🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب فِي رَدِّ الإِرْجَاءِ
باب: ارجاء کی تردید کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4678 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 4678
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4100
المعجم الاوسط: 1514
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4678
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان حد فاصل نماز کا ترک کرنا ہے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4678]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے اور کفر کے درمیان فرق نماز چھوڑ دینا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4678]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الإیمان 9 (2620)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 77 (1078)، مسند احمد (3/370، 389)، (تحفة الأشراف: 2746)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الإیمان 35 (82) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی کفر اور بندے میں نماز حد فاصل ہے، اگر نماز ادا کرتا ہے تو صاحب ایمان ہے، نہیں ادا کرتا ہے تو کافر ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کسی عمل کے ترک کو کفر نہیں خیال کرتے تھے سوائے نماز کے، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”نماز کا ترک کرنا کفر ہے“، عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جو نماز چھوڑ دے، امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں: تارک نماز مرتد ہے اگرچہ دین سے خارج نہیں ہوتا، اصحاب الرای کا مذہب ہے کہ اس کو قید کیا جائے تاوقتیکہ نماز پڑھنے لگے، امام احمد بن حنبل، اور امام اسحاق بن راہویہ، اور ائمہ کی ایک بڑی جماعت تارک نماز کو کافر کہتی ہے، اس لئے ہر مسلمان کو اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے نماز کا سخت اہتمام کرنا چاہئے، اور عام لوگوں میں اس عظیم عبادت، اور اسلامی رکن کی اہمیت کی تبلیغ کرنی چاہئے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
رواه مسلم (82)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4100
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ الرَّقَاشِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: بَيْنَ الْعَبْدِ وَالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ تَرْكُ الصَّلَاةِ، فَإِذَا تَرَكَ الصَّلَاةَ فَقَدْ كَفَرَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بندے اور کفر و شرک کے درمیان (بنیادی حدِ فاصل) نماز کا ترک کرنا ہے، پس جب اس نے نماز چھوڑ دی تو یقیناً اس نے کفر کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1080، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4086»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1514
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ الْمُقْرِئُ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ فَائِدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَرَّ فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ، فَرَأَى رَجُلًا أَسْوَدَ مَيِّتًا قَدْ رَمَوْا بِهِ فِي الطَّرِيقِ، فَسَأَلَ بَعْضَ مَنْ ثَمَّ عَنْهُ، فَقَالَ: مَمْلُوكُ مَنْ هَذَا؟ I " فَقَالَ: مَمْلُوكٌ لِآلِ فُلَانٍ، فَقَالَ: I " أَكُنْتُمْ تَرَوْنَهُ يُصَلِّي؟ فَقَالُوا: كُنَّا نَرَاهُ أَحْيَانًا يُصَلِّي، وَأَحْيَانًا لَا يُصَلِّي، فَقَالَ: I " قُومُوا فَاغْسِلُوهُ، وَكَفِّنُوهُ I "، فَقَامُوا، فَغَسَّلُوهُ وَكَفَّنُوهُ، وَقَامَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَلَمَّا كَبَّرَ، قَالَ: I " سُبْحَانَ اللهِ، سُبْحَانَ اللهِ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- صَلَاتَهُ، قَالَ لَهُ أَصْحَابُهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، سَمِعْنَاكَ كُلَّمَا كَبَّرْتَ تَقُولُ: سُبْحَانَ اللهِ، سُبْحَانَ اللهِ، فَلِمَ قُلْتَ: سُبْحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ؟ فَقَالَ: I " كَادَتِ الْمَلَائِكَةُ أَنْ تَحُولَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ مِنْ كَثْرَةِ مَا صَلَّوْا عَلَيْهِ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ بْنِ فَائِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ. I ". قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : I " وَتَفْسِيرُ هَذَا الْحَدِيثِ: أَنَّ مَوَالِيَهُ كَانُوا رُبَّمَا شَهِدُوهُ يُصَلِّي، وَرُبَّمَا صَلَّى حَيْثُ لَا يَرَوْنَهُ، فَاسْتَخَفُّوا بِهِ لِذَلِكَ، وَلَوْ كَانَ يَتْرُكُ مِنَ الصَّلَاةِ شَيْئًا لَا يُصَلِّيهِ كَانَ كَافِرًا، لِأَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: I " بَيْنَ الْعَبْدِ وَبَيْنَ الْكُفْرِ تَرْكُ الصَّلَاةِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کی کسی گلی سے گزرے تو آپ نے ایک سیاہ فام شخص کو مردہ حالت میں دیکھا جسے لوگوں نے راستے میں ڈال رکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں موجود بعض لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھا: ”یہ کس کا غلام ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یہ فلاں خاندان کا غلام ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم اسے کبھی نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے تھے اور کبھی نہیں دیکھتے تھے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو! اسے غسل دو اور کفن پہناؤ۔“ پس وہ اٹھے، اسے غسل دیا اور کفن پہنایا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تو فرمایا: «سُبْحَانَ اللهِ، سُبْحَانَ اللهِ» ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز مکمل کر چکے تو آپ کے صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے سنا کہ آپ ہر تکبیر کے وقت «سُبْحَانَ اللهِ، سُبْحَانَ اللهِ» کہہ رہے تھے، تو آپ نے یہ کیوں کہا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی نمازِ جنازہ پڑھنے والے فرشتوں کی کثرت کی وجہ سے قریب تھا کہ وہ میرے اور اس کے درمیان حائل ہو جاتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت البنانی رحمہ اللہ سے کثیر بن مرہ بن فائد رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، ان سے ان کے بیٹے (حسن) منفرد ہیں۔“
ابو القاسم (امام طبرانی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کی تشریح یہ ہے کہ اس کے مالکان بسا اوقات اسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہوں گے اور کبھی اس نے ایسی جگہ نماز پڑھی ہوگی جہاں وہ اسے نہ دیکھ پاتے ہوں، اسی بنا پر انہوں نے اسے معمولی سمجھا؛ اگر وہ نماز کا کوئی حصہ (بالکل) چھوڑ دینے والا ہوتا تو کافر ہوتا، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”بندے اور کفر کے درمیان نماز کا چھوڑنا (حائل) ہے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1514]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده جيد «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 266» »

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں