🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب فِي الْمَوَاقِيتِ
باب: اوقات نماز کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 395 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 395
مصنف ابن ابی شیبہ: 39192
سنن دارقطنی: 1013
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 395
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِي مُوسَى،" أَنَّ سَائِلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا حَتَّى أَمَرَ بِلَالًا، فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ فَصَلَّى حِينَ كَانَ الرَّجُلُ لَا يَعْرِفُ وَجْهَ صَاحِبِهِ، أَوْ أَنَّ الرَّجُلَ لَا يَعْرِفُ مَنْ إِلَى جَنْبِهِ، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ، حَتَّى قَالَ الْقَائِلُ: انْتَصَفَ النَّهَارُ وَهُوَ أَعْلَمُ، ثُمَّ أَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُرْتَفِعَةٌ، وَأَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ، وَأَمَرَ بِلَالًا فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ صَلَّى الْفَجْرَ وَانْصَرَفَ، فَقُلْنَا: أَطَلَعَتِ الشَّمْسُ؟ فَأَقَامَ الظُّهْرَ فِي وَقْتِ الْعَصْرِ الَّذِي كَانَ قَبْلَهُ، وَصَلَّى الْعَصْرَ وَقَدِ اصْفَرَّتِ الشَّمْسُ، أَوْ قَالَ أَمْسَى، وَصَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ، وَصَلَّى الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ، ثُمَّ قَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ؟ الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الْمَغْرِبِ بِنَحْوِ هَذَا، قَالَ: ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ، قَالَ بَعْضُهُمْ: إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِلَى شَطْرِهِ، وَكَذَلِكَ رَوَى ابْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک سائل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اوقات نماز کے بارے میں) پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے فجر کی اقامت اس وقت کہی جب صبح صادق کی پو پھٹ گئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر اس وقت پڑھی جب آدمی اپنے ساتھ والے کا چہرہ (اندھیرے کی وجہ سے) نہیں پہچان سکتا تھا، یا آدمی کے پہلو میں جو شخص ہوتا اسے نہیں پہچان سکتا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے ظہر کی اقامت اس وقت کہی جب آفتاب ڈھل گیا یہاں تک کہ کہنے والے نے کہا: (ابھی تو) ٹھیک دوپہر ہوئی ہے، اور آپ کو خوب معلوم تھا (کہ زوال ہو چکا ہے)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے عصر کی اقامت کہی، اس وقت سورج بلند و سفید تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے مغرب کی اقامت سورج ڈوبنے پر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو حکم دیا تو انہوں نے عشاء کی اقامت اس وقت کہی جب شفق غائب ہو گئی، پھر جب دوسرا دن ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر پڑھی اور نماز سے فارغ ہوئے، تو ہم لوگ کہنے لگے: کیا سورج نکل آیا؟ پھر ظہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت پڑھی جس وقت پہلے روز عصر پڑھی تھی اور عصر اس وقت پڑھی جب سورج زرد ہو گیا یا کہا: شام ہو گئی، اور مغرب شفق غائب ہونے سے پہلے پڑھی، اور عشاء اس وقت پڑھی جب تہائی رات گزر گئی، پھر فرمایا: ”کہاں ہے وہ شخص جو نماز کے اوقات پوچھ رہا تھا؟ نماز کا وقت ان دونوں کے بیچ میں ہے“ ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سلیمان بن موسیٰ نے عطاء سے، عطاء نے جابر رضی اللہ عنہ سے، جابر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مغرب کے بارے میں اسی طرح روایت کی ہے، اس میں ہے: ”پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء پڑھی“، بعض نے کہا: ”تہائی رات میں پڑھی“، بعض نے کہا: ”آدھی رات میں“، اور اسی طرح یہ حدیث ابن بریدہ نے اپنے والد (بریدہ) سے، بریدہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 395]
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سائل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (اوقات نماز کے بارے میں) سوال کیا، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا حتیٰ کہ بلال کو حکم دیا تو انہوں نے فجر کی (اذان و) اقامت کہی جس وقت فجر طلوع ہوئی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی جبکہ آدمی (اندھیرے کے باعث) اپنے ساتھی کا چہرہ نہ پہچان سکتا تھا یا یہ کہ آدمی یہ نہ پہچان سکتا تھا کہ اس کے پہلو میں کون ہے، پھر بلال کو حکم دیا تو انہوں نے ظہر کی (اذان و) اقامت کہی اس وقت جب سورج ڈھل گیا حتیٰ کہ کہنے والا کہتا کہ کیا نصف النہار ہو گیا ہے؟ اور آپ وقت کو خوب جاننے والے تھے (یعنی سورج ڈھلنے ہی پر نماز پڑھی، مگر لوگوں کو شبہ ہو سکتا تھا) پھر بلال کو حکم دیا تو انہوں نے عصر کے لیے (اذان و) اقامت کہی جبکہ سورج سفید اور اونچا تھا، پھر بلال کو حکم دیا تو انہوں نے مغرب کے لیے (اذان و) اقامت کہی جبکہ سورج ڈوب گیا، پھر بلال کو حکم دیا تو انہوں نے عشاء کے لیے (اذان و) اقامت کہی جبکہ شفق (سرخی) غائب ہو گئی۔ اور جب اگلا دن ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز پڑھی اور تشریف لے گئے اور ہم کہہ رہے تھے کہ کیا سورج نکل آیا ہے؟ پھر عصر کے وقت میں ظہر کی اقامت کہی (یعنی کل گزشتہ کے وقت میں) اور عصر پڑھی جبکہ سورج زرد ہو گیا تھا یا کہا کہ جب شام ہو گئی اور مغرب پڑھی اس سے پہلے کہ شفق (سرخی) غائب ہو اور عشاء پڑھی تہائی رات کے قریب پھر فرمایا: ”کہاں ہے نماز کے اوقات پوچھنے والا؟ (نماز کا) وقت ان دو اوقات کے مابین ہے۔“ امام ابو داؤد رحمہ اللہ نے کہا: سلیمان بن موسیٰ نے عطاء سے، انہوں نے جابر سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مغرب کے بارے میں اسی کے مانند بیان کیا۔ کہا: پھر نماز عشاء پڑھی، بعض نے کہا: ”تہائی رات کے وقت“ اور بعض نے کہا: ”آدھی رات کے وقت۔