🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب فِيمَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ
باب: جو شخص اپنے مالدار غلام کو آزاد کرے تو مال مالک کا ہو گا۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3962 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 3962
مصنف ابن ابی شیبہ: 23980
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3962
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُ الْعَبْدِ لَهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَهُ السَّيِّدُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی غلام کو آزاد کرے اور اس کے پاس مال ہو تو غلام کا مال غلام ہی کا ہے اِلا یہ کہ مالک اس کی شرط کر لے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3962]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غلام آزاد کیا ہو اور اس کے پاس مال بھی ہو تو غلام کا مال غلام ہی کا رہے گا الا یہ کہ مالک نے اس کی شرط کر لی ہو۔“ (کہ مال اسے نہیں دیا جائے گا)۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3962]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/العتق 8 (2529)، (تحفة الأشراف: 7604) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی آزاد کرتے وقت یہ کہہ دے کہ یہ مال بھی تیرا ہے تجھے ہی دیدوں گا تو اس صورت میں یہ مال غلام کا ہو گا، یعنی  «يشترطه» بمعنی «يعطيه» ہے، اس کا ایک ترجمہ یوں بھی ہے ”پس غلام کا مال اسی کا ہوگا الا یہ کہ مالک شرط کر لے (کہ مال میرا ہو گا)“۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح، صحيح بخاري (2379)
مشكوة المصابيح (3396، 3405)
وأخرجه ابن ماجه (2529 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22965 ترقیم الشثری: -- 23980
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن سلمة بن كهيل عمن سمع جابر بن عبد الله يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من اشترى عبدا وله مال فماله للبائع، إلا ان يشترطه المبتاع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [ز]: زيادة (قال).
(٣) في [هـ]: (باعه).
(٤) في [جـ]: (يشترطه).
(٥) مجهول؛ لإبهام الراوي عن جابر، أخرجه أحمد (١٤٢١٤)، وأبو داود (٣٤٣٥)، وأبو يعلى (٢١٣٩)، والبيهقي ٥/ ٣٢٦، كما أخرجه النسائي في الكبرى (٤٩٨٣)، وابن حبان (٤٩٢٤)، وابن عدي ٣/ ١١١٧، وابن ماجه (٥٩٢٩).

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو تو خریدنے والے نے اگر اس مال کی شرط نہ لگائی تو وہ مال بائع کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23980]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: وهو الصواب . قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام الراوي عن جابر .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4924، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4964، 11693، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3435، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10879، 10878، 10880، 10881، 11117، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14434، 14547، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2139، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23985، 39078، ترقيم محمد عوامة: 22965»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں