّهَدَاءِ الَّذِي يَأْتِي بِشَهَادَتِهِ أَوْ يُخْبِرُ بِشَهَادَتِهِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا" شَكَّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَيَّتَهُمَا، قَالَ: قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ مَالِكٌ: الَّذِي يُخْبِرُ بِشَهَادَتِهِ وَلَا يَعْلَمُ بِهَا الَّذِي هِيَ لَهُ، قَالَ الْهَمَدَانِيُّ: وَيَرْفَعُهَا إِلَى السُّلْطَانِ، قَالَ ابْنُ السَّرْحِ: أَوْ يَأْتِي بِهَا الْإِمَامَ وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ الْهَمَدَانِيِّ، قَالَ ابْنُ السَّرْحِ: ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ، لَمْ يَقُلْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بہتر گواہ نہ بتاؤں؟ جو اپنی گواہی لے کر حاضر ہو“ یا فرمایا: ”اپنی گواہی پیش کرے قبل اس کے کہ اس سے پوچھا جائے ۱؎“۔ عبداللہ بن ابی بکر نے شک ظاہر کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الذي يأتي بشهادته» فرمایا، یا «يخبر بشهادته» کے الفاظ فرمائے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: مالک کہتے ہیں: ایسا گواہ مراد ہے جو اپنی شہادت پیش کر دے اور اسے یہ علم نہ ہو کہ کس کے حق میں مفید ہے اور کس کے حق میں غیر مفید۔ ہمدانی کی روایت میں ہے: اسے بادشاہ کے پاس لے جائے، اور ابن السرح کی روایت میں ہے: اسے امام کے پاس لائے۔ لفظ «اخبار» ہمدانی کی روایت میں ہے۔ ابن سرح نے اپنی روایت میں صرف «ابن ابی عمرۃ» کہا ہے، عبدالرحمٰن نہیں کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3596]
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بہترین گواہ نہ بتاؤں؟ وہ جو طلب کرنے سے پہلے از خود اپنی گواہی پیش کر دے۔“ عبداللہ بن ابی بکر کو الفاظِ حدیث میں شک ہے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: ”اس سے مراد یہ ہے کہ صاحبِ حق کو علم نہ ہو کہ اس کا گواہ کون ہے۔“ ہمدانی نے کہا: ”وہ (از خود) اپنے آپ کو سلطان کے روبرو پیش کر دے۔“ ابن السرح نے کہا: ”یا امام (حاکم) کے سامنے پیش کر دے۔“ ہمدانی کی روایت میں «يُخْبِرُ» کا لفظ ہے۔ ابن السرح نے (راوی کا نام) ابن ابی عمرہ ذکر کیا ہے، عبدالرحمٰن (عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ) نہیں ذکر کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3596]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأقضیة 9 (1719)، سنن الترمذی/الشھادات 1 (2296)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 28 (2364)، (تحفة الأشراف: 3754)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الأقضیة 2(3) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی حقوق اللہ جیسے طلاق، عتق (غلام کی آزادی) اور وقف وغیرہ میں، یا جب مدعی سچا اور برحق ہو اور اسے گواہ نہ ملتا ہو اور کسی شخص کو اس کے حق کا حال معلوم ہو تو وہ شخص خود بخود جا کر حاکم اور قاضی کے پاس گواہی دے تاکہ صاحب معاملہ کی حق تلفی نہ ہو، اس قسم کی گواہی باعث اجر و ثواب ہے، زیر نظر حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ ایک قوم ایسی پیدا ہو گی جو پوچھے جانے سے پہلے گواہی دے گی کیونکہ اس سے مراد جھوٹی گواہی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1719)
حدیث نمبر: 4932
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ الشُّهَدَاءِ، الَّذِي يَأْتِي - أَوْ يَجِيءُ - بِشَهَادَتِهِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَهَا ".
ابن ابی عمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بہترین گواہوں کے بارے میں خبر نہ دوں؟ (بہترین گواہ) وہ ہے جو اپنی گواہی اس کے طلب کیے جانے سے پہلے ہی پیش کر دے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الشهادات ومن تجوز شهادته ومن لا تجوز/حدیث: 4932]
تخریج الحدیث: «عبد الرحمن بن أبي عمرة: يقال ولد في عهد النبي ﷺ وقال ابن أبي حاتم: ليست له صحبة (التقريب)؛ وبقية رجاله أئمة ثقات (من الحفظ)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1719، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2295، 2297، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3596، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2364، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16599، 16614، 21165، 21175، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1426، وأخرجه مسند البزار برقم: 3778، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15557، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5182، 5183، 5184، 5185، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6679، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19904، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4189»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1719، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2295، 2297، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3596، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2364، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16599، 16614، 21165، 21175، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1426، وأخرجه مسند البزار برقم: 3778، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15557، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5182، 5183، 5184، 5185، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6679، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19904، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4189»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، مرسل؛ ورجاله ثقات، وهو موصول في صحيح مسلم من حديث زيد بن خالد الجهني