“ اور ابن بریدہ نے اپنے والد سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ہی روایت کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 395]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/المساجد 31 (613)، سنن النسائی/المواقیت 15 (522)، (تحفة الأشراف:9137)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 1 (152)، سنن ابن ماجہ/الصلاة 1 (667)، مسند احمد (5/249) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: پہلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری نمازیں اوّل وقت میں پڑھیں، اور دوسرے دن آخری وقت میں، ایسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بتانے کے لئے کیا تھا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی فجر اسفار میں نہیں پڑھی اور نہ ہی کبھی بلاوجہ ظہر، عصر اور مغرب میں تاخیر کی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (614)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37588 ترقیم الشثری: -- 39192
حدثنا زيد بن الحباب عن خارجة بن عبد الله بن سليمان بن زيد بن ثابت قال: حدثني حسين بن بشير بن سلمان عن ابيه قال: دخلت انا ومحمد بن علي على جابر بن عبد الله فقلنا له: حدثنا كيف كانت الصلاة مع النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقال: صلى بنا النبي صلى الله عليه وسلم العشاء حين غاب الشفق، ثم صلى بنا من الغد العشاء حين ذهب ثلث الليل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) هذا أحد الأوجه في اسمه، وانظر: التاريخ الأوسط (٨٦٦)، وقيل: (ابن سلمان) كما في التاريخ الكبير ٢/ ٩٩ و ٢/ ٣٨٢، وتاريخ دمشق ١١/ ٢٣٦، وقيل: (ابن سلام) كما تقدم في كتاب الصلاة، وهذا أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط (٣٢٢٦).
(٣) في [س]: (عن)، وفي [أ]: (علا).
(٤) سقط ما بين المعكوفين في: [ب].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [هـ]: (ثلثا).
(٧) مجهول؛ لجهالة حسين بن بشير بن سليمان، وأخرجه النسائي ١/ ٢٦١، والطبراني في الأوسط (٤٤٤٣)، وأصله عند البخاري (٥٦٥)، ومسلم (٦٤٦).

حضرت حسین بن بشیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اور محمد بن علی رحمہ اللہ، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے ہاں داخل ہوئے۔ ہم نے ان سے پوچھا۔ آپ ہمیں بتائیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز کس طرح ادا کی جاتی تھی؟ آپ نے فرمایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز شفق کے غائب ہونے پر پڑھائی۔ پھر اگلے روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نماز عشاء کی رات کے ایک تہائی گزرنے پر پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39192]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة حسين بن بشير بن سليمان .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 560، 565، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 646، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 353، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1472، 1528، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 700، 702، 703، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 503 / 1، 512 / 1، 525 / 1، 523 / 3، 526 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1517، 1520، 1518، 1519، وأبو داود فى «سننه» برقم: 397، والترمذي فى «جامعه» برقم: 150، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1222، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1750، 1751، 1766، 1777، 2077، 2147، 2173، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1011، 1009، 1010، 1012، 1013، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14467، 14762، 15018، 15202، 15200، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1828، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2029، 2048، 2103، 2104، 2156، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1035، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2056، 2091، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3257، 3259، 3265، 3369، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 903، 928، 1056، 1057، 1064، 1099، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1689، 4446، 6787، ترقيم محمد عوامة: 37588»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1000 ترقیم الرسالہ : -- 1013
حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ ، ثنا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا جَاءَ فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ الصَّلاةِ، فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ يَوْمًا بِهَذَا وَيَوْمًا بِهَذَا ثُمَّ قَالَ:" أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلاةَ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں اوقات میں نماز پڑھائی ایک دن اس وقت میں اور ایک دن اس وقت میں اور ارشاد فرمایا: ”نماز کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے؟ ان دونوں اوقات کے درمیان (نمازوں کا مخصوص وقت) ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1013]
ترقیم العلمیہ: 1000
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 560، 565، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 646، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 353، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1472، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 700، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 503، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 397، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 150، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1222،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1009، 1010، 1011، 1012، 1013، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14467»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں