🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا طَعِمَ
باب: کھانے کے بعد کیا دعا پڑھے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3850 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 3850
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7947
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2393
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3850
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ الْوَاسِطِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِيهِ أَوْ غَيْرِهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ کہتے: «الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3850]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ پڑھا کرتے تھے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ» ”سب تعریفیں اس اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اور مسلمان بنایا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3850]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الشمائل (191)، سنن النسائی/ الیوم واللیلة (289، 290) (تحفة الأشراف: 4035)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/15، 32، 98) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس سند میں سخت اختلاف ہے، نیز اسماعیل مجہول راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
إسماعيل بن رباح وغيره مجهولان (تقريب التهذيب: 444)
وللحديث طرق ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 137

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7947
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَفَانَا وَآوَانَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ، نَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ أَنْ تُجِيرَنَا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ. وَابْنُ أَبِي لَيْلَى سَيِّئُ الْحِفْظِ وَشَيْخُهُ لَمْ يُسَمَّ وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جب آپ کھانا کھا کر فارغ ہوتے تھے، تو یہ پڑھتے تھے: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں کھلایا اور جس نے ہمیں پلایا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہماری کفایت کی اور جس نے ہمیں پناہ دی ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہم پر نعمت کی اور ہم پر فضل کیا ہم تجھ سے تیری رحمت کے وسیلے سے یہ سوال کرتے ہیں کہ، تو ہمیں جہنم سے بچا لے“۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کی بعض اہل مکہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور ابن ابولیلیٰ کا حافظ خراب ہے، اور اس کے استاد کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7947]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2887)، أخرجه مسند البزار برقم: 1046، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3644/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2393
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ: I " الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَفَانَا وَآوَانَا وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ، نَسْأَلُهُ بِرَحْمَتِهِ أَنْ يُجِيرَنَا مِنَ النَّارِ فَرُبَّ غَيْرَ مَكْفِيٍّ لَا يَجِدُ مُنْقَلَبًا وَلَا مَأْوًى.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: [عَنْ] بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ، يَرْوِيهِ ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
قُلْتُ: وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي كِتَابِ ابْنِ السُّنِّيِّ .
سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ دعا فرماتے تھے: «الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي كَفَانَا وَآوَانَا وَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَنْعَمَ عَلَيْنَا وَأَفْضَلَ، نَسْأَلُهُ بِرَحْمَتِهِ أَنْ يُجِيرَنَا مِنَ النَّارِ فَرُبَّ غَيْرَ مَكْفِيٍّ لَا يَجِدُ مُنْقَلَبًا وَلَا مَأْوًى» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا، اور تمام شکر اس اللہ کا جس نے ہماری ضروریات پوری کیں اور ہمیں ٹھکانہ عطا فرمایا، اور تمام حمد اس اللہ عزوجل کے لیے ہے جس نے ہم پر انعام فرمایا اور فضل و کرم کی انتہا کر دی؛ ہم اس کی رحمت کے طفیل اس سے التجا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں دوزخ کی آگ سے پناہ عطا فرمائے، کیونکہ بہت سے ایسے محروم و بے بس لوگ بھی ہیں جن کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں اور وہ اپنے لیے نہ کوئی جائے پناہ پاتے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹھکانہ۔“
اسے امام بزار نے محمود بن بکر عن ابیہ کی سند سے روایت کیا ہے، البتہ انہوں نے مکہ کے بعض راویوں کا تذکرہ کیا ہے جن سے ابن ابی نجیح روایت کرتے ہیں، اور انہوں نے کہا کہ ہم اس حدیث کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ اس حدیث کی تائید میں سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کی ایک روایت امام ابن سنی کی کتاب میں بھی موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأطعمة والأشربة/حدیث: 2393]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: (عَنْ) بَعْضِ أَهْلِ مَكَّةَ، يَرْوِيهِ ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .» ‏‏‏‏
«0»

الحكم على الحديث:
رواه البزار، عن محمود بن بكر، عن أبيه، غير أنه قال : [عن] بعض أهل مكة، يرويه ابن أبي نجيح وقال : لا نعلمه يروى إلا بهذا الإسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں